لاہور(حسنین اخلاق) اافغان صدر نے عسکریت پسندی سے حکومتی امور کی جانب جاتے ہوئے افغان طالبان کے لئے داعش کومغرب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا۔داعش خراسان ،طالبان سے ناراض اراکین کو بھرتی کرنے میں کامیاب رہا ہے جو طالبان کو بہت اعتدال پسند سمجھتے ہیں۔طالبان اب کچھ معتدل اصلاحات نافذ کر رہے ہیں،اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ کالعدم اسلامک سٹیٹ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔افغانستان کی معزول امریکی حمایت یافتہ حکومت سیکڑوں ارب ڈالر اور سیکیورٹی مدد کے باوجودنہ تو طالبان کو شکست دے سکی اور نہ ہی آئی ایس-خراسان کو۔ اب طالبان کوان کا سامنا بہت کم بیرونی امداد اور غیر ملکی افواج کی طرف سے جدید ترین انٹیلی جنس اور نگرانی کے ساتھ کرنا ہے ،ڈریگن فلائی سیکیورٹی انٹیلی جنس کا اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق اسلامک اسٹیٹ-خراسان، جسے آئی ایس آئی ایس -کے جیسے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے حالیہ ہفتوں میں خونریز حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ مغربی ماہرین کے مطابق آئی ایس-خراسان یااسلامک اسٹیٹ گروپ اس وقت نمایاں ہوا جب اس نے 2014 میں شام میں خلافت کا اعلان کیا۔ ایک فرانسیسی تھنک ٹینک فاو¿نڈیشن فار سٹریٹیجک ریسرچ نے اس میںسابقہ جہادی تنظیموں، بشمول ایغور ، ازبک، اور طالبان سے منحرف ہونے والے گروہ کو شامل کیا ہے۔
All posts by Khabrain News
پی ٹی آئی حکومت کا قبل ازوقت خاتمہ اپوزیشن کو مہنگا پڑے گا
پاکستان میں اپوزیشن بظاہر تو بہت مضبوط نظر آتی ہے۔ لیکن عملی طو رپر اس سے کمزور اپوزیشن پاکستان کی تاریخ میں نظر نہیں آتی۔ بظاہر ملک کی دو بڑی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ ن اور پی پی پی اپوزیشن میں اکٹھی ہیں۔ لیکن عملی طور پر دونوں جماعتیں سیاسی حریف کی طرح ایک دوسرے سے پیش آتی ہیں۔کسی فیصلہ کن مرحلے میں مسلم لیگ ن دو قدم آگے بڑھاتی ہے تو پی پی پی دو قدم پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ اور اس طرح سے جب پی پی پی دو قدم بڑھاتی ہے تو مسلم لیگ ن دوقدم پیچھے ہٹ جاتی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کو خاص طور پر مسلم لیگ ن اور پی پی پی اس بات کا احساس ہے کہ تحریک انصاف کا اگلے تک حکومت میں رہنا ان دونوں جماعتوں کے فائدے میں ہے۔کیونکہ اگلے انتخابات کے موقع پر ووٹرز سب سے زیادہ سوال تحریک انصاف سے اٹھائے گی۔
ہرجانہ کیس: میشا شفیع کی والدہ اور علی ظفر کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی
لاہور کی سیشن عدالت نے علی ظفر کی جانب میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں اداکارہ صبا حمید کے بیان پر جرح کے لیے وکلا کو پانچ نومبرکو طلب کر لیا
ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے کیس کی سماعت ۔ میشا شفیع کی والدہ صبا حمید عدالت میں پیش ہوٸیں ۔ علی ظفر کے وکیل نے جرح کرتے ہوٸے کہا کہ میشا شفیع نے جو الزامات عاٸد کیے کیا اس کے ثبوت آپ کے پاس ہیں جس پر صبا حمید نے کہا کہ انھیں اپنی بیٹی پر یقین ہے کہ وہ سچ کہہ رہی ہے تایم ثبوت میشا کے پاس ہیں ۔ عدالت میں میشا شفیع کے بھاٸی کا گانا عدالت میں چلا کر سنایا گیا جس میں انتہاٸی نامناسب الفاظ استعمال کیے گٸے صبا حمید نے کہا کہ گانے یا ایکٹنگ سے کسی کے کردار کا تعین نہیں کیا جا سکتا ۔ میں بھی منفی کردار کرتی ہو تو کیا حقیقی زندگی میں بھی ایسی ہوں ۔ سماعت کے دوران صبا حمید اور علی ظفر کے وکلا کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوٸی ۔ صبا حمید کے بیان پر جرح جاری تھی کہ عدالت نے سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کر دی
امریکا نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایران کا دعویٰ مسترد کردیا
