All posts by Khabrain News
24 سال پہلے سوچا تھا لوگوں کوصحت کی سہولت دیں گے ، وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا ہے کہ 24 سال پہلے سوچا تھا لوگوں کوصحت کی سہولت دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن نہ کرنے پراپوزیشن نے تنقید کی ، مکمل لاک ڈاؤن لگا دیتا تو مزدور ، دیہاڑی دارطبقے کا کیا ہوتا؟
انہوں نے کہا کہ ایلیٹ طبقے کوعام آدمی کی کوئی فکرنہیں ، دنیا کورونا کے خلاف حکمت عملی پرہماری پالیسی کی معترف ہے ، انسانیت کا نظام آنے سے خوشحالی آتی ہے ، پہلےانسانیت آتی ہے پھرریاست کے پاس پیسہ آتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا مگرنہیں بنی ، کوئی علاج نہ کراسکے تواس سے زیادہ مشکل وقت نہیں ہوتا ، چاہتا ہوں غریب کوعلاج نہ کرانے کاخوف نہ ہو ، مدینہ کی ریاست میں پیسے نہیں تھے مگرفلاح کے کام کیے گئے۔
عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال میں غریبوں کاعلاج ہوا ، لوگ صحت یابی کے بعد دعائیں دیتے تھے ، 24 سال قبل سوچا تھا لوگوں کوصحت کی سہولت دیں گے ، غریب لوگ کینسرکےعلاج کیلئےسب کچھ بیچ دیتےتھے ، مدینہ کی فلاحی ریاست نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لی۔
انہوں نے کہا کہ جب والدہ کو کینسر ہوا تو گھر میں بہت پریشانی ہوئی ، ہمارے پاس وسائل تھے پھر بھی مشکلات سے گزرنا پڑا ، مجھےاپنی والدہ کوعلاج کیلئے بیرون ملک لے کرجانا پڑا ، غریب گھرانے میں بیماری آجائے تووہ بےبس ہوجاتےہیں ، کینسربہت مہنگاعلاج ہے،مریض توجاتاتھاگھروالےبھی تباہ ہوتےتھے۔
بائیڈن کو عہدے سے ہٹانے کے لیے 3 کروڑ امریکی ہتھیار اٹھانے کو تیار
نیویارک: قومی امور کے تجزیہ کار جان ہیلی مین نے ایک شو میں دعوی کیا ہے کہ 2 سے 3 کروڑ امریکی شہری صدر جوبائیڈن کو عہدے سے ہٹانے کے لیے “ہتھیار اٹھانے” کو تیار ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو میٹ دی پریس میں میزبان چک ٹوڈ نے ایک حالیہ بحر اوقیانوس مضمون کی جانب توجہ مبذول کروائی جس میں کہا گیا تھا کہ ’سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بغاوت شروع ہوچکی ہے‘ جبکہ ہیلی مین نے اس سے مکمل اتفاق کیا۔
ہیلی مین نے ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا کے 8 سے 12 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا انتخاب ناجائز تھا اور انہیں ہٹاکر ڈونلڈ ٹرمپ کو بحال کرنے کے لیے تشدد کا راستہ ایک مناسب ذریعہ ہے۔
ہیلی مین کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق 2 سے 3 کروڑ لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے جبکہ ٹرمپ کے یہی حامی سیاسی تشدد کے حق میں عوامی تحریک کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔
آرٹیکل میں بارٹن گیلی مین کے مطابق ٹرمپ کے حامی متشدد کاروائیوں کی بجائے بغاوت کا راستہ اپنانے کے لیے تیار ہیں جبکہ 6 جنوری کو امریکی پارلیمنٹ پر ہونے والی یلغار بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
گیل مین کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کی سیاسی چالبازیوں کے ساتھ ساتھ قومی اور مقامی طور پر صحیح پوزیشنز پر حامیوں کی تقرری، 2024 کے صدارتی انتخابات کا باعث بن سکتی ہے جس کا فیصلہ ووٹوں سے نہیں ہوگا۔
پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما گرفتار
