All posts by Khabrain News

تاریخ میں پہلی بار دور دراز علاقوں میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنا ئے جارہے ہیں: عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا ، جس میں صوبے کے عوام کو ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے پروگرام پر کاجائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ علاقوں کے ہسپتالو ں میں سروس ڈلیوری میں بہتری لائیں گے اور ہسپتالوں میں ہر مریض کوعلاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے-انہوںنے کہاکہ سابق دور میں پسماندہ علاقے صحت کے لحاظ سے بھی پسماندہ رکھے گئے- ہماری حکومت نے معیاری ہیلتھ کیئر کے لئے یکساں پالیسی اپنائی ہے – ملتان میں نشتر ٹو، رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال ٹو اور ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دوردراز علاقو ں میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جا رہے ہیں – مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے منصوبے ماں و بچے کی صحت کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ماضی کے ادوار میں صحت کا کوئی قابل ذکر منصوبہ مکمل نہ ہو سکاجس کی وجہ سے ماں اور بچے کی شرح اموات میں اضافہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور ان اصلاحات کا مقصد ہسپتالوں میں عوام کو معیاری ہیلتھ کیئر فراہم کرنا ہے۔ تین سال میں شعبہ صحت کے مجموعی بجٹ میں 118 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے صوبے میں جاری ہیلتھ پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی-صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹر ی پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ،سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ کورونا وباءکے بعد ڈینگی پر اپوزےشن کاسےاست کرنا بے حسی اورسنگدلی کی انتہاءہے ۔اپوزےشن عناصر مخالفت برائے مخالفت مےںانسانی زندگےوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہےں آئے۔اپوزیشن کی جانب سے موجودہ حالات میں سیاست چمکانا افسوسناک ہے

ایران نے غیرملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے ڈیزل لے جانے والے ایک غیر ملکی ٹینکر کو قبضے میں لیکر عملے کے 11 ارکان کو یرغمال بنالیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے مسلح کمانڈوز نے خلیج فارس میں ایک ٖغیرملکی آئل ٹینکر کو پکڑ لیا جس میں ڈیڑھ لاکھ لیٹر ڈیزل لے جایا جا رہا تھا۔ عملے کے 11 ارکان کو بھی یرغمال بنالیا گیا۔
ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان نے بتایا کہ غیر ملکی آٗئل ٹینکر میں 32 ہزار 995 گیلن ڈیزل غیر قانونی طور پر نامعلوم مقام پر لے جایا جا رہا تھا۔ عملے کے 11 ارکان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پاسداران انقلاب نے غیرملکی ٹینکر کی ملکیت اور عملے ارکان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ یہ واقعہ کب پیش آیا تھا تاحال کسی ملک کی جانب سے بھی آئل ٹینکر کی ملکیت کا دعویٰ سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر ایران نے ویت نام کے جھنڈے والے ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لیکر الزام عائد کیا تھا کہ یہ امریکی آئل ٹینکر ہے جو تیل کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ہے۔

طالبان کیخلاف سب سے زیادہ مزاحمت خیبر پختون خوا نے کی، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ طالبان کیخلاف سب سے زیادہ مزاحمت خیبر پختون خوا نے کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مانکی شریف میں تحریک پاکستان کے رہنما پیر سید امین الحسنات کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، سابق وزیر پیر آف مانکی پیر نبی امین اور پیرزادہ محمد امین نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مانکی شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مانکی شریف میرا دوسرا گھر ہے یہاں سے ہمیشہ محبت ملی، پیر آف مانکی شریف کی قیام پاکستان کے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، خیبر پختون خوا کا ریفرنڈم پاکستان کے حق میں پیر آف مانکی شریف کی بدولت کامیاب ہوا، خیبر پختون خوا کے عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ طالبانائزیشن کے خلاف سب سے زیادہ مزاحمت کے پی کے نے کی، حکومت ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی تفصیلات پبلک کرے، عمران خان نے پاکستان کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا، ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی گئی، عوام آئندہ انتخابات میں نام نہاد تبدیلی کو مسترد کردیں۔
پیر آف مانکی شریف سابق وزیر پیر نبی امین نے بلاول بھٹو کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بے نظیر بھٹو سمیت ہزاروں پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات مسترد کرتے ہیں، ریاست ہمارے شہداء کی قربانیوں کا اعتراف کرے، پیر آف مانکی شریف کا قائداعظم سے معاہدہ اسلامی ریاست کا قیام تھا جس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

