All posts by Khabrain News

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کردیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بحال کردیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کردیا۔
خیال رہے کہ عدالت نے آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا اور اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پارٹی قیادت پر الزامات: رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارٹی قیادت پر الزامات لگانے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کو پارٹی قیادت کے خلاف بیان پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔ شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق نور عالم خان کو 7 یوم میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ نور عالم نے پارٹی قیادت پر الزامات لگائے جو میڈیا پر نشر اور شائع ہوئے، نور عالم دستاویزی ثبوت کے ساتھ اپنا وضاحتی جواب 24 جنوری تک جمع کروائیں۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ نور عالم خان اپنے الزامات پر اپنی پوزیشن واضح کریں، 7 یوم میں جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں پارٹی آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

خلا میں جسم سے فی سیکنڈ 30 لاکھ سرخ خلیے تباہ ہوتے ہیں

اوٹاوا: (ویب ڈیسک) ماہرین نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ خلا میں انسانی جسم فی سیکنڈ 30 لاکھ سرخ خلیوں کی تباہی سے خون کی شدید کمی (اینیمیا) کا شکار ہو جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف کینیڈا کی اوٹاوا یونیورسٹی میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں کیا گیا ہے۔ کینیڈا کے خلائی مرکز میں 14 خلائی نوردوں پر ہونے والی ریسرچ کے مطابق زمین پر ہمارا جسم فی سیکنڈ 20 لاکھ خون کے خلیات کو بناتا اور تباہ کرتا ہےلیکن خلا میں 6 ماہ تک رہنے والے خلا نوردوں کے جسم میں یہ عمل 30 لاکھ فی سیکنڈ تک پہنچ جاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق خلا بازوں میں سرخ خلیات کی تباہی کو ہیمو لائسز کہا جاتا ہےجو اینیمیا ہی کی ایک قسم ہے۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ٹروڈل کا مزید کہنا ہے کہ اینیمیا خلا میں جانے والوں کو لاحق بنیادی اثر ہے تاہم جس طرح زمین پر ہمارا جسم اتنے ہی خلیات دوبارہ بناتا ہے یہی عمل خلامیں خلا نوردوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

اداکارہ حبا بخاری اور اریض احمد کے درمیان نکاح کے اگلے ہی دن لڑائی ہوگئی

کراچی: (ویب ڈیسک) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی کی خوبصورت جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر اریض احمد کے درمیان نکاح کے اگلے ہی دن لڑائی ہوگئی۔
رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز کی خوبصورت اداکارہ حبا بخاری نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں حبا اور اریض دولہا دلہن بنے ہوئے گاڑی میں جارہے ہیں اور اس دوران دونوں کے درمیان بہت ہی کیوٹ فائٹ ہوجاتی ہے۔
اریبا اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں میں تمہیں کتنی بری لگتی ہوں؟ جس پر اریض کہتے ہیں اتنی کہ میں نے تم سے شادی کرلی۔ اس کے بعد اریض اپنی نئی نویلی دلہن سے شکوہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، تاریخ گواہ ہے تم نکاح کے اگلے دن مجھے سے لڑی ہو۔
اریض کے اس شکوے پر حبا غصے سے کہتی ہیں اب یہ بھی بتاؤ کہ میں تم سے کیوں لڑی ہوں۔ اور پھر خود ہی جواب دینے لگتی ہیں تاریخ گواہ ہے کہ نکاح کے اگلے دن تم پورا دن غائب رہے ہو، اپنے دوستوں میں تھے یا پتہ نہیں کہاں تھے مجھے نہیں پتہ۔ لیکن تم پورا دن غائب تھے اور یہ نقصان ہے محبت کی شادی کا۔
تاہم اریبا اور اریض کے درمیان یہ کوئی سنجیدہ لڑائی نہیں تھی بلکہ بہت کیوٹ فائٹ تھی اور اس لڑائی میں دونوں کی ایک دوسرے کے لیے محبت صاف صاف جھلک رہی تھی۔
ویڈیو میں اریض احمد اپنی اہلیہ اریبا سے پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جب میں تم سے پہلی بار ملا تھا مجھے تمہاری اس وقت کی ایک ایک بات یاد ہے۔

امید ہے ایک مرتبہ پھر ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہو جاؤں گا، سرفراز احمد

کراچی: (ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے شاہد آفریدی جیسے بڑے کرکٹر کا آنا خوش آئند ہے، امید ہے شاہد بھائی ہمیں چیمپیئن بھی بنوائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں ہم شاہد بھائی کو جانے نہیں دیں گے، ان سے پرفارمنس لینی ہے، شاہد آفریدی بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں، امید ہے کوئٹہ گلیڈیٹر ایک مرتبہ پھر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فتح سے ہمکنار ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے، جو بھی کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوتا ہے اس کے لیے پی ایس ایل اہم ہوتا ہے، میں بھی بھرپور محنت کر رہا ہوں اور امید ہے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

سرفراز نے غصہ کیا تو گراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، شاہد آفریدی

