پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں میں سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رانا شمیم نے بغیر کسی دباؤ کے حلفیہ بیان دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو نااہل کرکے سیاست سے علیحدہ کر دیا گیا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور رانا شمیم سمیت تین افراد کو حقیقت کا علم ہے لیکن پاکستان کے عوام کو بھی سچ پتا چلنا چاہیے، الیکشن کے عمل میں مداخلت ہو تو کیا ہم پوچھنے کا حق نہیں رکھتے؟ اگر ملک کا چیف جسٹس ملوث ہو تو انصاف کہاں سے ملے گا؟ دعا ہے کہ اس معاملے میں ثاقب نثار ملوث نہ ہوں، ثاقب نثار نے ہسپتالوں کے دورے کیے، ڈیم بنانے کی کوشش کی، ہمیں رانا شمیم کے بیان پریقین کرنا پڑے گا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رانا شمیم نے یہ بیان لندن میں ایک اوتھ کمشنرکے سامنے دیا، جو 2018ء میں ہوا وہ سب کے سامنے آ رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جولائی 2018 میں رانا شمیم چیف جج گلگت بلتستان تھے، جو بیان دیا گیا وہ پاکستان کے عوام کے سامنے ہے، رانا شمیم جھوٹ بول رہے ہیں تو انہیں سزا دی جائے، اگر سچ بول رہے ہیں تو سابق چیف جسٹس کی جگہ جیل ہے۔ اگر نواز شریف جیل جا سکتے ہیں تو ثاقب نثاربھی جیل جاسکتے ہیں
شاہد خاقان عباسی نے اعلیٰ عدالت سے معاملے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے کنڈکٹ پر انگلی اٹھائی جارہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی کہا کہ جب اس قسم کے الیکشن ہوں گے تو ایسی ہی اسمبلیاں ملیں گی، سامنے آگیا ہے کہ عدلیہ کمپرومائز ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ میں معاملہ اٹھائیں گے، ہم قانونی کارروائی کے لیے بھی مشاورت کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے
- اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
- خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز
- پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ ساڑھے 4 لاکھ روپے کے قریب گیا
- پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی پیش گوئی
- کیپ وردے کے ووزینہ دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے گول کیپر بن گئے
- محسنی اژهای دوبارہ ایران کے عدلیہ سربراہ مقرر
- جاپان سے منسلک 10 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نکل گئے
- اُن لوگوںکو 21 توپوں کی سلامی جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں”آپ زندہ ہیں”:وسیم اکرام
- میرے بعد دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اچھے گلوکار ہیں،چاہت فتح علی
- لینڈ سلائیڈ کے باعث قراقرم ہائی وے بند، سیاح پھنس گئے
- کیف پر روسی حملہ، 7 افراد ہلاک، رہائشی عمارتیں متاثر
- پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل
- سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب
- شام میں داخل ہونے کی کوشش، 100 سے زائد آبادکار گرفتار
- شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
- ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
- خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
- غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
- پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
