سانحہ پشاور-حقیقت کیا ہے؟
APS واقعہ کو 7سال ہو چکے۔16دسمبر2014 کے واقعے نے پوری پاکستانی قوم کو یکجا کر دیا اور ہم نے من حیث القوم یہ تہیہ کر لیا کہ پاکستان میں دہشت گردی انتہا پسندی اور جنونیت کی کوئی جگہ نہیں۔ اگر چہ زخم بہت گہرے تھے لیکن پاکستانی قوم اور اداروں کا عزم اس سے کہیں بُلند تھا۔
پوری قوم نے پاکستان کے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ایک ایسے آپریشن کا آغاز کیا کہ جس کا ہدف ایک ایسا پاکستان تھا جہاں ریاست ہی کو طاقت کے استعمال کا حق حاصل ہو۔
86ہزار سے زائد قربانیوں کے نتیجے ہی آج ہم وہاں کھڑے ہیں جہاں پاکستان کے انچ انچ پر ریاست کی عملداری ہے۔ یہ زیادہ دُور کی بات نہیں کہ جب2007 اور2008 میں قبائلی علاقوں میں ریاست کی عملداری نہیں تھی۔ آج قبائلی علاقے ریاست ِ پاکستان کا حصہ ہیں اور ریاست کی عملداری تمام علاقوں میں ہے۔
اس کیلئے قوم اور افواجِ پاکستان نے ایک کامیاب جنگ لڑی ہے۔اے پی ایس واقعے کے بعد پیش آنے والے واقعات نے ثابت کیا ہے کہ زند ہ قومیں چیلنجز سے سر خرو ہو کر اُبھرتی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف اس کامیاب جنگ میں 46000مربع کلو میٹر کا ایریا کلئیر کیا گیا،18000سے زائد دہشت گرد مارے گئے،250ٹن سے زائد بارودقبضے میں لیا گیا،75000اسلحہ ریکور کیا گیا کہ جولاکھوں جانوں کے نقصان کا باعث ہو سکتا تھا۔50بڑے آپریشن جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائدIBOsکئے گئے اور1200سے زائد چھوٹے اور بڑے آپریشن کئے گئے۔ لیکن بارڈر کی دوسری جانب حالات مختلف تھے۔ پاکستان نے جہاں 2611کلو میٹر بارڈر فینسنگ کا بیڑہ اُٹھایا، بارڈر فورٹس اور ٹرمینل قائم کیے۔ دوسری جانب بارڈر پر7سے8کلو میٹر تک صرف ایک پوسٹ موجود تھی۔لیکن پاکستان کے بروقت اقدامات کے باعث افغانستان کے اندر کے حالات و واقعات کے اثرات سے پاکستان محفوظ رہا۔
بلوچستان میں ہندوستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا اور کراچی جو کہ کبھی کرائم کے حوالے سے دُنیا کا چھٹا شہر تھا وہ اب106نمبر پر چلا گیا ہے۔
پنجاب سے چھوٹو گینگ سمیت دیگر دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا۔NAPکے تحت60سے زائد تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا۔7بڑی دہشت گرد تنظیموں کا قلع قمع کیا گیا۔ لیکن یہ کا میابیاں کب دُنیا کو بھاتی ہیں۔ پاکستان کو کبھی FATF تو کبھیIMFکے چنگل میں پھنسانے کی کوشش کی گئی تو کبھی مشرقی و مغربی سرحدوں پرمسائل پیدا کئے گئے، کبھی بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کو ہوا دی گئی تو کہیں سندھو دیش کے نعرے لگوانے کی کوشش کی گئی۔ کہیں ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو نشانے پر رکھا گیا تو کہیں APSواقعے پر سیاست کھیلنے کی کوشش کی گئی۔
APSکا واقعہ یقینا ایک قابلِ افسوس اور انتہائی غمناک واقعہ ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا ریاست نے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی حاصل کی یا ریاست نے انتہا پسندی کے خلاف گھٹنے ٹیک دیے۔۔تاریخ جب بھی لکھی جائے گی تو یقیناََ مُورخ لکھے گا کہ پاکستانی قوم اور افواج ِ پاکستان نے تمام تر چیلنجز کا جس بہادری سے مقابلہ کیا وہ اپنی مثال آپ تھی۔
APSہی کی مثال لیجئے۔سیکورٹی فورسز پر الزام لگایا کہ یہ شاید انھی ہی کی کارروائی ہے! حالانکہ اس واقعہ میں 51بچے اور سٹاف ممبرز فوج ہی کے شہید ہوئے۔ کبھی یہ الزام لگایا گیا کہ حکام کا کہنا ہے کہ اگر APSکے بچے شہید ہو گئے ہیں تو اور پیدا کرلو، جو کہ سراسر بے بنیاد، اخلاقیات اور تمام اقدار کے منافی ہے۔ایسا بیان نہ کبھی دیا گیا اور نہ کوئی دینے کا سوچ سکتا ہے۔ کیا پریڈ لین میں فوجی اور فوجیوں کے بچے شہید نہیں ہوئے، کیا سینکڑوں آپریشنز میں ہزاروں فوجی نہیں شہید ہوئے، کیا فوجیوں اور ان کے خاندانوں نے قربانیاں نہیں دیں؟ تو پھر یہ تفریق پیدا کرنے کی کوشش کیوں کی جا رہی ہے؟