پینٹاگون: امریکی حکام نے ایران کی جانب سے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق دعوے کومسترد کردیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایرانی دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے آئل ٹینکر کو روکنے کے لیے ہیلی کاپٹر سے پیچھا کرنے سمیت تصادم کے الزامات غلط ہیں، امریکی افواج نے کسی بھی ایرانی تیل بردار جہاز کو قبضے میں نہیں لیا۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا نے بحر عمان میں ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی کوشش کی جس کو ایرانی فوج نے ناکام بنادیا۔
امریکا نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایران کا دعویٰ مسترد کردیا
پینٹاگون: امریکی حکام نے ایران کی جانب سے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق دعوے کومسترد کردیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایرانی دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے آئل ٹینکر کو روکنے کے لیے ہیلی کاپٹر سے پیچھا کرنے سمیت تصادم کے الزامات غلط ہیں، امریکی افواج نے کسی بھی ایرانی تیل بردار جہاز کو قبضے میں نہیں لیا۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا نے بحر عمان میں ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی کوشش کی جس کو ایرانی فوج نے ناکام بنادیا۔
چین توقع سے کئی زیادہ تیزی سے جوہری ہتھیار تیار کررہا ہے، پینٹاگون
واشنگٹن: پینٹاگون نے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین اپنے جوہری ہتھیاروں کو توقع سے کئی زیادہ تیزی سے بڑھا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کے پاس 2027 تک 700 ڈیلیوری ایبل نیوکلیئر وار ہیڈز ہو سکتے ہیں اور 2030 تک یہ تعداد ایک ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جوہری ہتھیاروں کا حجم اس سے ڈھائی گنا زیادہ ہے جو پینٹاگون نے صرف ایک سال پہلے کیا تھا۔
امریکی رپورٹ میں کہا گیا کہ چین ’اپنے زمینی، سمندری اور ہوا پر مبنی جوہری ترسیل کے پلیٹ فارمز کی تعداد میں سرمایہ کاری اور توسیع کر رہا ہے اور اپنی جوہری قوتوں کی اس بڑی توسیع میں مدد کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کر رہا ہے‘۔
یہ اندازہ امریکی محکمہ دفاع کی چینی فوجی پیشرفت پر کانگریس کو دی گئی سالانہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔
آزاد محققین نے حالیہ مہینوں میں مغربی چین میں نئے جوہری میزائل ’سائلوس‘ کی سیٹیلائٹ تصاویر شائع کی ہیں۔
ایک امریکی دفاعی اہلکار نے بتایا کہ جوہری ہتھیاروں کے ذخائر میں توسیع ’ہمارے لیے بہت تشویشناک ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ ’ان کے ارادوں کے بارے میں سوالات اٹھاتا ہے‘۔
ایک اور عہدیدار نے بیجنگ سے اس کی جوہری طاقت کی ترقی پر ’زیادہ شفافیت‘ کا مطالبہ کیا ہے۔
پینٹاگون نے چین کو مستقبل کے حوالے سے تشویشناک ملک قرار دیا ہے۔
اس کی ایک وجہ بیجنگ نے اپنے سرکاری منصوبے کے مطابق 2049 تک پیپلز لبریشن آرمی کو ’عالمی معیار کی افواج‘ میں تبدیل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
چین اپنی فضائی، خلائی اور سمندری افواج کو عالمی سطح پر پیش کرنے کے مقصد کے ساتھ بڑھا رہا ہے۔
حکومت کا موسم سرما کیلئے بجلی سستی کرنے کا اعلان
اسلام آباد: وزیر توانائی حماد اظہر نے موسم سرما کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزیر توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حکومت نومبر سے فروری کی مدت کے لیے بجلی کی شرح میں کمی کرے گی اور یہ سردیوں کے موسم میں گیس کے استعمال میں کمی کے لیے اٹھایا گیا قدم ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11.37 فی یونٹ کمی کی جائے گی اور کمرشل صارفین کے لیے اس شرح میں 11.98 فیصد کمی کی جائے گی۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ عام خدمات کے لیے بجلی کا ٹیرف 7.94 فی یونٹ استعمال کیا جائے گا جب کہ کراچی میں آف پیک ریٹ 16.33 اور 22.95 ہے۔