امریکا کی پاکستان میں جبری مذہب کی تبدیلی کی رپورٹس مسترد کرتے ہیں: طاہر اشرفی

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہاہے کہ ہم امریکا و یورپ کی جانب سے پاکستان میں جبری مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں۔
قرآن اکیڈمی میں علمابورڈ کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے علامہ محمد حسین اکبر ، مفتی راغب نعیمی و دیگر علما کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم و بربریت کے مناظر کیوں نظر نہیں آتے پاکستان اقلیتوں کیلئے جنت ہے۔ پاکستان میں بعض این جی اوز اور اینٹی پاکستان لابی مذہب کی جبری تبدیلی اور اقلیتوں کو مسلم بنانے کیلئے شادیوں پر جو پروپیگنڈا کیاجاتاہے اسے مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا ترقی کی جانب سے گامزن ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر اعتراضات کررہی ہیں جو غلط ہے اگر اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے رقوم سے استعفادہ کرتے ہیں تو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں انکا حصہ ڈالنے سے کیوں ہچکچاتے ہیں۔ او آئی سی دنیا میں مسلمانوں کے خلاف ظلم پر نوٹس لے۔
علامہ محمد حسین اکبر ، مفتی راغب نعیمی اور ضیا اللہ شاہ بخاری نے یو ایس کمیشن فار فریڈم کی جبری مذہب کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ قادیانی دنیا میں پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ پاکستان انہیں بطور غیر مسلم تسلیم نہیں کرتا حکومت جعلی رپورٹیں بنانے والوں کے خلاف ایکشن لے، ان کاکہناتھاکہ عوام ا ور ادارے سب متفق ہیں۔

‘ٹی ایل پی واحد جماعت ہے جس پر کوئی داغ نہیں’ اعجاز چوہدری کی سعد رضوی سے ملاقات

پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ٹی ایل پی واحد جماعت پے کہ جس پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، ہماری ذمہ داری ہے ایسی لیڈرشپ سے رابطے میں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے، ریاست کی ذمہ داری ہےعوام سےایساتعلق رکھےجس سےاتفاق رائےپیدا ہو۔

پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر و سینیٹر اعجاز چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے بانی خادم حسین رضوی کے مزارپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

سینیٹر اعجاز چوہدری سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی سے ملاقات کیلئے مسجد رحمت اللعالمین ﷺ پہنچے جہاں انہوں نے خادم حسین رضوی کےمزارپرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔

بعدازاں اعجاز چوہدری نے سعد رضوی کو ملاقات میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعجاز چوہدری کا کہنا تھاکہ سعد رضوی کو رہائی پرمبارکباد دینے اور گلدستہ پیش کرنے آیا ہوں۔

عوام کو معلوم ہے عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو معلوم ہے عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پشاور کے عوام نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو مسترد کر دیا ہے اور عوام کو پتہ ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے ان کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں ہے اور 11 جماعتیں مل کر بھی 11 لوگ جمع نہیں کر سکتیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ درست ہو رہا ہے اور عوام ماضی میں لوٹ مار کرنے والوں کو دوبارہ موقع نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی مثال کے جیسی ہے۔