کیاAPSشہدا کی دادرسی کی گئی؟ سوال تو یہ ہونا چاہیے۔تحقیق سے پتا چلا کہ جی ہاں دادرسی کی گئی۔ اگرچہ کوئی بھی مالی فائدہ کسی جان کا مداوا نہیں کر سکتا لیکن پھر بھی حتی الوسع کوشش کی گئی کہ لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ان کو نہ صرف پلاٹس دئیے گئے بلکہ نقد رقوم بھی دی گئیں۔متاثرین اور ورثاء کے لیے تاحیات علاج معالجے کی سہولت، بچوں کی مفت تعلیم و تربیت کے علاوہ اللہ کے گھر کا طواف کا بندوبست بھی کیا گیا۔ مجموعی طور پر وفاقی و صوبائی حکومتوں اور پاک فوج کی جانب سے ابتک 1545ملین روپے سے زائد رقم شہدا کے لواحقین اور متاثرین کی دادرسی کیلئے خرچ کی جا چکی ہے۔ آج بھی ریاست اُن کی ہرممکن دادرسی کیلئے تیار ہے۔ وزیراعظم سے لے کر آرمی چیف تک تمام لوگ دل و جان سے ان کے دُکھ کا مداوہ کرنا چاہتے ہیں۔
دیکھنا یہ بھی ہو گا کہAPSکے دہشت گردوں کے ساتھ کیا ہوا۔؟
مُلا فضل اللہ اور عمر نارائے آج کہاں ہیں؟APSواقعے میں 9دہشت گرد تو موقعہ پر ہلاک ہو گئے تھے اور جن6 کو گرفتار کیا گیا۔ان میں سے5کو پھانسی دی جا چکی ہے جبکہ ایک کا کیس سُپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
پھر دیکھنا یہ بھی ہو گا کہ کیا APSکے حوالے سے کوئی انکوائری ہوئی اور کیا ذمہ داروں کے خلاف کوئی ایکشن کیا گیا؟تو اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک جوڈیشل کمیشن بنایا، جس نے30جون 2020میں اپنی رپورٹ جاری کی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے تمام متعلقہ لوگوں سے انکوائری کے بعد پھر فیصلہ دیا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، جس کے لئے افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے یہ بھی کہا کہ جب حملہ آوروں کے معاون گھر ہی موجود ہوں تو دُنیا کی کوئی طاقت حملے نہیں روک سکتی اور یہی بات بار ہا باور کرائی جاتی رہی ہے۔کہ جب تک سلیپر سیلز کی صور ت دہشت گردوں کی اندرونی معاونت کا سدِ باب نہیں کیا جاتا، دہشت گردوں کا خطرہ رہے گا۔ جوڈیشل کمیشن نے واضح طور پر سیکورٹی فورسز کوAPS سانحہ کے متاثرین کی بھرپور دادرسی کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس وقت بھی حکومت پاکستان کی کابینہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو شہداکے لواحقین سے مل کر ان کی دادرسی کی ہر ممکنہ کوشش میں مصروف ہے۔
ضرورت اس اَمر کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی فرد، گروہ یا تنظیم، شہدا کے لواحقین کو اپنے ذاتی گروہی یا سیاسی مفادات کیلئے استعمال نہ کرے۔
سیکورٹی فورسز پاکستان کو ایک پُر امن پاکستان بنانے کیلئے دِن رات کوشاں ہیں۔ ہمیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہو ں گے اور ہر اُس کوشش کو ناکام بنا نا ہو گا جس سے معاشرے میں انتشار اور بد امنی پھیلنے کا اندیشہ ہو۔ آئیے اپنے حصے کی شمع جلائیں۔
فوج کے اندر بھی محکمانہ انکوائری کے نتیجے میں ان ذمہ داران کو جو مطلوبہ اقدامات اٹھانے سے قاصر رہے یا کوتاہی برتی، ان کے خلاف زبردست تادیبی کارروائی کی گئی۔ ان میں ملنے والی سخت سزاؤں میں سروس سے برخاستگی بھی شامل ہے۔
All posts by Khabrain News
یو اے ای نے امریکا سے ایف 35 طیاروں کی خریداری کیلئے مذاکرات معطل کردیے
