Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 12ارب کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، صوبائی وزیر محسن لغاری اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے اجلاس میں شرکت کی۔ چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کیلئے 12 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی، حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے 9ارب روپے…

مزید پڑھیں

سڈنی : (ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 کے میچ میں نیوزی لینڈ سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں آل راؤنڈر ڈیرل مچل کی واپسی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دی تھی جبکہ کیویز کا افغانستان کے خلاف دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا مقصد “ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کرسی پر بٹھاؤ” ہے۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لانگ مارچ کا مقصد ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کرسی پر بٹھاؤ۔ ملک آزاد اور عوام با شعور ہیں اور اگر کچھ غلام ہے تو وہ عمران خان کی سوچ اور سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فیصل واوڈا کو تحریک انصاف سے نکال دیا۔ فیصل واوڈا کی پی ٹی آئی کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کردی گئی۔ رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے جاری کیاتھا۔ شوکاز نوٹس میں فیصل واوڈا سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا تھا۔مقرر ہ وقت پر جواب جمع نہ کروانے پر فیصل واوڈا کی جماعتی رکنیت ختم کی گئی۔

مزید پڑھیں

سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر گھر میں گھس کر ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کی سان فرانسسکو میں واقع رہائشگاہ میں گھس کر ان کے 82 سالہ شوہرپال پلوسی پر ہتھوڑے سے حملہ کیا، پال پلوسی نے زخمی ہونے سے قبل پولیس کو کال کی تھی اور فون بند کیے بغیر رکھ دیا تھا تاکہ پولیس حملہ آور کی ان سے گفتگو سن سکیں۔ سان فرانسسکو پولیس نے کہا ہے کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ میرا ایک کلپ چلایا جا رہا ہے کہ اختلافات ہو گئے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لاہور کا کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور لانگ مارچ کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں اور میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کے اختلافات ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کہ جنریٹر خراب ہو گیا تھا…

مزید پڑھیں

پرتھ: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچز میں زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شکستوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کیلئے پرامید ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ نیدرلینڈ کے خلاف کل پرتھ میں کھیلے گی، نیدرلینڈرز کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے آج پریکٹس سیشن کیا۔ واکا کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی اور پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے مثبت باڈی لینگیویج کا مظاہرہ کیا۔ فاسٹ بولرز نے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی زیر نگرانی نئے گیند سے بولنگ کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے لیے حکم نامہ جاری کردیا۔ پولیس کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس لانگ مارچ کے شرکاء کو کمرے نہیں دے گا جبکہ اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کی چیکنگ ہو گی۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ میں شریک شخص کو کمرہ کرائے پر دینے پر سخت کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ لانگ مارچ کا جائزہ لینے کےلیےسیاسی کمیٹی کی سربراہی وزیرداخلہ راناثنااللہ کریں گے۔ کمیٹی میں ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، سعد رفیق، مریم اورنگزیب شامل ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے کمیٹی میں قمر زمان کائرہ اور ایم کیو ایم کی طرف سے خالد مقبول سیاسی کمیٹی کا حصہ ہیں ۔اے این پی کی طرف سے میاں افتخار اور جے یو آئی ف کے اسعد محمود کمیٹی میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام کا سمندر اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے۔جو بھی ان چوروں کا ساتھ دے گا عوام کا سمندر اس کو بہا کر لے جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج لاہور کے علاقے شاہدرہ سے اسلام آباد کی جانب دوبارہ سفر شروع کرے گا۔ گزشتہ رات عمران خان نے پہلے دن کا سفر داتا دربار پہنچ کر ختم کیا۔ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے رات گئے داتا دربار کےباہر لانگ مارچ کے…

مزید پڑھیں