پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کےمطابق حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر انتخاب کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم مشین پر انتخاب کی شق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ وفاقی حکومت قانون بنا چکی ہے اورپنجاب حکومت بھی ای وی ایم کو لوکل باڈیز ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔
All posts by Khabrain News
سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے: وزیراعظم کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا ہے کہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عظم رکھتی ہے۔
وزیراعظم کی صدارت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت کا اجلاس ہوا، وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی، حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی خالد منصور اور سینیئر حکام نے شرکت کی۔
معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے اجلاس کو منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے طویل المدت منصوبوں کے لیے پالیسیوں کا تسلسل لازمی عنصر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین وقت کی آزمائی ہوئی دوستی ہے، حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عظم رکھتی ہے۔
آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ کا دورہ
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر کے بیجز لگا دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ کا دورہ کیا اور یاد گار شہدا پر حاضری دی جبکہ فاتحہ خوانی بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر کے بیجز لگائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل کارکردگی کی تعریف کی۔
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی جس میں صوبے کی ترقی خصوصاً گوادر کے لیے بجلی کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد تکمیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں صوبے کو موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی اور کوئٹہ کراچی شاہراہ کی تعمیرسے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
جرمنی کے پُرہجوم ریلوے اسٹیشن پر خوفناک دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ
جرمنی کے شہر میونخ میں ریلوے اسٹیشن میں تعمیراتی کام کے دوران زیر زمین چھپا جنگ عظیم دوم کا بم اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ کے ریلوے اسٹیشن میں اچانک خوفناک دھماکے سے افراتفری مچ گئی۔ دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں تعمیراتی کام کے سلسلے میں ڈرلنگ کی جا رہی تھی۔
ڈرلنگ کے دوران ہونے والے دھماکے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ٹرینوں کی آمدورفت کو معطل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے دھماکے بعد جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے ایمبولینس امدادی کارکنوں کے سوا کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ جرمنی میں سالانہ 2 ہزار ٹن بم اور گولہ بارود برآمد ہوتے ہیں جو جنگ عظیم دوم کے درمیان جرمنی کی سرزمین پر گر کر دھنس گئے تھے تاہم پھٹنے سے رہ گئے تھے۔
دنیا کا پہلا ’زندہ روبوٹ‘ جو اپنی نسل بڑھا سکتا ہے!
یہ نہ ہی پودا ہے، نہ جانور ہے بلکہ یہ ایک زندہ روبوٹ ہے جو اب اپنی نسل بڑھا سکتا ہے۔ اسے زینوبوٹ کا نام دیا گیا ہے۔
پنجے والے افریقی مینڈک (زینوپس لیوس) کے خلیاتِ ساق (اسٹیم سیل) کو بطورخام مال استعمال کیا گیا ہے۔ زینوبوٹ کی چوڑائی ایک ملی میٹر سے تھوڑی کم ہے۔ اگرچہ 2020 میں اسے بنایا گیا تھا جو حرکت کرسکتا تھا، اپنے جیسے روبوٹ سے ملکر کام کرسکتا تھا لیکن اب اس میں ایک بالکل انوکھی خاصیت پیدا ہوگئی ہے۔
ورمونٹ، ٹفٹس اور ہارورڈ یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر اسی زینوبوٹ کے متعلق کہا ہے کہ انہوں نے اس روبوٹ میں مزید تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔ ان میں سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ اب یہ اپنی نسل بڑھا سکتا ہے لیکن اس کا انداز بالکل مختلف ہے جو کسی پودے اور جانور جیسی نہیں۔
