All posts by Khabrain News

جاپان نے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے میں دل چسپی ظاہر کردی

تفصیلات کے مطابق آج وفاقی وزیر انفامیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے جاپان کے پاکستان میں سفیر متشوہیرو واڈا نے اہم ملاقات کی، جس میں انھوں نے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے پر گہری دل چسپی کا اظہار کیا، ملاقات میں جاپان اور پاکستان کی وزارت آئی ٹی مشترکہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔
امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی ماہرین اپنی صلاحیت اور قابلیت کے اعتبار سے ترقی یافتہ ممالک سے کم نہیں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، پروگرامنگ، اینیمیشن، اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے پاکستانی ماہر جاپان کے لیے سودمند ثابت ہوں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جاپان اپنی مانگ اور مطلوبہ قابلیت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرے ہم اسے پورا کریں گے، جاپانی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان آ کر ہمارے آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کر سکتی ہیں، ہماری وزارت ان کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
جاپانی سفیر نے اس موقع پر کہا ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے لیے وزارت آئی ٹی کے اقدامات قابل تعریف ہیں، جاپان معمر افراد جب کہ پاکستان نوجوان اور باصلاحیت افراد کا ملک ہے۔
ان کا کہنا تھا جاپانی کمپنیاں انگریزی سے عدم واقفیت کی بنا پر اپنی مصنوعات کی مطلوبہ تشہیر نہیں کر پا رہیں، ہم یہ جانتے ہیں کہ پاکستانی آئی ٹی ماہرین جاپان کے لیے نہایت کارآمد ہو سکتے ہیں۔
متشوہیرو واڈا نے کہا جاپان کی ہیومن ریسوس کے عہدیدار جلد پاکستان کا دورہ کر کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنا چاہیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سکردو ائیرپورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے ، اب یہاں سیاحت کیلئے دروازے کھل جائیں گے ۔
وزیر اعظم عمران خان دورے پر سکردو پہنچے ، عوام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سیاحت گلگت بلتستان کا اثاثہ بن سکتا ہے،سوئٹرزلینڈ گلگت بلتستان سے آدھا ہے،سوئٹرزرلینڈ سیاحت سے سالانہ 70ارب ڈالر کماتا ہے،جب وہ اتنا کما سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں ، میں نے دنیا کے خوب صورت ترین علاقے دیکھے ہوئے ہیں،گلگت بلتستان دنیا کا خوبصورت ترین علاقہ ہے، سکردو ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دیا گیا، بیرون ملک مقیم پاکستانی گلگت بلتستان آئیں گے جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں غربت زیادہ ہے، میری کوشش ہے کہ پسماندہ علاقوں میں کام کریں،جب تک غریب کو اوپر لے کر نہیں آتا ملک ترقی نہیں کر سکتا،پاکستان میں امیر امیر سے امیرتر اور غریب غریب سے غریب تر ہو گیا،اللہ نے اس ملک کو بے پناہ نعمتیں بخشی ہیں مگر ہم نے اللہ کی دی ہوئی کسی نعمت کا فائدہ نہیں اٹھایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آٹا ،گھی اور دالوں پر سبسڈی کے لیے احساس راشن کارڈ متعارف کرایا ہے ، ہم پورے گلگت بلتستان میں ہر خاندان کوہیلتھ انشورنس دیں گے،ہر گھرانے کے پاس10لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس ہوگی،دنیا کے امیر ترین ملکوں میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی۔
وزیر اعظم نےکہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخوا میں ہوئی،یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں زیادہ تیزی سے غربت کم ہوئی،گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سے منسلک کررہے ہیں ، منصوبے پر این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،یہ بھی وقت آئے گا کہ لوگ یہاں روزگار ڈھونڈنے آئے گا۔

سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی، اربوں کا نقصان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 635.66 پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43731.20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران 1.43 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی ہے۔ شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز  نے پاکستان  کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی جگہ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

متحدہ عرب امارات اقتصادی زون میں 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، مشیر تجارت

مشیر تجارت عبدالرزاق نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات فیصل آباد اقتصادی زون میں 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

مشیر تجارت نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تین مرحلوں میں سے پہلی سرمایہ کاری میں ایروسول پروپیلنٹ گیس پلانٹ کی تنصیب شامل ہوگی، یہ پلانٹ پہلی بار ریفریجرینٹ گیسوں اور ایڈناک لیوبز کی تیاری کے قابل بنائے گا۔

مشیر تجارت نے کہا کہ مقامی مینوفیکچرنگ سے پاکستان کے امپورٹڈ اے پی جی پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انکا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا عمل ایک سازگار کاروباری ماحول کا ثبوت ہے، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی بہترین ہے۔

