All posts by Khabrain News

قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس،اسلامی یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وفنی تربیت میں انکشاف ہواہے کہ اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ہوسٹل میں رہنے والی طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے مگر یونیورسٹی معاملہ دبارہی ہے رکن کمیٹی حامد حمیدنے آئندہ کمیٹی اجلاس میں معاملے کے شواہد پیش کرنے کاعندیہ دے دیا۔ کمیٹی نے اجلاس میںنہ آنے پر وائس چانسلر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کوسمن کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے وائس چانسلرکو دفتری کام سے روکنے کی ہدایت کردی۔ کمیٹی نے اسلام آباد یمن یونیورسٹی بل اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی پاس کرد یئے ،کمیٹی نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی پر مہناز اکبر عزیز کی سربراہی میں سب کمیٹی بنادی۔منگل کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وفنی تربیت کااجلاس چیئرمین میاں نجیب الدین اویسی کی سربراہی میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میںلوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن ک ماتحت کرنے کا معاملے اٹھاتے ہوئے رکن کمیٹی مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ کئی اساتذہ آج سے احتجاج پر چلے گئے۔ علی نواز اعوان نے کہاکہ یہ قدم ایک بہتر مستقبل کا جانب ایک کوشش ہے، پہلے آرڈیننس پڑھ تو لیں پھر دیکھیں،ملازمین کی مراعات اور تنخواہیں وہی رہیں گی۔مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ اگر ایسا ہے تو پھر مس انفارمیشن کو روکنا چاہئے۔ وائس چانسلر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کی اجلاس میں عدم موجودگی پر کمیٹی نے شدید برہمی کااظہارکیا۔کمیٹی رکن فاروق اعظم ملک نے کہاکہ اسلامی یونیورسٹی بہاولپور میں7ارب کی بے ظابطگیوں کا معاملہ ہے، 10 ہزار طلبا ءکی حد تھی لیکن اس نے 60 ہزار بچوں کو داخلہ دے دیا وی سی کمیٹی میں نہیںآتا تو اس کو کو گرفتار کرنا چاہیے۔کمیٹی رکن صداقت عباسی نے کہاکہ وی سی کوایک ہفتہ کا وقت ملنا چاہئے جس پر رکن کمیٹی فاروق اعظم ملک نے کمیٹی میںشدید احتجاج کیا۔ کمیٹی رکن مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ یہ مسئلہ آج سے نہیں تین ماہ سے ہے، یہ مسئلہ تقریبا ہر یونیورسٹی کا ہے۔کمیٹی رکن علی نواز اعوان نے کہاکہ وی سی اپنے آپ کو وزیر اعظم کے عہدے کے برابر سمجھتے ہیں، وی سی یا یہاں موجود یونیورسٹی کے نمائندے کو تین دن کے لئے جیل بھیجیں۔کمیٹی رکن عندلیب عباس نے کہاکہ ایسے افراد کو لٹکایا جانا چاہیے،یہ تضحیک آمیز رویہ ہے۔مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ وی سی کمیٹی اراکین کو فون کر کے کہتے رہے ہیں کہ معاملہ ختم کردیں،ان کو سمن کیا جانا چاہیے اور دفتری کام سے بھی روکا جائے،کمیٹی کا وائس چانسلر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کی عدم حاضری پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلربہالپور یونیورسٹی کے سمن جاری کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ جب تک وی سی بہاولپوریونیورسٹی کو کمیٹی میں لایا نہیں جاتا تب تک کسی بھی قسم کی تدریسی و غیر تدریس سرگرمی وی سی نہیں کریں گے۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبات کے ساتھاجتماعی زیادتی کا انکشاف کرتے ہوئے کمیٹی رکن حامد حمید نے کہاکہ ہاسٹل میں مقیم طالبات ہاسٹل کا وقت ختم ہونے کے بعد باہر نکلتی ہیں،یونیورسٹی اس معاملہ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے،طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی، میں یہ معاملہ اگلے اجلاس میں بھی لے کر آﺅں گا ۔مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ یونیورسٹیوں کے حالات خراب ہیں نارووال یونیورسٹی میں 22 نومبر سے احتجاج جاری ہے اور تدریسی عمل بھی رکا ہوا ہوا ہے، ابھی تحقیقات نہیں ہوئیں تو اتنے مسئلے ہیں، جب ہونگی تو کیا ہوگا۔وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی نے کمیٹی کوبتایاکہ یونیورسٹی میں 40 فیصد طلبا سکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیںیونیورسٹی میں تمام معذور طلبا مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیںیونیورسٹی میں تین نئے ہاسٹل بنانے جا رہے ہیں۔پاکستان ہنگری سکالرشپ پروگرام کا معاملہ پر مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سکالرشپس کے معاملہ پر خاطر خواہ کام نہیں کر رہی،ہنگری کی کاوشوں کو سراہنا چاہئیے۔علی نواز اعوان نے کہاکہ ہنگری کی حکومت سکالرشپس کا نمبر بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔کمیٹی نے ایچ ای سی کی کارکردگی پر سب کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی کی کنوینر مہناز اکبر عزیز ہونگی کمیٹی ایچ ای سی کے زیر انتظام یونیورسٹیوں کے معاملات دیکھے گی۔

