15 فروری سے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوچکی، درخواست کونسل کے ذریعے پاکستانی سفارتخانہ کودی۔
پاکستانی سفارتخانے کا پاسپورٹ کے معاملے پر وزارت داخلہ ، خارجہ سے رابطہ۔
ذرائع کے مطابق واپسی کا بہانہ ختم کرنے کیلئے پاسپورٹ بنانے پر سوچ بچار شروع۔
قائد ن لیگ کو پاکستانی عدالتیں کئی مقدمات میں اشتہاری قرار دے چکیں۔
برطانیہ جاتے وقت نواز شریف کے پاس ڈپلومیٹ پاسپورٹ تھا۔
سکیورٹی بانڈز پر علاج کیلئے برطانیہ گئے تھے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مارچ 2022 تک یورپ میں کورونا وائرس سے مزید 7لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے حالیہ عرصے میں یورپ میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر یہی صورت حال رہی تو مارچ 2022 تک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15 لاکھ سے بڑھ کر 22 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں کے خصوصی نگہداشت کے شعبوں پر دباؤ میں اضافےکا بھی خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں یورپ میں کورونا کیسز میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جرمنی، برطانیہ، ہالینڈ اور آسٹریا میں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد حکومتوں کی جانب سے نئی پابندیاں بھی لگائی جارہی ہیں۔
وزیراعظم عمران نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہمارا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ملک چلانے کیلئے پیسے نہیں، ملک چلانے کیلئے ہمیں قرض لینا پڑتا ہے جبکہ اشرافیہ نے ملک میں کبھی ٹیکس کلیکشن سسٹم مضبوط نہیں ہونے دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ملک کو 30 ٹریلین کا مقروض بنانے والوں کو سزائیں ملنی چاہئیں، 10 سال میں اتنا قرض لینے کے باوجود ڈیم بنائے نہ کوئی بڑا کام کیا بلکہ ماضی میں حکمرانوں نے بیرونی دوروں پر دس دس گنا زیادہ خرچ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ عوام کو یقین ہوگا کہ پیسہ ان پر خرچ ہوگا تو وہ ٹیکس دیں گے، ملک اور عوام کی خوشحالی ٹیکس دینے میں ہے اور ہمارا ہدف 6ہزار ارب روپے کا ریونیو جمع کرنا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوگا، ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں میں بہت بڑا کردار ہے۔
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اگر عظمیٰ بخاری جیل بھیجیں تو جانے کو تیار ہوں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور رہنما (ن) لیگ عظمی بخاری کے درمیان دلچسپ نوک جھوک دیکھنے میں آئی، اس موقع پر عظمیٰ بخاری کے ہمراہ لیگی رہنما حناپرویز بٹ بھی موجود تھیں۔
رہنما (ن) لیگ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چوہان صاحب، جیل میں اپنے لیے سیل بنالیں جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اگر جیل بھیجیں تو جیل جانے کو تیار ہوں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج سہہ پہر ہونے والے دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس ترجمان جنرل مبین نے ٹوئٹر بیان میں بتایا کہ آج سہہ پہر 3 بجے کابل کے مجاہدین بازار میں نگرانی پر مامور پولیس پیٹرول گاڑی بم سے ٹکرا گئی جس کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ویڈیوز جاری کرنے کا واحد مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانا ہے اور امید ہے کہ عدلیہ اس دباؤ کو مسترد کر دے گی۔
اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جس طریقے سے یہ ساری ویڈیوز جعلی ثابت ہوئیں اس پر فارنزک ڈپارٹمنٹ کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہو گی، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی طرف سے اس طرح کی ویڈیوز جاری کی گئی ہوں اور اس کا واحد مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کیوں مہم چلا کر یہ سمجھے تھے کہ فوج کے جرنیل دباؤ میں آ جائیں گے اور جب کیسز چلنا شروع ہوتے ہیں تو اس طرح کی مہم چلائی جاتی ہے کہ شاید ججز دباؤ میں آ جائیں، مجھے امید ہے عدلیہ اس دباؤ کو مسترد کرے گی، جس طرح سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس معاملے پر اپنا لائحہ عمل دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو یہاں نہیں رکنا چاہیے اور جو لوگ اس کام میں ملوث ہیں وہ ہمارے سامنے ہیں، مریم نواز کا رویہ ہمیشہ منفی رہا ہے، لوگوں کی ٹیپ بنانا، جعلی لیکس بنانا، انہوں نے جعلی لیکس تیار کرنے کے لیے ٹیمیں بنائی ہوئی ہیں، یہ ٹیکنالوجی کی مدد سے جعلی ویڈیوز تیار کرکے یہ سمجھتے ہیں کہ ججز اور اکابرین ان کے دباؤ میں آجائیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ شاید اپنی پارٹی کو قابو کرنے کے لیے بھی اسی طرح کی ویڈیوز بنا رہی ہیں، میرا خیال ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی جماعت نے اس طرح کی حرکتیں نہیں کی ہوں گی جس طریقے کی حرکتیں مسلم لیگ(ن) کا مریم نواز گروپ کررہا ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور پرامید ہیں کہ یہ معاملہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ پورا ہفتہ سیمینار کا سلسلہ منعقد کیا گیا، پہلے لاہور میں اور پھر اسلام آباد میں ایک سیمینار کیا گیا، دونوں سیمینار غیرملکی فنڈنگ سے کیے گئے اور آج کابینہ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے دفتر خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فنڈنگ کے ڈونرز سے ویانا کنونشن کے سیکشن 41 کے تحت بات کی جائے اور غیرملکی فنڈنگ کا معاملہ بھی کابینہ میں زیر بحث رہا۔
ان کا کہنا تھاکہ کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے بات کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ الیکشن منعقد کرانے کے لیے کتنی مشینیں درکار ہیں، کتنے اخراجات ہوں گے اور ہمیں تکنیکی طور پر کیا معاونت درکار ہو گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ایک لازمی بات ہے کہ اگلے انتخابات لازمی طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تحت ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ 90لاکھ پاکستانی بھی ووٹ ڈالیں گے بلکہ مسلم لیگ(ن) کو ہمارا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ پہلی بار نواز شریف کے بیٹے بھی ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔
انہوں نے میڈیا کی تنقید پر گلا کرتے ہوئے کہا کہ جب چینی اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہیڈ لائن لگ جاتی ہیں لیکن جب کم ہوتی ہے تب بھی لوگوں کو بتانا چاہیے، چینی اس وقت 90 سے 95 روپے پر بک رہی ہے اورع اگلے دس سے پندرہ دن میں یہ قیمت 85روپے فی کلو تک آ جائے گی، جب قیمتیں برھتی ہیں تو ہم ہیڈ لائن لگا دیتے ہیں لیکن جب کم ہوتی ہیں تو لوگوں کو لگتا ہے کہ کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سب ےس بڑا سندھ بالخصوص کراچی میں آ رہا ہے، 18ویں ترمیم کے بعد مسئلہ یہ ہے کہ وفاقی حکومت پالیسی ہی بنا سکتی ہے، اس پر عمل صوبوں نے ہی کرنا ہے، جب ہم نے سندھ سے کہا کہ آپ گندم ریلیز کریں تو انہوں نے گندم ریلیز نہیں کی ، جب انہیں کہا کہ چینی ریلیز کریں تو انہوں نے چینی ریلیز نہیں ہوتی۔
فاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے حوالے سے جاری ہونے والے ڈیٹا میں سے 40فیصد کی بنیاد کراچی کی قیمتیں ہیں، بدقسمتی سے کراچی میں پورے پاکستان سے زیادہ قیمتیں ہیں، لاہور میں 20 کلو آٹا 1100 روپے کا مل رہا ہے اور وہی بیگ کراچی میں 1441 روپے کا مل رہا ہے جبکہ چینی کی قیمت بھی زیادہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ نے کابینہ کو آئی ایم ایف کے پیکج کی تفصیل بھی بتائی جبکہ وفاقی وزارت تعلیم اور صنعت و پیداوار میں خالی آسامیوں پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔
اسلام آباد: حزب مخالف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اگلے سال عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز و سفارشات پیش کی گئیں۔ پی ڈی ایم نے مشترکہ اجلاس میں غیر حاضر ممبران کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کی تجویز کی حمایت کردی۔ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم نے 2022 میں عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوا تھا جس میں تمام جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ، حکومت کیخلاف تحریک اور مشترکہ اجلاس میں کی گئی قانون سازی کو عدالت میں چیلنج کرنے کیلیے سفارشات تیار کی ہیں۔
پیرس: فرانس کے وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو 10 دن کے لیے گھر پر قرنطینہ کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے 56 سالہ وزیراعظم ژاں کاسٹیکس نے علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے۔ فرانسیسی وزیر اعظم نے چند ماہ قبل ہی کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرایا تھا۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فرانسیسی وزیر اعظم نے خود کو گھر پر 10 دن کے لیے قرنطینہ کرلیا تاہم وہ اس دوران آن لائن ہی امور مملکت چلاتے رہیں گے۔ ان کے اہل خانہ کا بھی ٹیسٹ کیا گیا اور ایک بیٹی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
وزیر اعظم کے معالجین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ژاں کاسٹیکس کی حالت خطرے سے باہر ہے انھیں صرف معمولی علامات ہیں۔ ویکسین لگوانے کی وجہ سے وائرس کے حملے میں شدت نہیں رہی۔
فرانس کے محکمہ صحت کی جانب سے ایک روز قبل جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر فرانس میں بجلی کی رفتار سے پھیل رہی ہے اور پچھلے سات روز میں نئے کیسز کی شرح میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ فرانس کے وزیراعظم نے گزشتہ روز بیلجیئم کے وزیر اعظم سے برسلز ملاقات کی تھی اس لیے بیلجیم کے وزیر اعظم بھی قرنطینہ میں چلے گئے۔
وزیراعظم نےسینئرجوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ اکیس کےافسرحماد شمیمی کے حکومت کےخلاف سوشل میڈیا پربیان دینے پرڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کوحماد شمیمی کے خلاف انکوائری کی ہدایات کردی گئیں۔
حکومت کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق حماد شمیمی کے خلاف انکوائری 60 روزمیں مکمل کی جائے گی۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد انکوائری رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔
نوٹفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ حماد شمیمی ضابطے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ حماد شمیمی کے خلاف انکوائری سول سرونٹس رولزکے تحت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گریڈ اکیس کےافسرحماد شمیمی نے سوشل میڈیا پر بیان دیا تھا کہ ’پی ٹی آئی اورطالبان میں ایک مشابہت یہ بھی ہے کہ دونوں حکومت ملنے کےبعد یہ سوچ رہے ہیں کہ اسے چلانا کیسے ہے۔‘ دونوں کی امیدوں کا مرکزبھی آبپارہ ہی ہے۔
اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ علی ظفر کے ساتھ ان کا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی گلوکار نے ان کے ساتھ کوئی غلط عمل کیا ہے، تاہم انہیں میشا شفیع سے پہلے دن ہی معافی مانگ لینی چاہیے تھی۔
عفت عمر حال ہی میں نعمان اعجاز کے پروگرام ’جی سرکار‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے میشا شفیع اور علی ظفر کے معاملے سمیت سیاست و شوبز انڈسٹری پر بھی کھل کر باتیں کیں۔
