All posts by Khabrain News

مری میں شدید برفباری: ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 21 افراد جاں بحق

مری میں شدید برف باری کے باعث دم گھٹنے سے ایک خاندان کے 8 اور دوسرے خاندان کے 5 افراد سمیت 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ واقعے میں اسلام آباد پولیس کے 49 سالہ اےایس آئی اور ان کے خاندان کے 7 افراد بھی جاں بحق ہوگئے، جن میں اے ایس آئی کی 43 سالہ اہلیہ ، ان کی 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک اور خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں جن میں 46 سالہ محمد شہزاد ولد اسماعیل اور ان کی زوجہ اور انکے دو بچے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 27 سالہ زاہد ولد ظہور شامل ہے جس کا تعلق کمال آباد سے ہے۔

اس دوران گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 31سالہ اشفاق ولد یونس عمر، لاہور سے 31 سالہ معروف ولد اشرف بھی دم گھٹنے کے باعث انتقال کر گئے۔

واقعے میں 22 سالہ اسد ولد زمان شاہ، 21 سالہ محمد بلال ولد غفار عمر، 24 سالہ محمد بلال حسین ولد سید غوث خان بھی جاں بحق ہوئے۔

سیاحوں کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے سردی کے باعث دم گھٹنے سے کم از کم 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ملکہ کوہسار کا رخ نہ کریں۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد نے مری کا رخ کیا ہے جس سے ایک بڑا بحران پیدا ہوا اور ہمیں مری کی جانب بڑھنے والے ٹریفک کو بند کرنا پڑا ہے، اور پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ رات سے اب تک ایک ہزار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں،کچھ گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے کچھ کو نکال دیا گیا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ متاثرین کو ریسکیو کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

برفانی طوفان سے تباہی: 16 سے 19 افراد جاں بحق ہوئے، شیخ رشید کی تصدیق

ملکہ کوہسار اور گلیات میں برفانی طوفان کے باعث 16 سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کر دی۔ ایک ہزار سے زائد گاڑیاں ابھی تک پھنسی ہوئی ہے۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد ویک اینڈ پر برفباری کا نظارہ کرنے پہنچ گئی۔ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری اور گلیات میں داخل ہوگئیں۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ فیملیز گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئیں۔ شدید برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے سیاحوں کے بے پناہ رش کے باعث جڑواں شہروں سے مری جانے والے راستے بند کر دئیے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری جانے والے راستے اتوار کی رات تک بند رہیں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاحوں بالخصوص فیمیلیز سے مری اور گلیات کے سفر سے گریز کی اپیل کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں اسلام آباد کے راستے مری اور گلیات جا چکی ہیں، رش کے باعث مری کی جانب ٹریفک کی روانی بھی انتہائی سست ہے۔ مری میں مسلسل بارش اور شدید برفباری اور ہنگامی موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیاحوں اور شہریوں کی سہولت و رہنمائی کے لیے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس میں میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی تمام اتنظامی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں پہلے سے مری میں تحصیل انتظامیہ کی مدد کے لیے موجود ہیں۔ ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور محکمہ صحت کی ٹیمز تشکیل دی جا چکی ہیں جو مری میں سیاحوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ مری میں 70 فیصد بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ، مری کو آفت زدہ قرار دے دیا، ایمرجنسی نافذ

پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے احکامات جاری کر دئیے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری سرکاری ریسٹ ہاؤسز، سرکاری دفاتر سیاحوں کے لئے کھولنے کا حکم دے دیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پیدا شدہ صورتحال میں سیاحوں کو ہر ممکنہ طریقے سے ریلیف دیا جائے۔ عثمان بزدار نے مری میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سیاحوں کو ضروری امدادی اشیا بھی فراہم کی جائیں۔

کرپٹوکرنسی ،پیسے کا لالچ، پاکستانیوں نے آنکھیں بند کرکے 20ملین ڈالرز سرمایہ کاری کردی۔ رپورٹ: ستار خان

پاکستان یا پاکستان جیسے ممالک میں پیسہ کمانے کے لالچ میں لوگ اپنی جمع پونجی گنوا بیٹھے ہیں۔ اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم میں سے اکثریت راتوں رات امیر ہونے کے چکر میں ہیں اور کوئی ایسا آسان اور سہل کاروبار کرنا چاہتے ہیں جس میں محنت بہت کم ہو اورآمدن زیادہ۔ اسی لالچ کا فائدہ اٹھا کر دنیا بھر میں ایسے فراڈ ادارے یا کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو لوگوں کے لالچ کا فائدہ اٹھا کر لوگوں کی عمر بھر کی جمع پونجی بٹور لیتے ہیں اور سرمایہ کاری کرنے والوں کو پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ سوال یہ ہے کہ کیا کرپٹو کرنسی بھی ایسا ہی کوئی آن لائن کاروبار ہے؟ سٹیٹ بینک نے 2018 ءمیں کرپٹو کرنسی پر پابندی لگا دی تھی اس کے باوجود لوگ رسک لے رہے ہیں۔ پاکستان کا شمار ان 15 ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے کرپٹو کرنسی کا انتخاب کیا ہے۔ اب تک جو اعدادوشمار سامنے آئے ہیں اس کے مطابق پاکستانیوں نے پرکشش منافع کے لالچ میں 20 ملین ڈالر سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ جبکہ پاکستانی بینکوں نے 100 اکاﺅنٹس کو کرپٹو استعمال کرنے کی وجہ سے بند کر دیا تھا۔

