وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر سپورٹ فنڈ کی فراہمی پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اظہار تشکر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 3 بلین ڈالرجمع کرنےکااعلان کیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی اعانت کیلئے 1.2ارب ڈالر امریکی ڈالر بھی دیں گے، دنیا کو بڑھتی قیمتوں کا سامنا ہے، اس کے باوجود سعودی عرب نے مدد کی۔
All posts by Khabrain News
سرکاری ٹی وی کے میزبان نے غیرملکی اسٹارز کے سامنے توہین کی: شعیب اختر
سرکاری ٹی وی پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
شعیب اختر کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کا رویہ ناقابل برداشت تھا، مجھے لائیو شو میں چلے جانے کو کہہ دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا مجھے سمجھ نہیں آیا کہ ڈاکٹر نعمان نے ایسا کیوں کہا، قومی ٹی وی پر ایک اسٹار کی یوں توہین مناسب نہیں، بریک پر مجھے اندازہ ہوا کہ غیر ملکیوں کے سامنے کیا امیج جائے گا، ڈاکٹر نعمان سے کہا کہ کسی طرح معاملے کو ختم کریں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ معاملے کو ختم کرنے کے لیے میں نے کہا کہ ہم مذاق کر رہے تھے، میں نے ڈاکٹر نعمان سے کہا کہ کہ معذرت کر لیں لیکن جب انہوں نے معذرت نہیں کی تو میں نے شو چھوڑ دیا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا میں نے معاملے کو پروگرام میں سنبھالنے کی کوشش کی مگر ڈاکٹر نعمان نے میری توہین کی، غیر ملکی اسٹارز اور قومی اسٹارز کیا سوچیں گے کہ یہ کیا ہو رہا ہے، ڈاکٹر نعمان نے معافی نہیں مانگی اس لیے میں نے پروگرام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
الائیڈ بینک میں کروڑوں کا فراڈ، مالکان اور صدر بینک کے شامل ہونے کا انکشاف
لاہور(افضل سیال سے)الائیڈ بینک فیصل ٹاون برانچ کے افسران کا کروڑوں روپے کے فراڈ میں ہوشربا بڑے انکشافات سامنے آ گئے، بینک افسران کی جانب سے متوازی بینکنگ، کھاتہ داروں کی رقوم بینک اکانٹس میں جمع ہی نہ ہونے کے اسیکنڈل میں صدر الائیڈبنک سمیت ببنک مالکان بھی شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، متاثرین کے وکیل سنیئر قانون دان اعجازاعوان نے خبریں سے خصوصی بات کر تے ہوئے انکشاف کیا کہ الائیڈ بنک میں کروڑوں روپے کا جو اسیکنڈل سامنے آیا ہے
پاکستانی قوم آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے، صدر و وزیراعظم کا پیغام
صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم آزادی و حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت غیرقانونی قبضے سے کشمیریوں کے جذبہ حق خودارادیت کو دبا نہیں سکتا۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے آج سے 74 سال قبل کشمیر پر ناجائز تسلط قائم کیا، 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان ان غیر قانونی اقدامات کو قبول نہیں کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نام نہاد مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کرکے خوفناک جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے اپنی قرارداوں پر عمل کروائے۔
پٹرول ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر پارلیمنٹ میں مخالفت کرینگے: شہباز شریف
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کریں گے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے معاشی و آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔
میاں شہباز شریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو قومی معاشی خود کشی سے روکنا ہوگا وگرنہ ملک کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا کہ منی بجٹ لا کر حکومت نے ثابت کیا ہے کہ اس کے پاس کوئی قابل عمل معاشی پلان نہیں ہے۔
قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا کہ ٹیکس کا تعلق عوام کی قوت خرید اور قومی ترقی کی شرح سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنا صرف ظلم ہے۔
شہر میں اینٹی سموگ آپریشن 8 فیکٹریاں سر بمہر
محکمہ ماحولیات نے لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی سموگ آپریشن کےدوران آلودگی پھیلانے والی 8 فیکٹریوں کو سربمہر کردیا ۔محکمہ ماحولیات کے مطابق متعدد بار وارننگ کے باوجود فیکٹریوں میں آلودگی کنٹرول کرنے والے آلات آویزاں نہیں کیے گے نومبر میں شہر لاہور میں سموگ کی صورتحال بگڑسکتی ہے