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفرازنے غصہ کیا توگراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، پی ایس ایل سیون ملتوی کر دی جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے، اٹل فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈیٹر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں اپنے وعدے کے مطابق رواں سال کوٸٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بن گیا ہوں، سرفراز احمد میرا فیورٹ کپتان ہے، سرفراز فیلڈ میں جان لگاتا ہے جو مجھے پسند ہے، سرفراز اور کوٸٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ کھیلنے کی خوشی ہے، میری کوشش ہوگی کوٸٹہ کو جتنا لڑا سکوں لڑواٶں۔
انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سرفراز احمد کی قیادت کو اچھے انداز میں سامنے نہیں لایا جا سکا، کوشش کریں گے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پزیرائی ملے، بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کو لڑنا سکھاؤنگا، کوشش ہوگی کہ کم سے کم غلطی کی جائے، کھلاڑیوں کو کپتان کے گیم پلان پر عمل کرنا ہوگا۔
کورونا کے حوالے سے حوالے سے سوال کے جواب میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کراچی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جن کی تعداد 40 فیصد تک جا پہنچی ہے، لگتا یہ ہے کہ پی ایس ایل سیون کے موقع پر تماشائیوں کی تعداد کم کر دی جائے گی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ لیگ کو ملتوی کر دیا جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کو رکھا جائے، اسی طرح ایونٹ کا انعقاد ممکن ہے، ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ہے، کورونا سے احتیاط لازمی ہے، سرفراز نے اگر غصہ کیا تو گراٶنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، کپتان کا غصہ ہونا قدرتی عمل ہے، سرفراز کو اس کے اپنے اسٹاٸل سے کھیلنےدوں گا لیکن اس کے ساتھ ہی کپتان کو یہ محسوس نہیں ہونے دوں گا کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرا آخری اور حتمی فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون ون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب میرے پرزے جواب دے رہے ہیں، پہلے گھٹنوں کا درد ہوا، پھر جوڑوں میں تکلیف ہوئی، اب کمر کا مسئلہ آن کھڑا ہوا ہے، اب کرکٹ مقابلے بھی سخت ترین ہونے لگے ہیں، میں البتہ دیگر لیگز میں شرکت کرتا رہوں گا۔

شاہین شاہ آفریدی نے سیٹی بجانا سیکھنا شروع کردی

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہورقلندرز کےکپتان شاہین شاہ آفریدی نے سیٹی بجانا سیکھنا شروع کردی۔
لاہورقلندرز کے ٹریننگ کیمپ کے آخری روز میڈیا سے گفتگو میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ فیلڈ سیٹ کرتے وقت کھلاڑیوں کوبلانے اورمتوجہ کرنے کے لئے اشاروں کے ساتھ سیٹی بھی بجانا پڑتی ہے اس لئے سیٹی بجانا سیکھنا شروع کردی ہے جلد ہی سیٹی بجانے پرمہارت حاصل کرلوں گا۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرکی حیثیت سے پٹائی ہونےپر غصہ آنا فطری ہے۔کپتان بننے کے بعد غصے پر قابو پانا ضروری ہے۔کپتانی ایک اعزاز اور اضافی ذمہ داری ہے اور کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل میچز میں سب کو ساتھ لےکر چلوں۔
انہوں نے کہا کہ 10 روزمیں چیزوں کوکافی حدتک بہتر کیاہے۔ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہتر ہے۔ راشد خان اور حارث روف جیسے بولرز کے ساتھ نوجوان عاکف جاوید اور دوسرے پیسر بھی اچھے ردھم میں ہیں۔ بیٹنگ کا شعبہ بھی خاصا مضبوط ہے۔

کپتانی چند دنوں میں نہیں آجاتی ایک اچھا کپتان بننے کے لیے وقت لگتا ہے، محمد حفیظ

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کپتانی چند دنوں میں نہیں آجاتی ایک اچھا کپتان بننے کے لیے وقت لگتا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتےہوئے تجربہ کار آل راؤنڈر نے کہا کہ اب ساری توجہ لیگ کرکٹ پر ہے، عمان لیگ میں دو میچز کھیلنے کے بعد پی ایس ایل میں حصہ لوں گا، اپنی فارم اور فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے محنت کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیتے ہیں، کپتانی چند دنوں میں نہیں آجاتی، ایک اچھا کپتان بننے کے لیے وقت لگتاہے، شاہین کو کھیل کی باریکیوں کی سمجھ اور وہ ایک اچھا کپتان بن سکتاہے لیکن ابھی سے شاہین شاہ آفریدی کے پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنے کے بارےمیں نہیں سوچنا چاہیے۔
انہویں نے کہا کہ پی ایس ایل میں تمام ٹیموں نے ہی اچھے کھلاڑی منتخب کیے ہیں، لاہور قلندرز کے پاس کوالٹی پیسرز، اسپنرز اور بیٹسمین ہیں، فیلڈنگ کے شعبے پر خاص ٹوجہ دینا پڑے گی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں فیلڈنگ اگر اچھی ہوگی تو جیت کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔
سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پی ایس ایل کو بریک نہیں لگنی چاہیے، منتظمین کے ساتھ اب کھلاڑی بھی کوویڈ صورتحال کے عادی ہوچکے ہیں، امید ہےکہ پی سی بی حکام اچھی حکمت عملی کے لیگ کو کامیاب بنائیں گے۔
دعا ہے کہ پاکستان سپرلیگ ہر لحاظ سے کامیاب ہو اور پاکستان کا نام روشن ہو۔

روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 175 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔

مفت ٹیکنیکل کورسز کا تیسرا مرحلہ شروع، 60 ہزار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے مفت ہائی ٹیک کورسز کے منصوبے “سکلز فار آل” پروگرام کے تیسرے بیچ کا آغاز کر دیا گیا، 60 ہزار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن اوپن کر دی گئی۔
سربراہ کامیاب جوان عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو جدید ترین ہائی ٹیک کورسز اور ٹیکنیکل تربیت کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے، ملک بھر کے 1000 اعلٰی تعلیمی اداروں میں 60,000 سکلز سکالرشپ مختص کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 16 جنوری سے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے، کورسز کے پہلے دو مرحلوں میں شاندار کامیابیاں دیکھنے کو ملی ہیں، نوجوان ہزاروں ڈالرز کما کر ملکی زر مبادلہ میں اضافہ کر رہے ہیں۔