اسلام آباد کی جانب مارچ میں حکومت نہیں ہم راستے بند کرینگے: فضل الرحمان

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں پارلیمنٹ کو کھلونا بنایا گیا، اسلام آباد کی جانب مارچ کرینگے، پھرآپ نے نہیں ہم راستے بند کرینگے۔
پشاور میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے تحت ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں پارلیمنٹ کو کھلونا بنایا گیا۔ موجودہ حکومت نےتاریخی قرضے لیے۔ مہنگائی سے پریشان لوگ بچےبیچنےپرمجبورہیں۔ یہ آمروں کےایجنٹ ہیں عوام کے نہیں۔ ہم نےاب تمہارے گریبان میں ہاتھ ڈال دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی سیاست کاغیرضروری عنصرہیں، یہ عوام کےنمائندہ نہیں، نوجوان نسل کوگمراہ کرنےکی کوشش کی گئی۔ ہمیں اقتدارکی لالچ نہیں۔ ناجائزحکومت کو سمندر برد کریں گے۔ ملک کو تین سال سے جاری گندے نالے سے نکالنا ہو گا، پاکستان کو آزادی حاصل کرنی ہے تو حکومت سے آزادی حاصل کرنا ہو گی، اداروں کو اب غیر جانبدار رہنا ہو گا، مودی کو دعائیں دینے والے نے کشمیر بیچ دیا، وہ کشمیر کو ایسا کھا گئے کہ ڈکار تک نہیں لی۔
فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتوں کو بتانا چاہتا ہوں ہمارا مطالبہ بلدیاتی نہیں جنرل انتخابات ہیں، جولوگ اب بھی حکومت کے دوست ہیں خود کو پشتون مت کہیں، 2018ء میں ان لوگوں نے ووٹ کو چوری کیا تھا، پشاور کو بھی بلاک کیا جائے تب بھی مولانا اکیلا انکے خلاف کھڑاہوگا، اسلام آباد کی جانب ایسے مارچ کرینگے، پھرآپ نے نہیں ہم راستے بند کرینگے۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کٹھ پتلی وزیراعظم ہے، یہ عوامی نہیں، جن لوگوں نے منتخب کیا وہ توبہ کر کے معافی مانگیں، ملک میں خود کشیوں کے واقعات بڑھ رہے ہیں، اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے مغرب کے لیے کیا جا رہا ہے، ملک کوبیرونی اداروں کے حوالے کر کے گروی رکھ دیا، اداروں کو بتاناچاہتاہوں کہ اس کی پشت پنائی کو چھوڑ دیں۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو حکمران عوام کی آواز نہیں بنیں گے وہ اقتدار میں نہیں ہو سکتے، الیکشن چوری کرنے کے لیے قانون میں تبدیلی کی گئی، پارلیمانی نظام کو بلڈوز کرتے ہوئے، 30 سے زائد قوانین کو منظور کیا گیا، پی ڈی ایم واحد عوام کے مسائل اور مہنگائی پر بات کرتی ہے، حکمران یہ نہیں بتاتے کہ چینی، پٹرول، آٹے کی قیمتوں میں کیوں اضافہ ہوا، 2018ء میں جو دھاندلی کی گئی اس کے نتائج اب سامنے آگئے۔

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ

عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے صوبے جازان میں حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان کو ایک بار پھر بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو عرب اتحادی افواج نے ناکام بنادیا، عرب اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ حملے میں کسی کے زخمی ہونے یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عرب اتحادی افواج نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں 200 باغیوں کی ہلاکت اور متعدد گاڑیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اس کے علاوہ اب تک یمن میں کارروائی کے دوران ہزاروں حوثی باغی مارے جاچکے ہیں۔

اسموگ کے باعث اسکول بند نہیں کریں گے: شفقت محمود

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسموگ کے باعث اسکول بند کرنے کے امکان کو مسترد کردیا۔

لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے کورونا کے باعث تعلیمی صورتحال سے متعلق سوال پر کہا کہ تمام امتحانات وقت پر ہوں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اسموگ کے باعث ایسےحالات نہیں کہ اسکول بند کیے جائیں۔ْ

اس موقع پر شفقت محمود نے اپوزیشن کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بغیر وجہ روڑے اٹکا رہی تھی،الحمد اللہ تمام بل منظور کرلیے ہیں۔

پاکستان میں صنعت لگانے پر چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں ، پاکستان میں صنعت لگانے پر سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، شہباز گل اور خالد منصور بھی موجود تھے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ ملاقات میں کاروبار،سرمایہ کاری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک میں عوامی رابطوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آئندہ نسلوں تک ایک دوسرے سے جڑے رہیں گے ، ترجیحی بنیادوں پر پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کی حمایت کریں گے

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں صنعت لگانے پر سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے جبکہ سڑکوں اور یوٹیلیٹی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے گا

اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گلاس، سرائمکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