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے امریکا سے ایف 35 طیارے، مسلح ڈرونز اور دیگر آلات کی خریداری پر مشتمل 23 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کے لیے مذاکرات معطل کردیے، یہ واشنگٹن اور کلیدی خلیجی اتحادی کے درمیان غیر معمولی تنازع ہے۔
واشنگٹن میں موجود متحدہ عرب امارت کے سفارتخانے کا کہنا ہے کہ وہ امریکا سے معاہدے سے متعلق بات چیت معطل کردیں گے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان دیگر معاملات کو منصوبے کے تحت آگے بڑھانے سے متعلق پینٹاگون میں رواں ہفتے مذاکرات ہوں گے۔
سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جدید دفاعی آلات کے لیے امریکا اب بھی یو اے ای کی اولین ترجیح ہے اور ایف-35 کے لیے مستقبل میں دوبارہ مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔
یو اے ای کو 50 ’ایف 35‘ کی مجوزہ فروخت کا معاملہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کے اختتام میں اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کے بعد سامنے آیا تھا۔
بعد ازاں جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد معاہدے کو مؤخر کردیا تھا کیونکہ یمن تنازع میں سعودی عرب اور یو اے ای کے کردار کے باعث ان پر تنقید کی جارہی تھی۔
مجوزہ معاہدے میں 18 جدید ڈرون سسٹمز اور فضائی و زمینی بارود کا پیکج بھی شامل ہیں۔
امارتی عہدیداران نے ایف 35 طیاروں کے استعمال سے متعلق اصرار اور پابندیوں پر امریکا کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔
افغانستان کے منجمد فنڈز جاری کرنے میں کئی پیچیدہ رکاوٹیں ہیں، امریکا
ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثوں کو جاری کرنے کا عمل پیچیدہ اور چیلنجنگ ہے جس میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ہمیں افغان عوام کے مسائل کا اداراک ہے لیکن منجمد اثاثوں کو فوری طور پر جاری نہ کرنے کی کئی وجوہات ہیں۔
جین ساکی نے بتایا کہ افغان اثاثوں پر نائن الیون متاثرین نے بھی عدالت میں دعویٰ کر رکھا ہے، طالبان اب تک امریکا اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں جس کے باعث طالبان حکومت کو فائدہ پہنچائے بغیر افغان عوام تک امداد کی ترسیل کا طریقہ کار بھی وضع نہیں ہوسکا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے مزید کہا کہ منجمد اثاثوں کی بحالی آسان اور سادہ عمل نہیں۔ یہ کئی دشوار گزار پیچیدہ اور چیلنجنگ مرحلوں کا مجموعہ ہے اس لیے منجمد اثاثے جاری کرنے کے حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں دے سکتے۔
تاہم انھوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کے منجمد اثاثوں کے بارے میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر جائزہ لے رہے ہیں جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔ ورلڈ بینک اور ڈونرز بھی اسی کام میں مصروف ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے یہ بات طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کی جانب سے رحم اور ہمدردی کی بنیاد پر منجمد اثاثوں کی بحالی کے مطالبے کے جواب میں کہی۔
افغان وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے یہ بھی کہا تھا کہ افغانستان پر عائد پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ غیر مستحکم یا کمزور طالبان حکومت کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
ڈنمارک کی عدالت کا شام کو تیل فراہم کرنیوالی کمپنی پر 5.2 ملین ڈالرز کا جرمانہ
ڈنمارک کی ایک عدالت نے آئل ٹریڈنگ کمپنی بنکر ہولڈنگ، اس کے چیف ایگزیکٹو اور ماتحت کمپنی ڈین بنکرنگ پر شام کو تیل فراہم کرنے پر 5.2 ملین ڈالررز کا جرمانہ عائد کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنکر ہولڈر نے یورپی یونین کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگ زدہ ملک شام کو تیل فراہم کیا۔
