کراچی : نیب حکام 6 روز بعد بھی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔
سندھ ہائیکورٹ نے 6 دن پہلے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ آغا سراج درانی سمیت نو ملزمان تاحال ضمانتیں کرانے میں ناکام ہیں۔
کیس کی نامزد ملزمہ شمشاد خاتون کی حالت غیر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق خاتون کو کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ شمشاد خاتون کی ضمانت بھی منسوغ ہوئی تھی۔ کئی دنوں سے شمشاد خاتون غائب رہی۔ شمشاد خاتون گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔ ڈائلسز کیلئے نجی اسپتال میں لایا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے آغا سراج درانی منظر عام سے غائب ہیں۔ نیب حکام آغا سراج درانی کے صرف ایک گھر کے باہر پہرا لگا کر واپس چلے گئے جبکہ آغا سراج درانی کے کراچی میں چار بنگلے ہیں۔ نیب نے کسی اور بنگلے پر جانے کہ زحمت نہیں کی۔ تاحال آغا سراج درانی سمیت 9 ملزمان کی عدم گرفتاری نیب کے لیے سوالیہ نشان بن گئی۔
کراچی: سندھ حکومت نے تمام سرکاری اور نجی اداروں میں کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے پر فوری عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، بوقت ضرورت کم از کم آمدنی مزید بڑھانی کا بھی اعلان کردیا گیا، سندھ کابینہ نے اساتذہ کی بھرتی کیلئے پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی، وزیر اعلٰی سندھ کہتے ہیں وفاق نے اداروں کے درمیان ٹکراو کی صورت حال پیدا کرتے ہے جس کے باعث پورا ملک ساکت ہوچکا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعدوزیراعلی سندھ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے عوام کا برا حال ہے۔ بجٹ میں کم از کم آمدن 25 ہزار مقرر کی تو بہت تنقید کی گئی۔ ہمارے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا، لیکن عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے۔
وزیر اعلٰی سندھ نے کہا کہ کابینہ نے اساتذہ کی بھرتی کیلئے خواتین ، معذور افراد اور اقلیتی افراد کیلئے پاسنگ مارکس کم کردیئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ وفاق نے ایک خط بھیجا تھا جس میں درخت خصوصاٰ مینگروز کو قومی ورثہ قرار دینے پر رائے مانگی گئی تھی ہم سالوں سے یہ کام کررہ ہیں، عالمی سطح پر ہماری پذیرائی کے بعد انہیں خیال آیا ہے، مگر یہ خالصتاٰ ایک صوبائی معاملہ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلٰی سندھ نے کہا کہ سپیکر سندھ اسمبلی کے ساتھ پہلے بھی زیادتی ہوئی تھی، پہلے انہیں گرفتار کیا گیا اور پھر کیس بنایا گیا، انکا حق ہے کہ وہ سپریم کورٹ جائیں۔
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر سول نمائندہ اسٹیفانو پونتیکورو نے ملاقات کی۔یہ ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں خطے میں امن استحکام اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیٹو نمائندے نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا، نیٹو نمائندے نے کامیاب انخلاء آپریشنز اور خطے کے استحکام کی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، نیٹو نمائندے نے تمام ایشوز پر پاکستان اور افغانستان سے نیٹو ممالک کے روابط و تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیٹو سینئر سول نمائندے نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے غیرملکیوں کے کامیاب انخلاء آپریشن میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ افغانستان پر تعاون میں وسعت لائی جائے گی۔ اسلام آباد کے ساتھ تمام دوطرفہ امور پر نیٹو ممالک ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے راولپنڈی سے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا۔
اپوزیشن اتحاد میں شامل میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے راولپنڈی کے لیاقت باغ کے باہر مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں کئی افراد شریک تھے جنہوں نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے لیاقت باغ مری روڈ پر سڑک بلاک کردی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے ملک گیر احتجاج کیلئے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے جعلی حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے فیصلہ کن تحریک شروع کردی، پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھاکر مہنگائی کا ایٹم بم چلایا گیا، ریاست مدینہ کا مذہبی کارڈ تنقید سے بچنےکیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، درخواست گزار و دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کرپٹو کرنسی کی قانونی حثیت کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں اسٹیٹ بینک، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، وزارت خزانہ ، وزارت آئی ٹی، پی ٹی اے اور دراخوست گزار شامل ہوں گے۔
عدالتی حکم کے مطابق درخواست گزار کمیٹی کی معاونت کریں گے اور اپنی سفارشات دیں گے، کمیٹی کی پہلی میٹنگ 25 اکتوبر کو ہوگی، اس کے بعد کمیٹی کی میٹنگ ہر 15 دن میں ہوگی۔
عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ڈیجیٹل کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیا ہے اور ڈائریکٹر ایف آئی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق کمیٹی کی کارروائی خفیہ رکھی جائے گی، کمیٹی کا کوئی ممبر اس حوالے سے کوئی پریس ریلیز یا سوشل میڈیا پر بات نہیں کرے گا، اگر کوئی کمیٹی کا ممبر دستیاب نہ ہو تو کام کو نہ روکا جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ غیر قانونی کام کرنے والے ایکسچینجز کے خلاف ایس ای سی پی کارروائی جاری رکھے گا۔
عدالت نے درخواست کی مزید سماعت جنوری 2022 کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی اور ہدایت کی کہ تمام کمیٹی ممبران آئندہ سماعت پر اپنی رپورٹس کے ساتھ پیش ہوں۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ابوظہبی میں کھیلے جارہےکوالیفائنگ راؤنڈ کے ساتویں میچ میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر نیدرلینڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔
نیدرلینڈز کے اوپنرز میکس اوڈاوڈ اور اسٹیفن مائی براہ نے پہلی وکٹ پر 42 رنز کی شراکت بنائی، مائی براہ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد رولف وین ڈر مرو بھی چلتے بنے۔
کولن ایکرمین اور او ڈاوڈ نے تیسری وکٹ پر 82 رنز کی شراکت بنائی، ایکرمین 35 اور میکس او ڈاوڈ 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نمیبیا کی جانب سے جین فرائی لنک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ ٹی 20 مینز ورلڈکپ 2021 کا پہلا راؤنڈ ابوظہبی اور عُمان میں کھیلا جا رہا ہے جہاں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور نمیبیا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں جب کہ دوسرے میچ میں سری لنکا اور آئرلینڈ مدمقابل ہوں گی جو شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ اب تک نیدرلینڈز اور نمیبیا نے ایک ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں،نیدرلینڈز کو آئر لینڈ جب کہ نمیبیا کو سری لنکا نے شکست دی تھی۔
لاہور: منگل کو 12 ربیع الاول کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی کی تقاریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت اور ریاضت مدینہ میں پاکستان کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔ . “
مریم نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کے کتوں کو اعلیٰ معیار کا گوشت کھلایا جاتا ہے انہیں چاہیے کہ وہ اپنی حکمرانی کو ریاضت مدینہ سے تشبیہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ ہیلی کاپٹروں میں سفر کرتے ہیں ان کو اندازہ نہیں ہوتا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کیا گزر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی کی وجہ سے ، “غریب اور بے سہارا بھوک سے مر رہے ہیں ، والدین اپنے بچوں کو زہر دے رہے ہیں کیونکہ وہ انہیں کھانا نہیں دے سکتے ، اور لوگ خودکشی کر رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ریاضت مدینہ کے بارے میں بات کرنے سے پہلے غریبوں کی حالت کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ، انہوں نے سوال کیا: “کوئی اتنا اندھا ، بہرا اور گونگا کیسے ہو سکتا ہے؟ [to the condition of the poor masses]؟ “
یاد رہے کہ اس سے قبل صدر اور وزیر اعظم نے عید میلاد النبی کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا تھا کہ پیغمبر اسلام (ص) نے ریاضت مدینہ کی بنیاد رکھی ، جو دنیا کے سامنے ابھری۔ انسانیت ، انصاف اور قانون کی حکمرانی کی مثال کے طور پر
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فلاحی ریاست قائم کی جہاں امیر اور غریب کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔
موجودہ حکومت کی طرف سے ریاضت مدینہ کی طرز پر پاکستان کو ایک ماڈل فلاحی ریاست بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس مقصد کے لیے ریاست کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دنیا میں حضرت محمد (ص) کی آمد سے معاشرے میں ایک انقلاب آیا۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ریاضت مدینہ میں اقلیتوں کو تحفظ دیا جاتا ہے ، غریبوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھا جاتا ہے ، اور ریاست اور شہریوں کے حقوق اور ذمہ داریوں کا تعین کیا جاتا ہے۔
ہنگو میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی وقاص شہید ہو گیا، شہید سپاہی وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
کراچی : پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، حبیب الرحمان کو ستارہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
حبیب الرحمان نے 1990 میں کمیشن حاصل کیا اور جی ایم میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس میں تعینات رہے۔
رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان نے فرانس اور برطانیہ سے میکینیکل اور سسٹم انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے جب کہ وہ نیوی وار کالج اور این ڈی یو سے فارغ التحصیل ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ حبیب الرحمان ڈی ایم ڈی ڈاکیارڈ اور کمانڈنٹ پی این ایس جوہر اور ڈائریکٹر شپ مینٹی نینس اینڈ ریپئر بھی رہے۔
رئیر ایڈمرل اسسٹنٹ نیول سیکریٹری تعینات رہے اور ایم ڈی ڈاکیارڈ کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔
رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جاچکا ہے۔