All posts by Khabrain News

بھارتی حکومت نے کررتار پور راہداری 19 نومبر سے کھولنے کا اعلان کردیا

بھارتی حکومت  نے  بالآخر کرتار پور راہداری 19 نومبر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کےسکھ ارکان پارلیمنٹ نےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سےکرتار پور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت نے کورونا کو وجہ بتاکر 16 مارچ 2020 کو کرتار پور راہداری بند کر دی تھی۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں سکھوں کی تمام تنظیموں نے بھی راہداری کھولنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جس کے بعد بھارتی حکومت  نے باباگورو نانک کی 552 ویں سالگرہ پر کرتار پور راہداری کھولنےکا اعلان کردیا۔

سربراہ پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر نے جیو نیوز سےگفتگو میں بتایا کہ انہیں بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری 19 نومبر کو کھولنے کے غیر سرکاری انتظامات کاعلم ہے، تاہم بھارت کی طرف  سے پاکستان کو سرکاری طورپر تاحال مطلع نہیں کیاگیا۔

عدلیہ پر حملہ، ویڈیو بنانا ن لیگ کی تاریخ، شیخ رشید، فواد چودھری

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں کے اعتراضات دور کر دیے ہیں،وزیر اعظم سے ملاقات میں اتحادیوں کی لیڈرشپ کے اعتراضات کو تفصیل سے سنا گیا اور ان کو دور کیا گیا ہے، بدھ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا،جس میںانتخابی اصلاحات کے بل پیش کیے جائیں گے، تمام اتحادی حکومت کے پیچھے کھڑے ہیں،عدلیہ پر حملہ کرنا، ججوں پر الزامات لگانا، ویڈیوز بنانا ن لیگ کی تاریخ رہی ہے،چیف جسٹس صاحب کے سوموٹو کا خیرمقدم کرتے ہیں، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف نے سوموٹو نوٹس لینے کے بعد پریس کانفرنس کی اور پھر عدالتوں کو سکینڈل بنانے کی کوشش کی،اسلام آباد ہائی کورٹ کو ان دونوں حضرات کو بھی اپنے سوموٹو نوٹس میں بلانا چاہئے۔پیر کو اسلام آباد میں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اور وزیراعظم معاون خصوصی شہبازگل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں عوامی مسلم لیگ، جی ڈی اے، ایم کیو ایم، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات ابھی تھوڑی دیر قبل ختم ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اتحادیوں کی لیڈرشپ کے اعتراضات کو تفصیل سے سنا گیا اور ان کو دور کیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تمام اتحادیوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بدھ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ان کے مطابق انتخابی اصلاحات کے بل پیش کیے جائیں گے، تمام اتحادی حکومت کے پیچھے کھڑے ہیں۔وزیراعظم نے خود تمام پارٹیوں کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جواب دیے، تمام اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں۔فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر نواز شریف کو جیل میں رکھنے کی ہدایت پر مبنی رپورٹ کو الزام قرار دیتے ہوئے کہا کہعدلیہ پر حملہ کرنا، ججوں پر الزامات لگانا، ویڈیوز بنانا ن لیگ کی تاریخ رہی ہے،کتنا مضحکہ خیز شگوفہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میرے پاس آئے، ہم چائے پی رہے تھے، اچانک چیف جسٹس کو خیال آیا انہوں نے فون اٹھایا کہ فلاں جج کو فون کردیں، میڈیا میں ایڈیٹوریل چیک ہونا بہت ضروری ہے، اس طرح کوئی خبر بڑے اخبار میں بغیر ایڈیٹوریل نہیں لگ سکتی، اخبار نے یہ چیک کرنا مناسب نہیں سمجھا کہ جس جج کا نام لے رہے ہیں وہ جج بینچ میں ہی شامل ہی نہیں ہے، بدقسمتی سے کسی جج کا نام لے کر اتنی بڑی ہیڈ لائن لگا کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا، چیف جسٹس صاحب کے سوموٹو کا خیرمقدم کرتے ہیں،ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف نے سوموٹو نوٹس لینے کے بعد پریس کانفرنس کی اور پھر عدالتوں کو سکینڈل بنانے کی کوشش کی،اسلام آباد ہائی کورٹ کو ان دونوں حضرات کو بھی اپنے سوموٹو نوٹس میں بلانا چاہئے، جب جج صاحبان نے نوٹس لے لیا تھا تو ان کا کام نہیں بنتا کہ وہ اس پر پریس کانفرنس کرتے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ ہمارے ساتھ ہیں، اتحادیوں کے جواب وزیراعظم نے خود دیئے، آج صبح سے ہی وزیراعظم ہاﺅس میں کافی کام ہوا ہے،ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق ہمارے ساتھ ہیں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملزم بھی کوئی عام آدمی نہیں ملک کاوزیر اعظم،بیوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنے کی بجائے یہ بتا دیں نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سے آئے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی جواب اس کا دیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ رانا شمیم ساہیوال سے نکل کر گلگت میں جج کیسے، کس حکومت میں لگے؟ جج شمیم نے یہ راز اتنے سالوں تک چھپا کر کیوں رکھا؟۔سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم سے متعلق خبر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے بیان میں کہاکہ شمیم صاحب ایک کپ چائے نواز شریف اور مریم صاحبہ کے ساتھ بھی پی لیں، چائے پی کر بتائیں کہ لندن اپارٹمنٹس کے پیسے کہاں سے آئے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش، مریم کی اپیل رکوانے کے لیے ویڈیو سے لیکر خواب سنانے کی بجائے رسیدیں دیں۔انہوں نے کہا کہ جج شمیم کو اچانک خواب آنے کی وجہ مریم صفدر کی 17 تاریخ کو لگنے والی اپیل ہے، مریم نواز اپنی اپیل میں ہرصورت تاخیر کروانا چاہتی ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ ابھی اور ڈرامے بھی ہوں گے، سب سے پہلے تو جج شمیم پر ایف آئی آر ہونی چاہیے، انہوں نے یہ راز اتنے سالوں تک چھپا کر کیوں رکھا؟انہوں نے کہا کہ واہ میری قوم حسن علی کے ایک کیچ چھوڑنے پر اتنا غصہ،اربوں لوٹنے والوں کو پھولوں کے ہار۔

خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے مودی کی برطانوی وزیراعظم کی منتیں

بھارت، برطانیہ قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کا امکان۔ ریفرنڈم کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کی درخواست۔
ریفرنڈم کا اجازت نامہ منسوخ کیا جائے، مودی کی بورس جانسن سے درخواست۔
معاملہ انتہائی حساس ہے۔ بھارت نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔
سرگرم سکھ تنظیموں اور خالصتان کے رہنماﺅں سے بات کریں گے۔ برطانیہ
برطانوی قانون سیاسی سرگرمیاں روکنے کی اجازت نہیں دیتا: ذرائع۔
اجازت نامہ منسوخ نہیں ہوسکتا: قانونی ماہرین

لاہور میںسموگ کے وار جاری، ائیر کوالٹی انڈیکس 419 ریکارڈ

لاہور (جنرل رپورٹر ) لاہور میں سموگ کے وار جاری، آلودگی نے شہر لاہور کو آلودہ ترین شہر بنا دیا، ایئر کوالٹی انڈیکس نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، شہر میں ایئر کوالٹی اندیکس 419 ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان کے آلودہ شروں میں فیصل آباد 360 اے کیو آئی لیول کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،اے کیو آئی لیول کیساتھ ساہیوال کا تیسرا اور کراچی کا دسواں نمبر ہے۔ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے لاہور کی فضا آلودہ ترین ہوگئی۔ گاڑیوں اور فیکٹریوں کے دھویں نے فضا میں سلفر، نائٹروجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھا دی ہے، جس سے شہریوں کیلئے کھلی فضا میں سانس لینا بھی دشوار ہوچکا ہے۔حکومت پنجاب نے اسموگ کو آفت قرار دے دیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اسموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی اسموگ اسکواڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی آلودگی پر بھی کبھی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی لیکن ہماری حکومت اس معاملے پر کام کر رہی ہے۔سموگ سکول کے بچوں پر بھی اثرانداز ہورہی ہے، بچے آنکھوں، سانس اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اساتذہ نے سکولوں میں صبح کے وقت اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ طلباکا کہنا ہے صبح کے وقت گلے میں خراش اور سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے اور سموگ سے آنکھوں میں بھی ہر وقت خراش رہتی ہے۔دوسری جانب طبی ماہرین نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ای این ٹی سپیشلسٹ پروفیسر راشد ضیا کا کہنا ہے کہ سموگ کا مسئلہ وقت کیساتھ ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ شہری احتیاتی تدبیر پر عمل کریں۔ سموگ کے دوران شہری بے جا گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی شروع