مری جانے والے تمام راستے بند کرنا کا فیصلہ ، شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار میں سیاحوں کے بے پناہ رش کے باعث حکومت نے مری جانے والے تمام راستے بند کرنے کا فیصلہ ‏کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے راستے بند کرنےکا ‏فیصلہ مری میں رش کےباعث کیا گیا۔ سیاحوں کومری سےواپسی کے راستے سے لایا جائے گا۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مری اورگلیات جانے والے سیاحوں سے اپیل  بھی کردی ، شیخ رشید احمد نے کہا  ہے کہ  برفباری کی وجہ سے اسوقت مری اور گلیات میں سیاحوں کا بے پناہ رش ہے، تقریباً ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں اسلام آباد کے راستے مری اور گلیات کی طرف جا چکی ہیں، اسلام آباد اور مری انتظامیہ عوامی سہولت کے لئے 24 کھنٹے سرگرم عمل ہیں۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ  بڑھتے ہوئے عوامی رش کی وجہ سے مری کی جانب ٹریفک کی روانی انتہائی سست ہے،  سیاحوں بلخصوص فیملیز سے اپیل ہے کہ وہ مری اور گلیات کی طرف سفر کرنے سے فی الحال گریز کریں۔

موسلا دھار بارش، اسلام آباد میں سیلاب کا خطرہ

اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے شہر میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب کے خطرے کی ایڈوائزری جاری کر دی۔
اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر نالوں اور سڑکوں پر پانی کا بہاؤ حد سے زیادہ ہونے سے سیلاب کا خطرہ ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر آپریشنز اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کنٹرول روم 24 گھنٹے موثر رہے گا اور سیلاب سے متعلق تمام ریسکیو کالز کو اعلیٰ ترجیح دے گا۔
تمام ریسکیو ٹیمیں موٹر بوٹ، پانی نکالنے والے پمپس اور ذاتی حفاظتی سازوسامان کے ساتھ شہر میں آنے والی ہنگامی صورتحال کے لیے ہائی الرٹ رہیں گی۔ رابطے کے لیے ایک وقف شدہ روزنامچہ اور واٹس ایپ گروپ قائم کیا جاۓ گا جس کا نام سیلاب کا جواب ہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سیکشنل ہیڈز اور یو ایس اے آر ونگ فوری طور پر ڈیوٹی افسران اور عملے کے نام کے ساتھ انٹر ڈویژنل ہدایات جاری کریں گے۔

لوئس ساریز نے ایٹلیکو میڈرڈ فٹ بال کلب چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

اسپینش فٹ بال کلب ایٹلیکو میڈرڈ کے مشہور اسٹرائکر لوئس ساریز نے کلب سے نئے معاہدے کی تردید کر دی .

اسٹرائکر لوئس ساریز کے مطابق کلب سے معاہد موجودہ لیگ کے درمیان ختم ہو رہا ہے۔

یوراگوئے سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ اسٹرائکر نے گزشتہ سیزن میں بارسلونا سے ایٹلیکو میڈرڈ فٹ بال کلب جوائن کیا تھا۔

لوئس ساریز کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ایٹلیکو میڈرڈ نے لیگ ٹائٹل جیتا تھا۔

لوئس ساریز نے گزشتہ سال کی لیگ میں لالیگا لیگ میں ایٹلیکو کی جانب سے 21 گول اسکور کئے ہیں جبکہ کلب نے گزشتہ سات سال میں پہلی مرتبہ لیگ ٹائٹل جیتا تھا۔

اسٹرائکر نے اس سیزن میں سات گول اسکور کئے ہیں اور کلب کی جانب سے آخری گول 7 نومبر 2021 کو کیا تھا۔

فٹ بال اور فٹ بال کھلاڑیوں پر گہری نظر رکھنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اسٹرائکر اٹلی کے سب سے بڑے فٹ بال کلب جووینٹس کو اپنا اگلا کلب بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

فٹ بال کے لکھاریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ سیزن میں لوئس ساریز کی مکمل فٹنس اور فارم کے باوجود انہیں ایٹلیکو کلب نے 13 مرتبہ میدان میں اتارا جس کا مطلب ہے کہ وہ کسی اور کو منتخب کر چکے ہیں۔

لوئس ساریز اس سال اپنے ملک کے لئے بھی ورلڈ کپ کی تیاری بھی کریں گے جو کہ ان کے کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ کہا جاسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا عمران نیازی صادق ہیں نہ امین، شہبازشریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا عمران نیازی صادق و امین نہیں ہیں۔ 

