پرتھ : (ویب ڈیسک) نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے کوچ ریان کک نے کہا ہےکہ زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد یہ تو اندازہ ہوگیا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ٹیم نہیں اس کو ہرایا جاسکتا ہے لہٰذا ان کی ٹیم پاکستان کو قابو کرسکتی ہے۔ پرتھ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے ہیڈ کوچ ریان کک نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد یہ تو اندازہ ہوگیا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ٹیم نہیں، اس کو ہرایا جاسکتا ہے۔ ریان کک کا کہنا تھا…
Author: Khabrain News
لاہور : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے غلط خبریں پھیلانے والوں کو واضح پیغام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے زین قریشی نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ زین قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم لاہورمیں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ ہیں اوررہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمودقریشی اورمیں حقیقی آزادی لانگ مارچ میں عمران خان…
کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن کے حوالے سے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کے امراض پر قابو پانے کے حوالے سے کراچی میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کی تین روزہ عالمی کانفرنس شروع ہو گئی، یہ کانفرنس اتور تک جاری رہے گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے بچوں میں ویکسینیشن کی حفاظتی شرح کم ہونے اور شرح اموات پر قابو پانے کے لیے حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے قانون سازی کی جا رہی…
راولپنڈی : (ویب ڈیسک) پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کیلئےایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج اورنفری دینےسے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی نفری راولپنڈی پہنچ گئی۔ تھانہ وارث خان پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج سے انکار کردیا۔ راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو نفری دینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےاہلکاروں کی تعداد 2 سوسےزائدہے،2بسوں میں سوار ہیں، پولیس کے…
کراچی : (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے حکم کے باوجود غیر قانونی تعمیرات ختم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی،میونسپل کمشنر، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جمشید کوارٹرز کے قریب کے ایم سی بلڈنگ پر قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ حکم کے باوجود غیر قانونی تعمیرات ختم نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی،میونسپل کمشنر، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے ایڈمنسٹریٹر جمشید ٹاؤن اور دیگر سے بھی جواب طلب کرلیا۔…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بد نام زمانہ جیل گوانتا ناموبے میں قید پاکستانی شہری سیف اللہ پراچہ کو رہا کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے سیف اللہ پراچہ کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گوانتانا موبے جیل سے رہائی کے بعد سیف اللہ پراچہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ نے سیف اللہ کی وطن واپسی کے لیے وسیع انٹر ایجنسی عمل مکمل کیا، خوشی ہے بیرون ملک زیر حراست پاکستانی شہری بلآخر اپنے خاندان سے مل گیا۔ دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر حکومت الیکشن کا اعلان کر دے تو ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں، ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں اور دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کے لیے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔ فواد چوہدری…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کے دعوے کے بعد بیٹے کی حوالگی کے لیے بھی درخواست دائر کر دی۔ دعا بھٹو کی جانب سے ملیر کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں بیٹے کی حوالگی کے ساتھ بیٹے کی سربراہ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیٹے کامل حلیم کی کسٹڈی مستقل طور پر میرےحوالے کی جائے، بیٹے کی رہائش کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ ادا کیے جائیں اور کمسن بیٹے کامل حلیم کی سربراہ مقرر کیا جائے۔دعابھٹو نے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ہرجانے کے مقدمے میں مفرور ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فراڈ فتنے کے ساتھ کوئی مذاکرات کی گنجائش نہیں اور عمران خان الیکشن نہیں بلکہ ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر فساد برپا کرنے سے فارن فنڈد فتنے کی اصلیت اب چھپ نہیں سکتی جبکہ عمران خان پہلے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ہرجانے کے نوٹسز کا…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وطن کے لیے کفن پہننا پڑا تو پہنیں گے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، میرے مرنے پر رانا ثناء اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے اور ملوث ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، چودھری پرویز الٰہی نوٹس لیں کہ ایف آئی اے پنجاب کے تھانوں میں کیا کررہی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ…
