All posts by Khabrain News

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے مں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قدر 48 پیسے کم ہوئی ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 175 روپے 72 پیسے ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کم ہو کر  177 روپے 70 پیسے ہے۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

موجودہ حکومت امیروں کوریلیف اور غریبوں کوتکلیف دیتی ہے ، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت امیروں کوریلیف اور غریبوں کوتکلیف دیتی ہے۔

 چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کویوم تاسیس مبارک ہو ، پیپلزپارٹی مظلوموں اورغریبوں کی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےجمہوریت کیلئےسب سےزیادہ قربانیاں دی ہیں ، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے کبھی پیپلزپارٹی کومایوس نہیں کیاہے ، سلیکٹڈ نے پیپلزپارٹی کو پشاور میں جلسےکی اجازت نہیں دی ، آج لوگوں کاجم غفیردیکھ لیں،لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں۔

 چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پشاورجلسہ بھی ناکام رہا ، کاغذی وزیراعلیٰ نے جلسہ رکوانے کی کوشش کی ،  غربت اوربےروزگاری کےخاتمےکیلئےپیپلزپارٹی بنائی  گئی تھی ، پیپلزپارٹی نےہمیشہ غریبوں کیلئےآوازبلندکی ہے ، آج دیکھ لیں ،پورا پشاور جلسے میں موجودہے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نےاس وقت حکومت سنبھالی تھی جب پوری دنیامیں معاشی بحران تھا ، ہم نےبینظیرانکم سپورٹ پروگرام جیسےانقلابی منصوبےشروع کیے ، پیپلزپارٹی حکومت نےپنشن اورتنخواہوں میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے3سال سےپی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی مخالفت کررہی ہے، پی ٹی آئی نے ایم ایف ڈیل کا بوجھ عام آدمی پر ڈالا ہے۔

معذور آرٹسٹ کا عمران خان کو پینٹنگز کا تحفہ

وزیراعظم عمران خان نے دماغ کے فالج میں مبتلا، 34 سالہ فنکار عمر جرال سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے مداح نے اپنے ہاتھوں سے پینٹ کیے ہوئے پوٹریٹ وزیراعظم عمران خان کو بطور تحفہ پیش کیے۔

واضح رہے کہ 34  سالہ عمر جرال دماغی فالج ’cerebral palsy‘ نامی بیماری میں مبتلا ایک باصلاحیت فنکار ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی سابق جج رانا شمیم کو جواب جمع کرانے کیلئے5 روز کی مہلت

تفصیلات کے مطا بق  اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان کے بیان حلفی پر توہین عدالت کے کیس کی سماعت  ہوئی ۔عدالت نے رانا شمیم کو جواب جمع کرانے کے لیے پانچ روز کی مہلت دےدی ہے۔ عدالت کی  رانا شمیم کواصل ایفی ڈیوٹ کے ساتھ جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

جسٹس (ر )رانا شمیم روسٹرم پر پہنچے تو  چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ  رانا صاحب آپ نے جواب جمع کروایا، میرے وکیل لطیف آفریدی آئیں گے وہ جمع کروائیں گے، مجھے کچھ دن کا وقت دیا جائے بھائی کے قل ہیں۔

رانا شمیم نے استدعا کی کہ  12 تاریخ تک کا وقت دیا جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ نے 3 سال بعد ایک بیان حلفی دیا ہے، نیوز پیپر نے آپ کا بیان حلفی پبلک تک پہنچایا ہے۔جس پر  رانا شمیم نے جواب دیا کہ بیان حلفی شائع ہونے کے بعد مجھ سے رابطہ کیا گیا تو میں نے کنفرم کیا، بیان حلفی سربمہرتھا، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کس طرح لیک ہوا۔

چیف جسٹس نے رانا شمیم سے استفسار کیا کہ آپ نے وہ بیان حلفی انہیں نہیں دیا؟ اس پر رانا شمیم کا کہنا تھا کہ نہیں، میں نے بیان حلفی اشاعت کے لیے نہیں دیا۔

این اے 133ضمنی الیکشن : نتائج کی وصولی کیلئے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم استعمال کیا جائے گا، الیکشن کمشنرپنجاب

لاہور : حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق نتائج کی وصولی کیلئے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم استعمال کیا جائے گا۔

این اے  133 ضمنی انتخاب کی صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ، پولنگ عملے کی نقل و حمل کے لئے 254 گاڑیاں استعمال کی جائیں گی جبکہ سکیورتی کیلئے پولیس کے ساتھ رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق کوئیک رسپانس فورس کے دو ہزار جوان انتخاب کے دن ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے ۔

نائن الیون متاثرین کا افغانستان کے منجمد اثاثے بطور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے متاثرہ خاندان چاہتے ہیں کہ امریکا کے پاس موجود افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضے کے طور پر دیے جائیں۔

 رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے وہ وفاقی عدالت کو کابل کو رقم واپس دینے یا اسے متاثرین کے اہلِ خانہ میں تقسیم کرنے سے قومی سلامتی پر مرتب ہونے والے اثرات سے آگاہ کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق ’امریکا کا محکمہ انصاف نائن الیون مدعیان کے وکلا کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ اگر حکومت افغانستان کو رقم واپس نہ کرے تواسے متاثرین میں تقسیم کرنے کا معاہدہ کیا جاسکے‘۔

اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’تجویز پر غور کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل، حکومت کے اداروں سے رابطہ کر رہی ہے‘۔

یاد رہے کہ 20 سال قبل 9/11 کے واقعے کے بعد کم و بیش 150 متاثرہ خاندانوں نے اپنے نقصان کے معاوضے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، واقعے میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اس قانونی دعویٰ میں القاعدہ اور طالبان کو نامزد کیا گیا تھا جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حملے کی منصوبہ بندی کی اس لیے انہیں معاوضے کی بھی ادائیگی کرنی چاہیے۔

ایک دہائی قبل عدالت نے مدعا علیہان کو واقعے میں ملوث پایا اور انہیں 7 ارب ڈالر مالیت کا زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

چین کا افریقی ممالک کو ایک ارب کورونا ویکسین دینے کا اعلان

چینی صدر شی جن پنگ نے وبا سے نمٹنے کے لیے افریقی ممالک کو ایک ارب ویکسین دینے کا اعلان کردیا۔
چین 60 کروڑ ویکسین براہ راست فراہم کرے گا، 40 کروڑ ویکسین دیگر ذرائع سے دی جائیں گی۔ دنیا بھر میں اومی کرون کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سپین میں اومی کرون ویرئینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا جبکہ نیدر لینڈز میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 14 اور ہانگ کانگ میں تین ہو گئی۔ ہانگ کانگ میں تینوں متاثرہ افراد افریقی ممالک کا سفر کرکے آئے تھے۔ برطانیہ میں اومی کرون کی روک تھام کے لیے 39 سال کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنوبی افریقہ پر سفری پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کورونا کی نئی قسم سے متعلق آگاہ کرنے پر افریقی ممالک کو سزا نہیں ملنی چاہیے، افریقہ میں غیر اخلاقی حد تک کورونا ویکسین کی کم فراہمی کی ذمہ دار ی وہاں کے عوام پر عائد نہیں ہوتی۔

احسن اقدام: اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران  خصوصی طورپر درود شریف پڑھنا لازمی قرار دے دیا ، اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی میں خصوصی طورپر درود شریف پڑھا جائے گا۔

اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے اسکولوں میں اسمبلی میں درودشریف پڑھنےسےمتعلق مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ اسکولوں میں اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے سعادت ہے، درودشریف کے بےپناہ فضائل ہیں، بارگاہ رسالتﷺمیں درودشریف پیش کرنےسےبرکات نازل ہوتی ہیں۔

یاد رہے رواں سال اکتوبر میں وزیراعلیٰ پنجاب نے رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں 50کروڑ سے بڑھاکرایک ارب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حضرت محمدؐکی عظمت انسانی سوچ اورخیال سے بالاتر ہے، حضرت محمدخاتم الالنبینؐ ہیں اورآپؐ کی شان پر دنیا جہان قربان، رحمت اللعالمینؐ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔

پاکستان نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو شکست دے دی

پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر چٹاگانگ ٹیسٹ میں فتح حاصل کرلی۔

آج میچ کے آخری روز جب پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ 151 رنز پر گرگئی اور عبداللہ شفیق 73 رنز بناکر   مہیدی حسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 171 رنز پر گری اور عابد علی نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 91 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

عابد علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 133 اور دوسری میں91 رنز بنائے۔

اوپنر کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابراعظم اور اظہر علی نے میچ کو آگے بڑھایا اور پرسکون انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔

بابراعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تیج الاسلام اور مہیدی حسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شرو ع ہوگا۔

پب جی گیم سے دوستی ، شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے 3 روز زیادتی

لاہور (خصوصی رپورٹر )پب جی گیم سے دوستی نے ایک اور حوا کی بیٹی کی زندگی اجاڑ دی۔کراچی کی لڑکی شادی کے جھانسے میں لاہور پہنچ گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر کے بالکل قریب واقع نجی ہوٹل میں لڑکی 3 دن تک زیادتی کا نشانہ بنتی رہی۔ حارث نامی لڑکا ریلوے اسٹیشن پر چھوڑ کر روپوش ہو گیا۔ جہاں سے ایک گینگ اسے شمالی چھاونی کے علاقےمیں ایک گیسٹ ہاوس لے گیا۔ گیسٹ ہاوس میں بھی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ لڑکی ننگے پاوں بغیر دوپٹے کے وہاں سے بھاگ نکلی۔ کینٹ کے علاقے میں رات گئے لڑکی کی چیخ و پکار سن کر حساس ادارے کے اہلکاروں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ شمالی چھاونی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ا±دھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لڑکی کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتاری کیا جائے، ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔مزید برا?ں ا?ئی جی پنجاب راو¿ سردار علی خان نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے۔ا?ئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ گیسٹ ہاو¿س انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کرکے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ خواتین پر تشدد ، زیادتی اور ہراسمنٹ کے واقعات پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ سینئر افسران متاثرہ لڑکی سے ملاقات کریں اور اسے ہر ممکن تحفظ اور انصاف فراہم کریں۔مزید برا?ں سی سی پی او لاہور فیاض دیو نے واقعے کے بعد ایس ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ کی سربراہی میں تفتشی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوٹل ریکارڈ اور موبائل فون ڈیٹا سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