بنکر ہولڈنگ دنیا کی بڑی آئل ٹریڈنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے 2011ء کے یورپی یونین قانون (کہ خانہ جنگی میں مبتلا شام کو تیل فراہم کرنے پر پابندی ہے) کی خلاف ورزی کی ہے۔
172،000 ٹن تیل جس کی مالیت 101 ملین ڈالرز ہے اسے 33 مراحل میں شام کو بذریعہ روس فراہم کیا گیا۔
ہولڈنگ بنکر کے وکیل ہینرک سینڈرز نے صحافیوں کو بتایا کہ عدالت سے مزید وقت مانگا جائے گا تاکہ یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ آیا اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے یا نہیں
پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 ، ایم 3 اور ایم 11 بند
پنجاب میں شدید دھند کےباعث مو ٹر وے ایم 2 ، ایم 3 کو مختلف مقامات پر جبکہ ایم 11 کو لاہورسے سیالکوٹ تک بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کےباعث موٹروے ایم 3 کو لاہور سے سمندری تک اور ایم 2 کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بن کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کوبھی دھند کے باعث بند کردیاگیا ہے ۔ ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں، رفتار کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں جبکہ کسی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں ۔
بھارت ٹوٹ جائیگا: مودی کو رپورٹ پیش
لندن(ڈاکٹر اختر گلفام سے) بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی‘ عیسائی برادری‘ مسلمانوں اور اقلیتوں پر آر ایس ایس کے غنڈوں کے ظلم وستم سے تنگ افراد میں ملک کے خلاف بڑا لاوا پک رہا ہے۔ ناگا لینڈ‘ آسام سمیت 5 ریاستوں میں پہلے ہی علیحدگی کی تحریک زور پکڑ چکی ہے۔ دنیا بھر میں سکھوں نے بھی خالصتان بنانے کی اپنی رپورٹ وزیراعظم مود ی کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اگر صورتحال ٹھیک نہ ہوئی تو ملک جلد ٹوٹ جائے گا۔ چینل ۵اور روز نامہ خبریں نے ذرائع سے رپورٹ حاصل کر لی۔ جس کی تصدیق ایک اور ذریعے نے بھی کی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ادارے اور اس کے انتہائی اعلیٰ عہدےدار نے وزیر اعظم مودی کواطلاع دی تھی کہ کسانوں کے احتجاج کے بعد خالصتان تحریک میں تیزی آیی ہے۔ساتھ ہی یہ خوف ناک رپورٹس بھی دی تھیں کہ انڈین آرمی میں موجود سکھ فوجیوں اور افسروں تک خالصتان تحریک کا پیغام برق رفتاری سے پہنچ رہا ہےاور سکھ فوجیوں اور افسروں کے رابطے اور ہمدردی ان سےتیزی سے بڑھ رہی ہے، فوج میں بغاوت کے آثار تیزی سے ابھر رہے ہیں ۔سکھ ہماری آرمی ریڑھ کی ہڈی ہیں ،ان کے بغیر فوج کمزور ہو سکتی ہے اور کسی بھی دفاع کے لیے مشکل صورت حال پیدا ہو سکتی۔ لہذا اگر کسانی مسلے کا فوری حل نہ نکالا گیا تو ملک کی اندرونی سلامتی خطرے میں پڑ جاے گی۔جب کہ بیرونی محاذوں پربھی دباو عروج پر ہے،انٹیلیجنس رپورٹس میں واضع طور پر تسلیم کیا گیا کہ اس صورت حال میں منظر نامہ تیزی سے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ذرایع کے بقول زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان ایک مشکل ترین فیصلہ تھا جو نریندر مودی کولینا پڑا،اس موقعہ پر مودی بہت غمگین اور دکھی تھےاور بوجھل دل سے منسوخی کا اعلان کیا،کیونکہ ایسا نہ کرنے سے ملک کوٹوٹنے سے کوئی نہ بچا پاتا۔
سپریم کورٹ میں درخواست خارج ہو تو بھی عدلیہ کو الزام نہیں دوں گا، شوکت صدیقی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے سپریم کورٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست خارج ہو تو بھی عدلیہ کو الزام نہیں دوں گا۔