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ممکنہ معاہدے کی امید اور بیرون ملک اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر اضافے کے باعث امریکی کی قیمت میں 44 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی شروع ہوگئی ۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 44 پیسے کمی کے بعد 175 روپے 29 پیسے پر بند ہوا۔
12 نومبر کو انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک کی دیکھا دیکھی اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے دام گرنے لگے، امریکی کرنسی 20 پیسے کمی کے بعد 177 روپے 80 پیسے میں فروخت ہونے لگی۔
آئی ایم ایف سے معاہدے اور سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر جلد منتقلی خبروں اور ترسیلات زر میں اضافے کے سبب ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔

سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قدر 1863 ڈالر ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام ابٓاد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
مزید برآں 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے سستی ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے ہوگئی ہے

ن لیگ کا رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں میں سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رانا شمیم نے بغیر کسی دباؤ کے حلفیہ بیان دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو نااہل کرکے سیاست سے علیحدہ کر دیا گیا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور رانا شمیم سمیت تین افراد کو حقیقت کا علم ہے لیکن پاکستان کے عوام کو بھی سچ پتا چلنا چاہیے، الیکشن کے عمل میں مداخلت ہو تو کیا ہم پوچھنے کا حق نہیں رکھتے؟ اگر ملک کا چیف جسٹس ملوث ہو تو انصاف کہاں سے ملے گا؟ دعا ہے کہ اس معاملے میں ثاقب نثار ملوث نہ ہوں، ثاقب نثار نے ہسپتالوں کے دورے کیے، ڈیم بنانے کی کوشش کی، ہمیں رانا شمیم کے بیان پریقین کرنا پڑے گا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رانا شمیم نے یہ بیان لندن میں ایک اوتھ کمشنرکے سامنے دیا، جو 2018ء میں ہوا وہ سب کے سامنے آ رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جولائی 2018 میں رانا شمیم چیف جج گلگت بلتستان تھے، جو بیان دیا گیا وہ پاکستان کے عوام کے سامنے ہے، رانا شمیم جھوٹ بول رہے ہیں تو انہیں سزا دی جائے، اگر سچ بول رہے ہیں تو سابق چیف جسٹس کی جگہ جیل ہے۔ اگر نواز شریف جیل جا سکتے ہیں تو ثاقب نثاربھی جیل جاسکتے ہیں
شاہد خاقان عباسی نے اعلیٰ عدالت سے معاملے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے کنڈکٹ پر انگلی اٹھائی جارہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی کہا کہ جب اس قسم کے الیکشن ہوں گے تو ایسی ہی اسمبلیاں ملیں گی، سامنے آگیا ہے کہ عدلیہ کمپرومائز ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ میں معاملہ اٹھائیں گے، ہم قانونی کارروائی کے لیے بھی مشاورت کریں گے۔

ق لیگ کا حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے حکومت کی حمایت کے فیصلے کی منظوری دی جبکہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے تحفظات کے اظہار کےبعد فیصلوں کا اختیار پرویزالہٰی کو دیا تھا۔

وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کےاجلاس میں وفاقی وزیر مونس الہٰی اورطارق بشیر چیمہ نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کو سپورٹ کرے گی ۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ق) نے کہا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ قابل تشویش ہے اس لئے حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جارہا ہے، عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں ؟عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات مزید خراب ہونگے جبکہ اہم اجلاس میں فیصلوں کا اختیار چودھری پرویز الہٰی کو سونپ دیا گیا تھا ۔

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا ،مسلم لیگ پنجاب کے صدر چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ تمام ارکان نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

اجلاس میں مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور مہنگائی ،ڈالر، پٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا: وزیر اعطم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے بارے میں اپنی تاریخ رکھتی ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا، سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے سابق جج کے بیان حلفی کے معاملے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور بیرسٹر علی ظفر نے قانونی نکات پر بریفنگ دی، شہزاد اکبر  نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف کیسز کو متنازع بنانا ہے۔

بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا انوکھا جشن پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی خوب تنقید

آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے جشن کا ایک انوکھا اور منفرد طریقہ اپنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، تصاویر کے مطابق آسٹریلین ٹیم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ فائنل کی فتح کے بعد ڈریسنگ روم میں منفرد جشن منایا۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلین کھلاڑی جوتوں میں مشروب پی رہے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنی فتح کا جشن منا رہے ہیں، اس واقعے کی تصاویر جہاں کرکٹ ویب سائٹس پر وائرل ہوئیں وہیں پاکستانی سوشل میڈیاصارفین نے آسٹریلین ٹیم جو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور فتح کے اس انداز کو ناپسندیدہ قرار دیا