قومی اسمبلی میں قائد حزب  اختلاف شہبازشریف نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ عمران نیازی صادق ہیں نہ امین۔

شہبازشریف نے مطالبہ کیا کہ الزامات ثابت ہونے پروزیراعظم استعفی دیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ نوازشریف جیسے مقبول عوامی وزیراعظم پر قانون لاگو ہوسکتا ہے تو عمران نیازی پر کیوں نہیں؟

شہباز شریف نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے صفحہ 92 پر لکھا ہے کہ 2009 سے 2013 تک پی ٹی آئی نے 53 بینک اکاﺅنٹس چھپائے۔

ان ک کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف پانامہ کی جے آئی ٹی بن سکتی ہے، سپریم کورٹ کے فاضل جج نگران ہو سکتے ہیں توعمران خان کے لئے ایسا کیوں نہیں ؟

شہبازشریف نے مطالبہ کیا عمران خان کے خلاف روزانہ بنیادوں پر سماعت کی جائے۔

ان کا دعوی تھا کہ ملک میں اس وقت کوئی وزیراعظم نہیں، ملک آئینی وقانونی خلا میں چل رہا ہے۔

یادر رہے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف اہم انکشافات سامنے آئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے 77 میں سے صرف 12 بینک اکاونٹس ظاہر کیے، جبکہ 53 بینک اکاونٹس اور 31 کروڑ روپے کی رقم چھپائی۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے 53 پارٹی بینک اکاونٹس چھپائے جب کہ اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا کہ ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے 65 بینک اکاونٹس ہیں۔

اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 2008 اور 2009 کے دو بینک اکاونٹس کے حوالے سے کچھ نہیں گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے اکاونٹس تک رسائی نہیں دی، غیر ظاہر شدہ فنڈز کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا۔

اسکروٹنی کمیٹی کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق لغو معلومات فراہم کی گئیں۔

پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک 1 ارب 33 کروڑ 22 لاکھ کے فنڈز ظاہر کیے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تحریک انصاف نے سال 09-2008 اور 13-2012 میں الیکشن کمیشن کے سامنے 1 ارب 33 کروڑ روپے کے عطیات ظاہر کیے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے بینک اسٹیٹمنٹ سے انکشاف ہوا کہ پی ٹی آئی کو 1 ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے اور پی ٹی آئی نے 31 کروڑ روپے سے زائد رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی۔

اسکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ سال 13-2012 کی آڈٹ رپورٹ پر کوئی تاریخ درج نہیں، آڈٹ فرم کی فراہم کردہ کیش رسیدیں بینک اکاونٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں، آڈٹ رپورٹ پر تاریخ نہ ہونا اکاونٹنگ معیار کے خلاف ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے خلاف اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے اہم نکات میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس، پاکستان میں ڈالر آپریٹڈ اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شامل ہے۔

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق بھارتی، فرانسیسی اور آسٹریلوی قوانین کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

مہندرا سنگھ دھونی کا حارث رؤف کو تحفہ

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے حارث رؤف کو تحفہ دے دیا۔

حارث  رؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی ایک شرٹ کی تصویر شیئر کی۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر نے کیپشن میں دھونی کو ’لیجنڈ ‘اور ’کیپٹن کول ‘ قرار دیتے ہوئے  بتایا کہ انہوں نے یہ خوبصورت شرٹ مجھے تحفے میں دی ہے۔

دھونی کی شرٹ پر موجود نمبر ’7‘ کو واضح کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ نمبر ’7‘  آج بھی اپنے مہربان اور خیر سگالی  کے جذبے کے باعث دل جیت رہا ہے۔

انہوں نے ٹوئیٹ میں چنئی سپر کنگز کے ٹیم مینجر رسل کا تحفے کے حصول میں مدد کرنے پر شکریہ بھی  ادا کیا۔

واضح رہے کہ حارث رؤف پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر ہیں جنہوں نے بہت جلد مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں اپنا نام بنالیا ہے۔

بھارت کے کامیاب ترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی اب انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں  تاہم وہ لیگ کرکٹ میں آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

لاہور میں ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز اور سہولت کار گرفتار

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز اور سہولت کار گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ  شوٹرز نے ڈپٹی کمشنر سلمان بٹ پر فائرنگ چند روز قبل فائرنگ کی تھی.  شوٹرز اور سہولت کار کی شناخت سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے کی گئی۔ شوٹرز اعجاز اور موسیٰ مسیح اور ان کو ہائر کرنے والے رانا تفسیر سے تفتیش جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ  واقعے کے مرکزی ملزم عثمان جاوید کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ  سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کیس کی خود نگرانی کر رہے تھے۔ ملزموں کی شناخت اور گرفتاری میں پولیس.سیف سٹیز اتھارٹی اور تمام متعلقہ اداروں نے جوائنٹ آپریشن کیا۔