پاکستان 2022 کیلئے جی 77 کا چیئرمین منتخب

پاکستان سال 2022 کیلئے گروپ آف (جی)77 کا چیئر مین منتخب ہوگیا۔
ورچوئل فارمیٹ میں ہونیوالے گروپ آف77 اور چین کے 45 ویں وزارتی اجلاس میں پاکستان کو جی77 کا چیئر مین منتخب کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جی 77 کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جی 77 کے ممبران اور چین کا گروپ کی قیادت کیلئے پاکستان پر اعتماد کا شکریہ کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان گروپ کے ممبران کے ساتھ مل کر ترقیاتی ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گا۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ جی 77 اور چین مقاصد کے حصول اور چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ہر سال شاعری اور نثر کی منتخب کتابوں پر ایوارڈ دینے کا اعلان

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج مجلس ترقی ادب کے آفس گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مجلس ترقی ادب میں قائم پنجاب کے پہلے لاہورادبی عجائب گھر ، ادبی بیٹھک او رچائے خانے کا افتتا ح کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ای لائبریری بلاک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہو ر ادبی عجائب گھر کا دورہ کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ادبی عجائب گھر میں شاعر مشرق علامہ اقبالؒ ،معروف شعراءاور دانشوروں کی رکھی اشیاءدیکھیں-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معروف شعراءکی تاریخی اشیاءمیں گہری دلچسپی کا اظہار کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ادبی بیٹھک او رچائے خانے کا بھی دورہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے داستان گوئی کے لئے بنایا مقام بھی دیکھا- سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ دی -صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،ڈائریکٹر مجلس ترقی ادب منصور آفاق،ڈپٹی کمشنر، دانشوروں، شعرائ، ادیبوں او رصحافیوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں سے ملاقات کی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ادیبوں اور شاعروں کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں-مجلس ترقی ادب کے زیراہتمام پنجاب بھر کے ادیبوں اور شاعروںکو ممبرشپ کارڈ جاری کیا جا رہا ہے اور اس اقدام سے ادیبوں اور شاعروں کی رائٹر ویلفیئر فنڈ سے مالی معاونت ممکن ہو گی-ادیب و شاعر نگارخانہ کتب سے رعایتی نرخ پر کتابیں بھی حاصل کر سکیں گے-ادیب و شاعر مجلس کتاب گھر کی قدیم کتابوں سے استفادہ کر سکیں گے اور آئندہ رائٹر ویلفیئر کی کسی بھی سکیم سے مستفید ہو سکیں گے-انہوں نے بتایا کہ یونیسکو نے لاہور کو سٹی آف لٹریچرقرار دیا ہے اور اسی حوالے سے شہر میں لاہور لٹریری پارک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے- مجلس ترقی ادب کے زیراہتمام ہر سال شاعری اور نثر کی منتخب کتابوں پر ایوارڈ دئےے جائیں گے-سب سے اعلیٰ نثر، سب سے اعلیٰ نظم اور سب سے اعلیٰ غزل پر بھی ایوارڈ دیا جائے گا-حکومت پنجاب فروغ ادب کے لئے اردو زبان کا پہلا ای ریڈر پیش کر رہی ہے جس میں ابتدائی طور پر 10ہزار کتابیں شامل ہوں

ن لیگ، پی پی بڑوں کا رابطہ،ووٹوں کی خریدو فروخت ویڈیو تیسری قوت پر ڈالنے کا فیصلہ

اعلیٰ قیادت کے ایک دوسرے سے رابطے کے بعد بیانات دینے سے رہنماﺅں کو روک دیا گیا۔ ذرائع۔ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تند و تیز بیانات دیئے گئے ۔ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس بیانات نہ دیں فیصلہ کرنے دیں۔ لیگی قیادت۔
پیسے تقسیم کرنے میں ہم ملوث نہیں الیکشن کی تیاری جاری رکھیں۔ کاکنوں کو پیغام ۔
رابطے کے بعد پی پی رہنماﺅں کے بیانات میں بھی کمی آگئی ہے۔ آیاز صادق اور خورشید شاہ نے کردار ادا کیا۔ ذرائع

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سے متعلق وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے برقرار رکھی جائے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 142 روپے 62 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 116 روپے 53 پیسے پر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 114 روپے 7 پیسے رہے گی۔

بارسلونا میں آتشزدگی کا افسوسناک حادثہ ، 4 پاکستانی شہید

تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کے نواحی شہر تیتوان میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی فیملئ کے چار افراد شہید ہو گئے۔

آگ رہائشی کمرے میں لگے ہیٹر سے لگی ، شہید ہونے والوں میں میاں ، بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں جن کی عمریں ایک سے تین سال تک بتائی جا رہی ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملنے پرپاکستان کے قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے پولیس اور ہاسپٹل کے حکام کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔

 قونصل جنرل عمران علی نے کہا ہے کہ قونصلیٹ کی کوشش ہو گی کہ شہداء کے جسدِ خاکی جلد از جلد پاکستان  بھجوائے جائیں۔

