اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر سربراہی کمیٹی میں 13 ارکان شامل ہیں۔ یہ کمیٹی لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلیے قائم کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔ مذاکرات کیلیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ہم جمہوری لوگ ہیں بات چیت کیلیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں…
Author: Khabrain News
سڈنی: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ سڈنی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدا میں نیوزی لینڈ کا آغاز نہایت مایوس کن رہا۔ اس کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا اور دونوں اوپنر صرف ایک ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ون ڈاؤن پر آنے والے کپتان کین ولیم سن بھی صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کے صرف 15 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تاہم…
لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں، غیر انسانی سلوک کے مستحق نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال کی عمر میں سڑکوں پر کیوں آنا پڑا ؟ اللہ نے مجھے ہر نعمت سے نوازا ہے اور مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ غلام کی پرواز کبھی اونچی نہیں ہوتی بلکہ نیچے ہوتی ہے۔ اعظم سواتی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا اور کیا سینیٹر کے ساتھ…
پرتھ: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں قومی کرکٹ ٹیم کل اپنا تیسرا میچ کھیلے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنا تیسرا میچ نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور ٹیم میں ایک تبدیلی کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نیدر لینڈ کے خلاف میچ میں فخر زمان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے اور حیدر علی کو ڈراپ کیا جائے گا۔ قومی ٹیم میں 4 فاسٹ باؤلرز برقرار رکھے جائیں گے جبکہ پاکستان اور نیدر لینڈ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی لائیو کوریج اور تقاریر سے متعلق چینلز کو ہدایات جاری کر دیں۔ پیمرا کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران تاخیری نظام لاگو کیا جائے، تاخیری نظام نہ لگانے والے ٹی وی چینلز کے لائسنس معطلی سمیت قانونی کارروائی ہو گی۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ تمام چینلز ریاستی اداروں کو بدنام کرنے والا مواد نشر کرنے سے گریز کریں، اعلی عدالتی احکامات اور پیمرا قوانین کے…
لاہور: (ویب ڈیسک) ویرات کوہلی کے چاہنے والے ناصرف بھارت میں موجود ہیں بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک بڑی تعداد بھارتی بیٹر کو پسند کرتی ہے۔ ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے اور آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی کوہلی بہترین فارم میں ہیں، پہلے میچ میں انہوں نے پاکستان کے خلاف 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دوسرے میچ میں بھی ففٹی اسکور کی۔ بھارتی بیٹر کے ایک چاہنے والے ننھے پاکستانی فین نے ویرات کوہلی نے اپنی محبت کا اظہار انوکھے انداز میں کیا ہے۔ بلوچستان سے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جن مذاکرات کا پی ٹی آئی راگ الاپ رہی ہے، ان کا کوئی امکان نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن ان شا اللہ آئینی وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کا قومی مسائل پر مذاکرات اور اتفاق رائے جمہوری مزاج کا حصہ ہے۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان سارے شوق پورے کرلیں، اس وقت بھارتی میڈیا ان کو بھرپور سرپرستی اور ائرٹائم…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے کرکٹر روی چندن ایشون کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ میں محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو وہ ریٹائر ہوجاتے۔ کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں ایشون کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں اگر محمد نواز کی گیند وائیڈ ہونے کے بجائے ان کے پیڈ پر لگتی تو وہ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتے۔ پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز میچ میں ایشون نے مشکل وقت میں وننگ شاٹ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔ میچ میں بھارت کے لیے…
پشاور: (ویب ڈیسک) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے میر علی، شمالی وزیرستان اور باڑہ، خیبر کا دورہ کیا ہے۔ پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے میر علی میں آرمی پبلک اسکول کا افتتاح، بوائز ہاسٹل اور پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔پاکستان سویٹ ہوم 2017ء میں قائم کیا گیا تھا اور اس وقت میر علی اور میران شاہ کے 96 یتیم بچے بغیر کسی خرچ کے اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی پبلک اسکول کا قیام مقامی لوگوں…
سڈنی: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دے دیا۔ سڈنی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مگر ابتدا میں نیوزی لینڈ کا کا آغاز نہایت مایوس کن رہا۔ اس کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا اور دونوں اوپنر صرف ایک ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ون ڈاؤن پر آنے والے کپتان کین ولیم سن بھی صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کے صرف 15 رنز پر…