واضح رہے کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ یورپین یونین کی ڈیوٹی فری رسائی سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپین یونین کی جانب پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، یورپی یونین نے ہمیں اپنی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی دی ہے۔

اب گھر بیٹھے حجر اسود کا دیدار اور بوسہ دیا جاسکے گا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ یہ انیشیٹیو ڈیجیٹل ایگزی بیشن نے ام القریٰ یونیورسٹی کے ماتحت خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے متعارف کرایا ہے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے، اسے بوسہ دینے اورمحسوس کرنے کے لیے حقیقی منظر جیسا ماحول فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد ہے کہ جو لوگ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حجر اسود پر نظر ڈالیں تو وہ خود کو اپنے پورے وجود کے ساتھ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے محسوس کریں اور اس حوالے سے اپنا خواب پوراکر سکیں۔ سعودی حکومت فرضی منظر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کچھ اس طرح سے پیش کر رہی ہے کہ اس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے جبکہ حجر اسود اور اس کے اطراف کے مناظر ورچوئل سسٹم سے ممکن بنائے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب نے رواں سال مئی میں حجراسود کی انتہائی قریب سے نئی تصاویرجاری کی تھیں۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے لی جانی والی تصاویرمیں حجراسود کےایسے زاویئے سامنے آئے جوپہلے کبھی نہیں دیکھے گئے تھے۔

چین اور روس باہمی سکیورٹی مفادات کے دفاع پر متفق

روس اور چین نے مغربی مداخلت مسترد کرتے ہوئے ایک دوسرے کے سکیورٹی مفادات کا دفاع کرنے پر اتفاق کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر پوٹن کے ساتھ آن لائن اجلاس میں صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مختلف عالمی طاقتیں جمہوریت اور انسانی حقوق کی آڑ میں چین اور روس کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں، وہ عالمی قوانین اور تعلقات کے تسلیم شدہ اصول بھی بری طرح پامال کر رہی ہیں۔
اجلاس کے دوران صدر پوٹن نے چین، روس تعلقات کا ماڈل اور چینی ہم منصب کو عزیز دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فروری میں بیجنگ گیمز میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچیں گے اور چینی ہم منصب کے ساتھ بالمشافہ ملاقات کریں گے۔

کرائسٹ چرچ مسجد حملے میں شہید نعیم راشد کیلئے بہادری کا سب سے بڑا اعزاز

کرائسٹ چر چ مسجد حملے میں شہید نعیم راشد کو نیوزی لینڈ کے بہادری کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کا بہادری کا سب سے بڑا کراس ایوارڈ پاکستانی نژاد شہید نعیم راشد کو فائرنگ کے دوران انتہائی خطرناک صورتحال میں عظیم اور بہادرانہ اقدام پر دیا گیا۔ شہید نعیم راشد نے کندھے میں گولی لگنے کے باوجود سفید فام دہشت گرد ٹیرنٹ کو جزوی طور پر گرا کر غیر مسلح کرنے کی کوشش کی تھی۔ ان کے صاحبزادے طلحہ بھی جان سے گئے تھے، حملے سے بچانے کی کوشش کرنےوالے 10افراد کو بہادری ایوارڈ دیا گیا ہے۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ حملے کو روکا نہ جاتا تومزید اموات ہوسکتی تھیں، 2019 کے دہشت گردانہ حملے میں سفید فاموں کی بالادستی کے مسلح حامی ٹیرنٹ نے کرائسٹ چرچ شہرکی مسجد النورمیں اندھا دھند فائرنگ کر کے 51 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

لوگ مجھے پرچی کہتے ہیں، دنانیر مبین کا شکوہ

دنا نیر مبین نے ایک انٹرویو میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ انہیں پرچی کہتے ہیں حالانکہ ان کا دور دور تک کسی ہدایتکار یا اداکار سے کوئی تعلق نہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر مختصر سی ویڈیو کے ذریعے وائرل ہونے والی وی لاگر دنانیر مبین نے ماڈلنگ کے بعد اب باقاعدہ اداکاری میں قدم رکھ دیا ہے۔ایک انٹرویو میں دنانیر مبین نے شکوہ کیا کہ لوگ انہیں پرچی کہتے ہیں، انہوں نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دور دور تک کسی ہدایتکار یا اداکار سے کوئی تعلق نہیں تھا، انہیں آفر کے ذریعے ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا تھا۔
دنانیر نے مزید کہا کہ کبھی کبھار انہیں یہ باتیں بہت دکھ دیتی ہیں، کوئی اچھا کام کر رہا ہے تو اس میں برائی کیا ہے۔ شروع ہی سے فیملی نے بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔

خانیوال میں ضمنی الیکشن: پولنگ جاری، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
ضمنی الیکشن کے لئے حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 2 لاکھ 30 ہزار 698 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر تمام پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