میانوالی جلسے میں تلاشی کے دوران پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے تحریک انصاف کے مقامی رہنما امیر خان سوانسی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا واقعہ میانوالی میں ہفتے کے روز ہونے والے وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں پیش آیا تھا جہاں امیرخان سوانسی نے جلسہ گاہ میں تلاشی کے لیے روکنے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا تھا۔
ڈی پی او میانوالی کے مطابق تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ڈی ایس پی کی انکوائری میں پی ٹی آئی رہنما ملزم قرار پائے تھے جس کے بعد انھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
‘مایوس’ کوہلی کو حکام کالز کرتے رہے لیکن وہ پریکٹس میں نہ آئے
بھارتی میڈیاکا دعویٰ ہے کہ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما کی کپتانی سے کچھ مایوس ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے لیے کھلاڑیوں کو 3 روزہ قرنطینہ کیے جانے سے قبل باندرا کرلا کمپلیکس ممبئی میں ایک پریکٹس سیشن رکھا گیا جس میں نئے بھارتی کپتان روہت شرما، شاردل ٹھاکر ، ریشپ پانٹ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی لیکن ویرات کوہلی وہاں نہیں آئے۔
بھارتی میڈیا نے کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ویرات کوہلی کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ سیشن میں شریک نہ ہوئے ۔
عہدیدار کے مطابق بعد ازاں بورڈ حکام نے کوہلی کو شرکت کے لیے کئی کالز بھی کیں لیکن انھوں نے جواب نہیں دیا۔
بی سی سی آئی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ کوہلی آج کیمپ کو جوائن کریں گے۔بی سی سی آئی حکام نے مزید بتایا کہ کھلاڑی جوہانسبرگ جانے سے قبل 3 روز کے لیے بائیو سکیور ببل میں داخل ہوں گے۔
یاد رہے کہ کوہلی کی زیرقیادت ٹیسٹ ٹیم ممبئی میں 3 روزہ قرنطینہ گزارنے کے بعد 16 دسمبر کو جنوبی افریقا کے دورے پر روانہ ہوگی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ باکسنگ ڈے یعنی 26 دسمبر کو سینچورین میں شروع ہوگا۔
واضح رہےکہ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ون ڈے اور ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو یہ ذمہ داری سونپی گئی۔
پاک سعودی عرب فوجی مشقیں شروع، جوانوں کا پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ
سعودی عرب کے شاہ خالد ملٹری سٹی حفرال بتین میں فوجی مشقوں”الکصاح “کا آغازہو گیا، دونوں ممالک کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔
سعودی عرب میں بارودی مواد سے نبردآزما ہونے کی مشقیں شروع ہو گئیں، افتتاحی تقریب میں کمانڈر نادرن ایریا میجر جنرل صالح بن احمد ال زہرانی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مشق الکصاح تھری میں سعودی عرب اور پاک فوج کے جوان حصہ لے رہے ہیں، مشقوں میں آئی ای ڈیز کو ناکارہ بنانے، تلاشی، ایریاز اور گاڑیوں کی کلیئرنس کا عمل شامل ہے، مشقوں میں جوانوں کی آئی ای ڈیز سے مقابلہ کرنے کی صلاحیتیں بہتر ہوں گی۔
صوبہ پنجاب رواں سال 5لاکھ 31 ہزار مقدمات درج 1 لاکھ 36 ہزار 825کی تفتیش نامکمل۔رپورٹ: شعیب بھٹی