سپریم کورٹ میں سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ میں برطرف جج شوکت عزیز صدیقی کیس میں جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سنگین الزمات لگانے کے بجائے حقائق پر مبنی دلائل دیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ثابت کر دیں کہ شوکت عزیز صدیقی نے تقریر میں جو کہا وہ مس کنڈکٹ نہیں تب بات بنے گی۔
سماعت کے دوران شوکت عزیز صدیقی نے سپریم کورٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست خارج ہوجائے تو بھی عدلیہ کو مورد الزام نہیں ٹھہراؤں گا۔
اس دوران جسٹس سجاد علی شاہ نے شوکت عزیز صدیقی کے وکیل حامد خان کو مخاطب کر کےکہا کہ آپ کہتے ہیں پوری سپریم جوڈیشل کونسل جانبدار تھی، پہلے والے ریفرنس سننے والی کونسل کا وہ بھی رکن تھے، اگر پوری کونسل پر بدنیتی کا الزام ہے تو ان کابینچ میں بیٹھنا مناسب نہیں۔
جس کے بعد وکیل حامد خان نے کہا کہ تحریری اعتراض تو دو ججز پر ہی ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔
دبئی: بلاول بھٹو کی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت
دبئی میں انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھ خصوصاً کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ کھڑےہیں، گولڈن جوبلی پر اہل امارات کو مبارک باد دیتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان میں پبلک پارٹنرشپ کے بہترین مواقع ہیں، پاکستان میں مقامی پیداوار کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دبئی انوسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر 6 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں، جن میں کراچی میں پانی کی قلت دور کرنے سے متعلق یادداشت بھی شامل ہے۔
پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ نجی شعبے کو پانی صاف کرنے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، سمندر کے پانی کو صاف کرنے کا دبئی کا خصوصی تجربہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انرجی پر بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، اسٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروبار سے متعلق ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی سرمایہ کاری کی خواہاں ہے، جنہیں ون ونڈو آپریشن کی سہولت پر ایم او یو سائن ہوا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آپ سب کو دعوت دیتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سےفائدہ اٹھائیں، سندھ خصوصاً کراچی میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے وسیع مواقع ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ کراچی میں بین الاقوامی فٹ بال کلب قائم کیا جارہا ہے، جو لیاری میں قائم کیا جائے گا۔
امریکی کمپنی اسٹارلنک کا پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز شروع کرنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق معروف امریکی کمپنی اسٹارلنک کا پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹار لنک پاکستان کے نام سے رجسٹرڈ، جلد اپنا دفتر کھولنے کا اعلان, یہ جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا آفس ہوگا۔
فیصلہ وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے عالمی براڈ بینڈ کمپنی اسٹار لنک کے وفد کی ملاقات میں ہوا. وفد میں ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ ریان گڈ نائٹ اور ہیڈ آف گلوبل سائٹ ایکوزیشن بین میکولیم شامل تھے.