محکمہ ماحولیات نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی سموگ کا باعث بننے والی 8 فیکٹریوں کو سر بمہر کردیا گیا، اینٹی سموگ ٹیموں نے کرول گھاٹی،رنگ روڈ ،محموڈ بوٹی کے علاقہ میں کارروائیاں کیں۔ آلودگی پھیلانے کا سبب بننے والی محمود سٹیل فرنس منیر سٹیل فرنس ،راوی سٹیل فرنس ،بٹ سٹیل رولنگ ملز محمود بوٹی ،رافع سٹیل رولنگ مل،چناب سٹیل فرنس محمود بوٹی کو آلودگی جانچنے والے آلات آویزاں نہ کرنے اور الودگی پھیلانے پر سربمہر کردیا ۔
پنجاب اسمبلی نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی
پنجاب اسمبلی نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 51 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تاہم اجلاس کی کارروائی لیگی رکن نشاط احمد ڈاہا کی وفات کے باعث مختصر کی گئی۔
اجلاس میں نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
قرار داد مسلم لیگ (ق) کی خدیجہ عمر، بسمہ چوہدری اور (ن) لیگ کے مولانا الیاس چنیوٹی نے مشترکہ طور پر پیش کی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں یونیورسٹی آف لاہور ترمیمی بل، راشد لطیف یونیورسٹی اور دیگر ترمیمی بل متعارف کرائے گئے جو متعلقہ کمیٹیوں کو ریفر کردیے گئے۔
عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری
عوام پر مہنگائی کا قہر ٹوٹنے کو تیار، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اضافے کی منظوری نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی، سی پی پی اے نے بجلی 2روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ مذکورہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، دیگر صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت کے دوران وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایندھن کی قیمتیں بڑھنےسے بجلی کے نرخ بڑھتے ہیں، اگر سسٹم میں سستی بجلی آجائے تو مہنگی بجلی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ سے امید رکھیں کہ بہتری آئے گی۔
کوئی عدالت یا جرگہ شرعی وراثتی قانون تبدیل نہیں کرسکتا:سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
عدالت یا جرگہ شرعی وراثتی جائیداد کی تقسیم کے قانون کو تبدیل نہیں کر سکتا۔
سپریم کورٹ میں سوات میں جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ جرگے کا فیصلہ دین الٰہی سے بڑا نہیں ہو سکتا، اور اس کے ذریعے دین الٰہی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، جائیداد کی تقسیم سے متعلق دستاویزات پر سات سالہ بچے کا انگوٹھے کا نشان لگایا گیا، 7 سالہ بچے کو تو قتل کیس میں پھانسی بھی نہیں ہوسکتی، ایسے دستاویزات کے ذریعے قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، پاکستان میں سچ بولنے کے حالات ہیں سب کو علم ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جس علاقے کی زمینی حقیقت کی آپ بات کر رہے ہیں وہاں تو عورت کو انسان ہی نہیں سمجھا جاتا، زمینی حقائق دیکھتے دیکھتے فوجی آمروں نے ملک میں مارشل لاء لگا دیے اور ججوں سے جبری دستخط کرالیے، پھر کہا جاتا ہے ہم زمینی حقائق دیکھیں، سعودی عرب میں جائیداد کی تقسیم کا فیصلہ ایک دن میں ہوتا ہے، پاکستان میں جائیداد کی تقسیم کا فیصلہ ہوتے ہوتے چالیس سال لگ جاتے ہیں، جائیداد کی تقسیم کا شرعی اصول ساڑھے چودہ سو سال پہلے طے ہو چکا ہے۔
عدالت نے سوات کے حبیب اللہ مرحوم کی جائیداد کو تمام قانونی ورثاء کے مابین شرعی اصول کے تحت تقسیم کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ نے جائیداد کی تقسیم سے متعلق نچلی عدالتوں کے تینوں فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔
واضح رہے کہ حبیب اللہ کی 1986 میں وفات کے بعد اس کی تین بیویاں اور بچوں میں وراثت تقسیم کرنے پر اختلاف ہوا تو علاقے کے جرگے نے مختلف وارثان میں جائیداد تقسیم کرنے کا فیصلہ دیا ، وراثت نہ ملنے پر وارثان نے عدالتوں سے رجوع کیا ۔ سول کورٹ ، سیشن کورٹ اور ہائیکورٹ نے جرگے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔
پنجاب میں ڈینگی کے 522 مریض، 763 مقامات سے لاروا تلف
وبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں تیزکردی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 522 مریض سامنے آئے ہیں۔
لاہور سے ڈینگی کے 408 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی سے ڈینگی کے 33، سرگودھا میں 10 جبکہ شیخوپورہ اور فیصل آباد سے 8 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ روز بہاولپور سے ڈینگی کے 5 جبکہ خانیوال اور ننکانہ سی4 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اٹک، بہاولنگر، گوجرانولہ اور قصور سے ڈینگی کے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 11,080 ہو چکی ہے۔