میشا شفیع کی بذریعہ ویڈیو لنک جرح کی درخواست خارج کی جائے، علی ظفر
اداکار و گلوکار علی ظفر نے سیشن کورٹ کو جمع کرائے گئے جواب میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہتک عزت کے مقدمے میں جرح مکمل کرنے سے متعلق گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کردی۔
میشا شفیع نے عدالت سے ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست کی تھی کہ وہ اور ان کے شوہر کینیڈا میں مقیم ہیں اور ان کے لیے پاکستان کا سفر کرنا بہت مشکل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان کی درخواست کے جواب میں عدالت کی جانب سے نوٹس پر جواب جمع کراتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی اجازت لینے کے لیے ان کے دعووں کو مسترد کر دیا۔
علی ظفر کا کہنا ہے کہ مدعا علیہ کی جانب سے ‘غیر ضروری اخراجات’ کی درخواست جھوٹی اور بے بنیاد تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ مدعا علیہ کے تمام سفری اخراجات برداشت کرنے کے لیے پہلے ہی رضامندی دے چکے ہیں اور اگر عدالت اپنے اطمینان کے لیے رقم جمع کرانے کا حکم دیتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
قومی اسمبلی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس، بیرون ملک سے پاکستان بھجوائے گئے کروڑوں پاﺅنڈز کا کھوج لگانے کا حکم
اسلام آباد( سپیشل رپورٹر) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے پاکستان بھجوائے گئے ریکوری کے کروڑوں پاﺅنڈز کا ایک ہفتے میں کھوج لگانے کا حکم دے دیا جبکہ قومی
احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے ایک سال میں کی گئی ریکوریوں کا آڈٹ کرنے کی بھی ہدایت کر دی،رکن کمیٹی خواجہ آصف نے کہا کہ جو برطانیہ سے180ملین پاﺅنڈ بھجوائے گئے وہ کدھر ہیں، اتنی بڑی رقم ہے اور پتہ ہی نہیں کدھر ہے؟ جبکہ رکن کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ ہم ان(نیب) کا آڈٹ کرناچاہتے ہیں توہم سیاستدان ہی ان کی پشت پناہی کرنے لگتے ہیں، ہر ایک ڈرتا ہے ، میں نے کمیٹی کی میٹنگزبلائیں تو میٹنگز ہی منسوخ ہو جاتی ہیں، ان کا آڈٹ کب ہوا ہے؟۔بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران رکن کمیٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آج خزانہ کمیٹی میں تشویشناک بات ہوئی ہے، کمیٹی میں نیب کی ریکوریز سے متعلق پوچھا گیا تو وزارت خزانہ حکام نے جواب دیا کہ 821ارب کی ان کی ریکوری ہے، فنانس منسٹری نے کہا یہ ہمارے سسٹم میں ہی نہیں ہیں، شیری رحمان نے کہا کہ یہ کدھر پیسے جارہے ہیں جو ریکور ہوئے ہیں،
خبریں کی خبر پر ایکشن:منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 3 ملزم گرفتار، 90 کلو چرس، 20 کلو افیون برآمد
لاہور (خصوصی ر پورٹر)روز نامہ خبریں آن لائن منشیا ت فرو شی کی خبر پر ایکشن ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر)سہیل چوہدری کی ہدایت پر لاہور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس پی سٹی رضوان
طارق کی قیادت میں شاہدرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے لاہور میں ان لائن منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی۔ شاہدرہ پولیس نے خاتون سمیت 03منشیات فروش گرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کی 90 کلوگرام چرس اور 20 کلو سے زائد افیون برآمدکر لی۔ملزمان میں شرافت علی، کفیل شاہ اور رفین فاطمہ شامل ہیں۔ ملزمان خاتون کے ہمراہ لاہورکے مختلف مقامات پر ان لائن منشیات کی سپلائی کرتے ہوئے۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی۔