لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام اور حکومت کی طرف سے ترکیہ کے عوام اور حکومت کو ترکیہ کے ری پبلک ڈے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور ترکیہ میں دوستی اور محبت کا رشتہ ہے جو ابد تک رہے گا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ترکیہ کے ری پبلک ڈے پر اپنے بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ نے بے مثال ترقی کی، رجب طیب اردگان کی دور اندیش قیادت میں ترکیہ کی ہر شعبے میں…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ ون کی دو ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، نیوزی لینڈ کا مقابلہ سابق عالمی چیمپئن سری لنکا سے ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، میدان سجے گا سڈنی میں جہاں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا اور 89 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس کا افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا۔ اس کی حریف ٹیم سری لنکا نے اپنے پہلے میچ…
لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کی اضافی ٹکٹس جاری کردیں۔ پاکستان نیدرلینڈز اور بھارت جنوبی افریقا افریقا کے میچ ڈے کی اضافی ٹکٹس جاری کی گئی ہیں، یہ میچز پرتھ اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے ہیں۔ 6 نومبر کو ایم سی جی میں بھارت زمبابوے میچ کے اسٹینڈنگ روم کی ٹکٹس فروخت کے لیے جاری کردی گئی ہیں جب کہ 3 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کی بھی اضافی ٹکٹس جاری کی گئی ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اضافی ٹکٹس جاری کرنے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے وار تھمنے کا سلسلہ جاری ہے، مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ہو رہی ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 10 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 64 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.58 فیصدرہی، جبکہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے شکار 48 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی۔ سوشل میڈیا پر سامعین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران نیازی اپنا رویہ سیاستدانوں والا رکھے تو پھر بات ہو سکتی ہے،وہ غیرمشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے رابطہ کریں اور بیٹھ کر بات کریں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر ہوں گےجبکہ عمران خان کے لانگ مارچ میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو ٹیم کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے لیویز اہلکار حبیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے حبیب الرحمن کو قوم سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد پاکستان کے بچوں کو معذور بنانا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ قوم کی حمایت اور افواج کی مدد سے دہشت گردی کے مرض کا خاتمہ کریں گے، پولیو کے خلاف جنگ لڑنے والے ورکرز اور ان کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے چمن میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو اوپن ٹینڈر کے ذریعے یا حکومتی سطح پر آٹھ لاکھ میٹرک ٹن گندم اور تین لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منطوری دے دی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس گذشتہ روز یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ای سی سی نے تین لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد کے لیے میسز مخدوم لاجسٹک سروسز کی طرف سے دی جانیوالی 520 ڈالر میٹرک ٹن کی کم سے کم بولی کی بھی…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ ( یو این ) کی انسداد دہشت گردی کمیٹی اجلاس میں بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا مسترد کر دیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت نے یو این کی سلامتی کونسل کی ایک اہم کمیٹی کا غلط استعمال کیا، عالمی برادری کو عالمی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار پرگمراہ کیا، بھارت کی ہتک آمیز حرکتیں کمیٹی کے مقاصد اور مینڈیٹ کو نقصان پہنچاتی ہیں اور قابل مذمت ہیں، بھارت نے جان بوجھ کر ممبئی حملہ کیس کی عدالتی کارروائی کو روکا ہوا ہے، بھارت کیس کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیمرا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور اس کے رہنماؤں کی تقریروں سمیت دیگر پروگراموں کو براہِ راست نشر نہ کیا جائے۔ پیمرا کی جانب سے 28 اکتوبر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے ٹی وی چینلز کو پروگرام براہ راست نشر نہ کرنے کی ہدایات پہلے بھی دی گئی تھیں، تاہم اس کی کمپلائنس بہت خراب ہے۔ آج…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے نیا ویڈیو بیان جاری کردیا۔ ویڈیو بیان میں خرم لغاری کا کہنا تھاکہ میرا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے رواں دواں ہے اور مونس الٰہی کی قیادت میں لانگ مارچ میں شرکت کٰلئے جارہا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اور پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ خیال رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے آج صبح تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے4 دیگرایم پی ایز…