عفت عمر نے بتایا کہ انہوں نے جنرل ضیاء کے دور میں نعمان اعجاز کے ہمراہ ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا، تاہم کیریئر کے عروج پر انہوں نے شادی کا فیصلہ کرکے اداکاری سے وقفہ لیا۔
اداکارہ کے مطابق 23 سے 24 سال کی عمر میں ان کے تعلقات اپنے شوہر سے استوار ہوئے تھے اور 26 سال کی عمر میں انہوں نے شادی کی، جس کے بعد انہیں ایک ہی بیٹی ہوئی اور پھر اس کی پرورش کرنے کے لیے انہوں نے شوبز سے طویل وقفہ لیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ اب ان کی بیٹی کی عمر 21 برس ہو چکی ہے اور وہ بیرون ملک زیر تعلیم ہیں۔
عفت عمر کا کہنا تھا کہ کیریئر کے عروج پر اداکاری سے دور ہونے کے بعد شادی اور بچی کو وقت دینے کی وجہ سے انہیں شوبز میں واپسی کرنے میں دیر لگی اور پھر انہوں نے معاون کرداروں یا والدہ کے کردار ادا کرنا شروع کیے۔
اداکارہ نے کہا کہ والدہ اور بہن کے کردار کرنے کے بعد انہوں نے پھر اداکاری کو خیرباد کہا اور اب وہ مستقل بنیادوں پر شوبز کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے حالیہ ٹی وی ڈراموں اور کہانیوں کو فضول قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کل کے ڈرامے ان کے معیار کے مطابق نہیں، اس لیے وہ اب اداکاری سے کنارہ کشی کا سوچ رہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اداکاری کے بعد انہوں نے یوٹیوب پر مزاحیہ پولیٹیکل کامیڈی شو شروع کیا مگر اس پر بھی لوگوں نے اعتراض کیا اور انہیں قتل سمیت ریپ کی دھمکیاں دی گئیں۔
اداکارہ کے مطابق انہیں قتل و ریپ کی دھمکیاں بھی دی جا چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
انہوں نے سیاست پر بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اور خاص طور پر وزیر اعظم عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان کا دور حکمرانی جنرل ضیاء سے بھی بدتر ہے۔
عفت عمر نے اعتراف کیا کہ عمران خان کے آنے سے واحد تبدیلی یہ آئی ہے کہ پہلے جن لوگوں کو سیاست نہیں آتی تھی یا جو بے وقوف تھے، اب وہ بھی سیاست کرنے لگے ہیں اور انہیں یہ یقین ہوچکا ہے کہ عمران خان کی باتوں سے تبدیلی آکر رہے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ سیاست میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی بھی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتی ہیں۔
پروگرام میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کی ہر پوسٹ سوچ سمجھ کر شیئر کرتی ہیں، تاہم علی ظفر سے متعلق پوسٹ کرنے میں ان سے تھوڑی سی غلطی ہوگئی، جس کی سزا تاحال انہیں مل رہی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے علی ظفر کے معاملے پر کی گئی پوسٹ میں ’الزام یا ملزم‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا، جس وجہ سے آج تک مشکل میں پھنسی ہوئی ہیں۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے علی ظفر سے متعلق کس پوسٹ میں ان کے لیے ملزم یا الزام کا لفظ استعمال نہیں کیا۔
پروگرام میں علی ظفر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عفت عمر نے کہا کہ گلوکار نے ان کے ساتھ کچھ غلط نہیں کیا، تاہم وہ میشا شفیع پر یقین کرتی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق جب میشا شفیع نے کہا کہ علی ظفر نے ان کے ساتھ غلط کیا ہے تو گلوکار کو چاہیے تھا کہ وہ پہلے دن ہی میشا شفیع سے معافی مانگ کر معاملے کو سلجھا دیتے۔
عفت عمر کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے غلطی ماننے کے بجائے یہ دعویٰ کیا کہ میشا شفیع جھوٹ بول رہی ہیں، جس کے بعد تاحال ان کا معاملہ چل رہا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور ان سمیت ہر کسی کو پتا ہے کہ کون جھوٹ بول رہا ہے۔
اسی پروگرام میں عفت عمر نے کہا کہ ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر ماضی میں انہیں بہن کہا کرتے تھے مگر اب وہ بدل گئے ہیں اور انہیں کہتے ہیں کہ وہ کن ’فیمنزم‘ کے چکروں میں پڑ گئی ہیں۔