اسپینش حکام کے مطابق آگ صبح 6 بجے لگی تھی، اور جس رہائشی کمرے میں یہ حادثہ ہوا وہ ایک بینک کے آفس کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔

مقامی پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آتشزدگی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ فی الحال انہوں نے شہید ہونے والی پاکستانی فیملی کے ناموں سے آگاہ نہیں کیا۔

دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء کیلئے ہے۔
ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202 روپے مقرر کر دی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔

حکومت کا ای وی ایم سے انتخابات نہ کروانے پر الیکشن کمیشن کے فنڈزروکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت صرف اسی صورت الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرے گی جب انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے۔

فواد چودھری نے رانا شمیم کو ن لیگ کا نائب صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج انہوں نے ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ یہ میرا حلف نامہ ہی نہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص کا حلف نامہ اخبار میں چھپ جائے اور اس کو معلوم ہی نہ ہو؟ لگ رہا ہے کہ نواز شریف کے کہنے پر اخبار میں وہ حلف نامہ چھپا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ سندھ حکومت کراچی اور حیدرآباد میں قیمتوں پر قابو نہیں کر پارہی، جس کے اثرات پورے ملک پر پڑ رہے ہیں، حیدرآباد میں آٹا سب سے مہنگا ہے جب کہ کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہے وزیر اعلی سندھ قیمتوں کو کنٹرول کریں۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوام کو کورونا کی ویکسین لگوائیں، کیوں کہ کورونا کی پانچویں لہر پاکستان میں آکر رہے گی اور ہم اسے شکست دیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کابینہ نے امین اسلم کو لاہور میں اسموگ کے تدارک کے لیے طویل المدتی پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کرتارپور گوردارے کے احاطے میں فوٹو شوٹ کروانے والی ماڈل صالحہ امتیاز نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی۔

گزشتہ روز کرتار پور گوردارے کے احاطے میں خاتون ٹک ٹاکر کی ماڈلنگ اور فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آئی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اپنی اس حرکت پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ماڈل صالحہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر’سوری‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ میں نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک تصویر اپ لوڈ کی جو کسی فوٹو شوٹ کا حصہ نہیں تھی بلکہ میں نے سکھ کمیونٹی کے مقدس مقام کرتار پور کا دورہ کیا تھا‘‘۔ صالحہ نے مزید لکھا کہ تصاویر اپ لوڈ کرنے کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا لیکن میری اس حرکت سے اگر کسی کو تکلیف پہنچی تو میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتی ہوں اور میں سکھ ثقافت کی قدر وعزت کرتی ہوں۔
میں نے لوگوں کو تصاویر بناتے ہوئے دیکھا تو میں نے اپنی تصاویر بھی بنوالی جب کہ میں نے وہاں موجود سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھی تصاویر بنائی‘‘۔اس سے قبل ڈیزائنر شہریاریوسف نے کہا کہ گوردوارہ دربارصاحب میں کسی برانڈ کا کوئی فوٹوشوٹ نہیں کروایا، ایک خاتون ٹک ٹاکر نے ان کے برانڈ کا ڈریس پہن کر ذاتی حیثیت میں فوٹوگرافی کروائی ہے تاہم سکھ قوم کی دل آزاری اور گوردوارہ صاحب کی بے حرمتی پر معافی مانگتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنی حکومت کے وزراء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ تک بیرون ملک کے دورے نہ کریں ، حکومت کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، 3 ماہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحرانوں کا سامنا ہے۔ ایسی صورتحال میں وزراءغیرضروری بیرونی دورے نہ کریں۔ اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں ۔
دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آئندہ تمام ضمنی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کرانا لازمی ہیں۔ اگر الیکشن ای وی ایم کے ذریعے نہیں ہوتے تو ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ حکومت اس کو فنڈ نہیں کرسکے گی کیونکہ قانون صرف ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کو مانتا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر قانون کا بھی خیال ہے کہ بادی النظر میں جو حکومت ہے وہ الیکشن کمیشن کو تب ہی فنڈز دی سکے گی جب الیکشنز ای وی ایم کے ذریعے ہوں گے۔ ہم نے ایک کمیٹی بنائی ہے، وزارت قانون اس پر اپنی قانونی رائے دے گی۔ ہم صرف ان ہی انتخابات کو فنڈ کر سکیں گے جو ای وی ایم کے تحت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اس پر بھرپور طریقے سے کام کرے۔ پارلیمان نے چونکہ یہ لازم کیا ہے کہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوں گے لہٰذا اس کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر منتقل کیا جائے۔
لاہور میں ووٹ خریدنے سے متعلق ویڈیوز سامنے آنے پر فواد چودھری نہیں کہا کہ کابینہ نے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح سینیٹ کی انتخابات میں خریداریاں ہوئیں اگر اس وقت اس پر تیزی سے عمل کیا جاتا تو لاہور کے ضمنی انتخاب میں یہ صورت حال نظر نہ آتی۔ کسی بھی جمہوری ملک میں حکومت سازی کے لیے جہاں انتخابات بنیاد ہوتے ہیں تو وہاں بہت اہم ہے کہ الیکشن کا نظام بھی شفاف ہو۔