بالی وڈ کے بِگ بی اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کی حامی بھری۔
بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول ترین گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی کی حال ہی میں 1000 اقساط مکمل ہوئیں جس موقع پر پروگرام کے میزبان نے اپنی بیٹی اور نواسی کو مدعو کیا جب کہ ویڈیو لنک کے ذریعے امیتابھ بچن کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن بھی پروگرام میں شامل ہوئیں۔
میتابھ بچن نے بتایا کہ اس شو کو نشر ہوتے 21 سال ہوگئے ہیں، سال 2000 میں اس کی میزبانی کی شروعات کی تھی، اس وقت سب لوگ کہہ رہے تھے کہ آپ بڑے پردے کو چھوڑ کر چھوٹی اسکرین پر جارہے ہیں، اس سے آپ کی ساکھ متاثر ہوگی۔
بالی وڈ شہنشاہ نے مزید کہا کہ اُس وقت ہمارے مالی حالات اچھے نہیں تھے اور فلموں میں کام نہیں مل رہا تھا اس لیے یہ شو کرنا پڑا۔
نہوں نے بتایا شو کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد جس طرح سے لوگوں نے ردعمل دینا شروع کیا وہ حیران کن تھا اور اس وقت ایسا لگا کہ پوری دنیا بدل گئی۔
امیتابھ بچن شو میں دکھائی جانے والی ماضی کی یادوں کو دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور آبدیدہ ہوگئے۔