ٹفٹس یونیورسٹی کے مائیکل لیون اس کام کے اہم رکن ہے جو کہتے ہیں کہ ہم نے حیاتیاتی پیدائش (ری پروڈکشن) کا بالکل نیا طریقہ دیکھا ہے جو بہت حیرت انگیز ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق اگر کچھ خلیات کو باقی ماندہ بیضے (ایمبریو) سے الگ کرکے موزوں ماحول میں رکھا جائے تو نہ صرف وہ نئے انداز سے حرکت کرتے ہیں بلکہ نئے انداز سے نسل خیزی بھی کرسکتے ہیں۔
اس میں حرف C کی شکل کا باپ زینو بوٹ ادھر ادھر بکھرے اسٹیم سیلز جمع کرتا ہے، ڈھیر لگاتا ہے اور وہ اگے چل کر بچے بن جاتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ خلیاتِ ساق کی اقسام کے خلیات میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔ زینوبوٹ بنانے کے لیے ماہرین نے انہیں مینڈکوں کے انڈوں سے الگ کیا اور انکیوبیٹ کرایا لیکن اس میں کوئی خاص جین شامل نہ تھا۔
ایک اور ماہر جوش بوگارڈ کہتے ہیں کہ لوگ دھات اور الیکٹرونک کے مجموعے کو ہی روبوٹ سمجھے ہیں، تاہم اس معاملے میں ایسا نہیں ہے۔ ہم اپنے حیاتیاتی روبوٹ کو ایک جاندار بھی کہہ سکتے ہیں جسے مینڈک کے خلیات سے بنایا گیا ہے۔
ایک زینوبوٹ گول دانے جیسا ہے جو 3000 خلیات سے بنایا گیا ہے۔ یہ اپنی نقل بناسکتا ہے لیکن بہت خاص حالات میں ایسا کرتا ہے۔ لیکن یہ حرکی (کائنیٹک) نقول بناتا ہے اور یہ عمل حیاتیات میں اس سے پہلے نہیں دیکھا گیا تھا۔
لیکن یہاں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو استعمال کیا گیا جس سے اربوں جسمانی ساختیں بنائی گئیں اور ان میں سے بہترین منتخب کی گئیں۔ ان میں سی شکل کا روبوٹ بہترین تجویز کیا گیا جو پیک مین ویڈیو گیم کی شکل کا تھا۔
پیٹری ڈش میں سی شکل والے زینوبوٹ نے بہت سارے ننھے منے اسٹیم خلیات کو اپنے منہ میں رکھا اور چند روز بعد ان سے نئے نینو بوٹس وجود میں آئے۔
تاہم یہ بہت ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن زندہ روبوٹ کے ضمن میں ایک اہم پشرفت ہے۔
افغانستان کی امداد کیلیے پاکستانی پیشکش پر بھارت خاموش
افغانستان کیلئے پاکستان کے راستے بھارت سے گندم اور ادویات لے جانے کی منظوری دے دی گئی۔
پاکستانی جذبہ خیرسگالی پر بھی سیاست کرتے ہوئے بھارت نےواویلا شروع کر دیا ہے۔ افغانستان کےلئےراہداری دینے کے پاکستانی فیصلے پر بھارت کا پروپیگنڈا جاری ہے۔
بھارت افغانستان کو گندم بھارتی ٹرکوں میں اپنےعملےکےساتھ بھجوانےپر بضد ہے اس حوالے سے نئی دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ گندم بھارتی ٹرکوں کےذریعے بھارتی ڈرائیور کےساتھ جائےگی بھارتی ٹرک اور عملے پر اگر حملے ہوئے تو اس کا ذمہ دار پاکستان ہو گا۔
پاکستان نے گندم کیلئےعالمی ادارہ خوراک کے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ خوراک نے گندم کی ترسیل وتقسیم پرآمادگی ظاہر کی ہے بھارت ڈبلیوایف پی کے ٹرکوں سےگندم افغانستان لے جا سکتا ہے بھارت 30 روز میں گندم افغانستان بھجوائے پاکستان تیارہے۔
پاکستانی پیشکش پر بھارت نےعالمی ادارہ خوراک سے رابطہ نہیں کیا پاکستان بھارتی ٹرکوں کواپنی سرزمین پر داخلے کی اجازت نہیں دےسکتا، پاکستان نےافغان ٹرکوں کےاستعمال کابھارتی مطالبہ بھی مستردکر دیا ہے۔ایف بی آر اور کسٹمز نے افغان ٹرانسپورٹیشن کی استعداد کو ناکافی قرار دیا ہے۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی درخواست پر پاکستان نے راہداری کی اجازت دی، بھارت جلدافغانستان کیلئے گندم پاکستانی راستےسےبھیجنےکابندوبست کرے بھارت پاکستان کی مخلصانہ پیشکش کوسیاست کی نذر نہ کرے۔
ترمیمی آرڈیننس کے بعد کون سا کیس چلے گا کون سا نہیں؟ نیب نے پالیسی بنالی
قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس کے بعد کون سا کیس چلے گا، کون سا نہیں؟ نیب نے پالیسی بنالی۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب نے تمام نیب بیوروز کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرلز کو خط لکھ کر واضح کیا ہے کہ منی لانڈرنگ،کرپشن، آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے کیسز پر نیب کا اختیار برقرار ہے۔ عوام سے فراڈ کرنے والے پرائیویٹ افراد پر بھی نیب کا اختیار بحال ہو چکا ہے تاہم کابینہ اور دیگر فورمز سے منظور شدہ منصوبوں پر بنے کیسز اب نیب کے اختیار میں نہیں، محض ضابطے کی غلطیوں پر بھی نیب کارروائی نہیں کرے گا۔
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر نے ڈپٹی پراسیکیوٹرز کو خط لکھ کر نیب کی پالیسی سے آگاہ کیا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد کون سے کیسز احتساب عدالت میں چلیں گے اور کون سے نہیں۔
خط کے مطابق منی لانڈرنگ کے کیسز پر انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نیب کارروائی جاری رکھ سکے گا جبکہ کرپشن، آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے کیسز پر بھی نیب کا اختیار برقرار ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ عوام سے فراڈ کرنے والے پرائیویٹ افراد پر بھی نیب کا اختیار بحال ہو چکا ہے تاہم کابینہ اور دیگر فورمز سے منظور شدہ منصوبوں پر بنے کیسز پر اب نیب کا اختیار نہیں، محض ضابطے کی غلطیوں پر بھی نیب کارروائی نہیں کرے گا۔
اس کے علاوہ بینک قرض کے معاملات پر کارروائی سے پہلے اسٹیٹ بینک کی منظوری لازمی لی جائے۔
خط میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرلز کو ترمیمی آرڈیننس کے تحت استثنیٰ کے حامل کیسز کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ بتائیں کہ ان کے بیورو میں جاری کون کون سے کیسز اب مزید نہیں چل سکتے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ غیر مبہم رائے کے ساتھ کیسز کی فہرست فراہم کریں تاکہ ہیڈ کوارٹر ان پر فیصلہ کر سکے۔
پاکستان میں جہاز اڑانے کے لیے برطانیہ سے امتحان پاس کرنا ہو گا
تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے امتحانات کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن نے برطانوی سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کی خدمات حاصل کر لیں ہیں،پاکستان سول ایو ی ایشن اور یوکے سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے درمیان معائدہ طے پاگیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے دونوں اداروں کے مابین فریم ورک ایگریمنٹ کی منظوری بھی دیدی ہے۔
خیال رہے کہ معائدے کے تحت برطانوی سول ایوی ایشن پاکستانی پائلٹس کے ایف،او،۔پی پی ایل اور سی پی ایل امتحان لینے کی مجاز ہوگی۔
صدرمملکت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے ایکٹ پر دستخط کردیے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صحافیوں کے تحفظ اور آزادانہ صحافت کے فروغ کے حامل جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن ایکٹ 2021 پر دستخط کردیے۔
ایکٹ پر دستخط کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہو ئی، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل، صحافتی تنظیموں کے عہدیداران اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
خیال رہےکہ قومی اسمبلی نے 8 نومبر 2021 اور سینیٹ نے 19 نومبر 2021کو صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ ایکٹ 2021 کی منظوری دی تھی، اس ایکٹ کے تحت صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کو حق رازداری حاصل ہو گیا ہے، انہیں کسی بھی فرد یا ادارے کی جانب سے جبر، تشدد، خوف و ہراس، دھونس، دھمکی اور جبری گمشدگی کے خلاف تحفظ حاصل ہو گیا ہے ، انہیں خبر کا ذریعہ بتانے کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکے گا۔
ایکٹ کے مطابق میڈیا مالکان صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کو مقرر کردہ میعارات کے تحت لائف اینڈ ہیلتھ انشورنس فراہم کریں گے، میڈیا مالکان صحافیوں کو وقت پر تنخواہ دینےکے بھی پابند ہوں گے۔
صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ اور شکایات کی آزادانہ تفتیش اور فوری ازالےکے لیے آزادکمیشن بھی قائم کیا جائےگا،فواد چوہدری کے مطابق آزادکمیشن 14 دن میں صحافیوں کی شکایات پر فیصلہ سنائےگا۔