لاہور (شعیب بھٹی )پنجا ب بھر میں رواں سال کے 10ما ہ کے دوران 5لا کھ 31ہزار 22مقد ما ت در ج ہو ئے ،جس میں 3لا کھ 37ہزار 99مقد ما ت چا لا ن ہو ئے ،تاہم انویسٹی گیشن کی نا ہلی کے با عث 1لا کھ 56ہزار 825مقد ما ت کی تفتیش مکمل نہ ہو سکی ہے جبکہ 11ہزار 770مقد ما ت تا حا ل ٹر یس ہ ہو سکے اور ان کے ملزمان آزاد ہیں ، جبکہ25ہزا ر 301مقد ما ت خارج کرد ئےے گئے۔تفصیلا ت کے مطا بق رواں سال کے دوران پنجا ب پو لیس کے سر برا ہ کی کما ن ایک با ر دوبا ر ہ تبد یل ہو ئی جبکہ لاہور پو لیس کے سربرا ہ سمیت متعد د آر پی او، ڈی پی او کے تبا د لے بھی ہو ئے جس کی باوجود پنجا ب میں جرائم میں کمی نہ آسکے، پنجا ب پو لیس کے اعدا وشما ر کےمطا بق رواں سال کے دس ماہ کے دوران صو بہ میں 3ہزار 668فرا د قتل ہو ئے جس میں 23سو 69افرا د چا لا ن ہو ئے اور 1090مقد ما ت کی تفتیش جا ر ی ہے جبکہ 34مقد ما ت کے ملزما ن تا حا ل آزاد ہیں ، جبکہ 175مقد مات خارج ہو ئے ، اسی طر ح اقدا م قتل کے 5ہزار732مقد ما ت در ج ہو ئے جبکہ 3ہزار 490کے چا لا ن ہو ئے اور 1ہزار 994انویسٹی گیشن تفتیش مکمل نہ کر سکی جبکہ 84مقد ما ت کے ملزمان آزاد ہیں جس میں 164مقد ما ت خارج ہو ئے ہیں ،اسی طر ح اغواءبرا ے تاوان کے 49مقد ما ت در ج ہو ئے جس میں سے26مقد ما ت کے ملزما ن چا لا ن ہو ئے اور 18مقد ما ت کے ملزمان سے تفتیش جا ر ی ہے جبکہ 5مقد ما ت خارج ہو ئے م، اسی طر ح اغواءکے 16ہزار 689مقد ما ت در ج ہو ئے جس میں سے 3ہزار 114چالا ن ہو ئے بکہ 5ہزا ر 433مقد ما ت کی تفتیش مکمل نہ ہو سکی اور 32مقد ما ت کے ملزما ن تا حال گرفتا ر نہ ہوئے اور 8ہزار 110مقد ما ت خارج ہو ئے ، اسی طر ح ذیا دتی کے 3ہزا ر 675مقد ما ت در ج ہو ئے جبکہ اجتما عی زیادتی کے 212مقد ما ت در ج ہو ئے جس میں 822زیا دتی کے ملزمان سے تفتیش جا ر ی ہے جبکہ 2ہزا ر 156کے ملزما ن چا لا ن ہو ئے جبکہ اجتما عی زیادتی کے 113ملزمان چا لا ن ہو ئے جس میں سے 66ملزما ن سے تفتیش مکمل نہ ہو ئے اور 33مقد ما ت خار ج ہو ئے ،پنجا ب میں ڈکیتی کے 801مقد ما ت در ج ہو ئے جبکہ را بر ی کے 23ہزار 742قد ما ت در ج ہو ئے ،نقب زنی کے 11911، جبکہ چور ی کے 1ہزار 777، مو ٹر سائےکل چور ی کے 41ہزا ر 416، جبکہ گا ڑ ی چور ی کے 5ہزار 931مقد ما ت در ج ہو ئے۔
پنجاب میں ویکسی نیشن کا عمل سست، مکمل آبادی کو ویکسین لگانے کیلئے ایک سال درکار ۔رپورٹ: مہران اجمل
لاہور (مہران اجمل خان سے)پنجاب میں کرونا ویکسینیشن انتہائی سست روی کا شکار ،محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ویکسین کے حوالے سے مکمل طور پر اعتماد بحال نہ ہو سکا ،محکمہ صحت پرائمری اینڈسیکنڈری اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی ویکسین لگانے کی موجودہ رفتار کے مطابق پنجاب کی مکمل آبادی کو ویکسین کی لگانے کے لئے مزید ایک سال درکار ہو سکتا ہے ، صوبہ بھر میں12سال سے زائد عمر کی آبادی کا صرف 39فیصد حصہ مکمل ویکسینڈڈ ہو سکا ،61فیصد افراد نے ویکسین کی پہلی جبکہ صرف34فیصد افراد نے ویکسین کی دوسری خوارک لگوائی ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے ہسپتالوں میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین کو کرونا ویکسین لگانے کا حکم دے دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ساڑھے 11کروڑ کی آبادی میں 8کروڑ 11لاکھ 92ہزار 483افراد ایسے ہیں جن کی عمر 12سال سے زیادہ ہے جنہیں این سی او سی کی جانب سے کرونا ویکسین لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں کرونا اومیکرون وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاﺅ کے بعد پنجاب میں ہیلتھ ورکرز اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کو عمل شروع کر دیا گیا ہے مگر تا حال شہریوں کی بڑی تعداد کو کرونا ویکسین کی پہلی خوراک نہیں لگائی جا سکی ۔صوبہ بھر میں اب تک 4کروڑ 92لاکھ 58ہزار 233افراد کو پہلی ویکسین لگائی جا سکی ہے جبکہ 2کروڑ 78لاکھ 98ہزار 152افراد کوکرونا ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز دی جا سکی ہے اس حوالے سے 3کروڑ 19لاکھ 40ہزار 520افرادمکمل ویکسینیٹڈ ہو چکے ہیں ۔ شہریوں کو مکمل ویکسینیٹڈ کرنے کے لئے سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی جانب سے صوبہ بھر کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے جبکہ گائنی اور دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو ویکسین نہیں لگائی جا ئے گی ۔ دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری کی جانب سے کرونا ویکسین ریڈ کمپین کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے میں بھی شہریوں کو ان کے گھروں میں ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
گزشتہ روز جنید صفدر کی شادی کی دو الگ الگ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں جس میں جنید صفدر، دلہن عائشہ سیف، مریم نواز، ان کی صاحبزادیاں اور دیگر رشتے دار دکھائی دیے۔پہلی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز
جنید صفدر نے اس تقریب میں سفید شلوار قمیض زیب تن کیا اور اس کے اوپر نیلی واسکٹ اور سفید چادر کا انتخاب کیا۔ دلہن عائشہ سیف نے اس تقریب میں پیسٹل رنگ کا جوڑا پہنا جب کہ مریم نواز نے پیلا رنگ زیب تن کیا۔
صارفین کے مطابق یہ تقریب مایوں کی تھی تاہم مریم نواز یا اہلخانہ کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ مایوں کی ہی تقریب تھی یا کوئی دوسری تقریب تھی۔
اسی تقریب میں مریم نواز کے روایتی گیت کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جو سوشل میڈیا صارفین میں بے حد مقبول ہوئی۔
جنید اور عائشہ کی دوسری تقریب
ایک اور تقریب کی بھی کچھ ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں، کسی میں دلہن عائشہ سیف کو پھولوں سے مزین خوبصورت چادر میں آتے دیکھا گیا تو کسی میں مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے ہمراہ دکھائی دیں۔
اس تقریب کے لباس کی بات کی جائے تو جنید صفدر نے سفید شلوار قمیض پر بھورے رنگ کی چادر اوڑھی، مریم نواز اس موقع پر پستہ رنگ کے لباس میں دکھائی دیں جس پر شیشے کا خوبصورت کام کیا گیا تھا۔
مریم نواز نے بیٹے کی شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جسے انہوں نے اپنی زندگی کے خوشگوار ترین لمحات قرار دیا۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف سے رواں برس اگست میں لندن میں ہوا تھا جب کہ ولیمہ کی تقریب 17 دسمبر کو ہوگی۔
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانا لازمی قرار ، آرڈیننس جاری
لاہو ر(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانا لازم قراردے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پنجاب کے جاری کردہ آرڈیننس میں الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ لازم قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے، میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلرز کا جوائنٹ پینل ہوگا اور سادہ اکثریت سے امیدوار کامیاب ہوں گے۔آرڈیننس کے مطابق الیکشن میں سیاسی جماعت یا آزاد افراد پینل کی شکل میں ہی الیکشن لڑسکیں گے، تمام کیٹگریز کے لئے پینل نہ دینے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہوں گے۔اس کے علاوہ کو نسلر کا الیکشن لڑنے کے لئے عمر 21 سال ہوگی، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے عمر 25 سال ہوگی، یوتھ کے لئے عمر کم ازکم 18 سال اورزیادہ سے زیادہ 32 سال ہوگی جب کہ منتخب ارکان کو کونسل کے پہلے اجلاس کی تاریخ کے 60 دن کے اندر رکنیت کاحلف اٹھانا لازم ہوگا۔