ملاقات کے دوران پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی. ملاقات میں پاکستان کو عالمی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا. پاکستان ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہونے کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے.
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں 40 ہزار اسکولز, چھوٹے تجارتی اداروں سمیت براڈ بینڈ کنکٹویٹی سے منسلک ہونے کیلئے وسیع مواقع ہیں. اسٹار لنک کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے.
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرا ٹی ٹونٹی ہرا کر سیریز جیت لی
پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے پچھاڑ کر سیریز جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ تھامس کی جگہ ہیڈن والش جونیئر کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے اننگز کا آغاز شائی ہوپ اور برینڈن کنگ نے کیا تاہم ہوپ 1 رن بنا کر محمد وسیم کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے، بروکس کی اننگز 10 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان نکولس پوران نے 26 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔
رومن پاول محض 4 سکور بنا کر محمد وسیم جونیئر کو وکٹ دے بیٹھے، کنگ کی مزاحمتی اننگز 67 رنز پر جواب دے گئی، حارث رؤف نے وکٹ حاصل کی۔ سمتھ اور ڈیرکس نے بالترتیب 12 اور صفر کی باری کھیلی۔ عقیل حسین 2 سکوربنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
شیفرڈ نے 35 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز بنا سکی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 شکار کیے، حارث رؤف، محمد نواز اور محمد وسیم کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔
اس سے قبل قومی ٹیم کی طرف سے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں اننگز کا آغاز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کیا۔
پاکستان کو پہلا نقصان 14 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب بابر اعظم 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، فخر زمان مسلسل دوسری اننگز میں بھی بڑی نہ کھیل سکے اور 10 رنز بنا کر عقیل حسین کا نشانہ بن گئے۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 30 گیندوں پر 38 رنز بنا کر سمتھ کی گیند پر پویلین لوٹے، حیدر علی نے 34 گیندوں پر 31 رنز کی باری کھیلی، محمد نواز ایک سکور بنا کر چلتے بنے۔
آصف علی ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور 9 رن بنا کر پویلین لوٹے۔ اس دوران افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 19 گیندوں پر 32 سکور بنائے، ان کی اننگز میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے، تھامس کی گیند پر پوران کو کیچ دے بیھٹے۔ وسیم جونیئر 5 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔
نائب کپتان شاداب خان نے 28 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔ قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 172 رنز بنائے۔ سمتھ نے دو شکار کیے۔
بابر اعظم( کپتان)، محمد رضوان ، فخر زمان، حیدر علی، افتخاراحمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی
برینڈن کنگ، شائی ہوپ، نکولس پوران، بروکس، رومن پاول، سمتھ، ڈومینک ڈریکس، ہیڈن والش جونیئر، عقیل حسین، شیپرڈ، تھامس