All posts by Khabrain News

بلدیاتی قانون کو کالا کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا، اب صرف تیر چلے گا، بلاول بھٹو

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سندھ حکومت کے بلدیاتی قانون کوکالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا،ہم پاکستان زندہ باد کہنے والے اورآپ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے والے ہو،مصطفی کمال ہویا وسیم اخترہو،انہوں نے شہرکے امن کوتباہ کیاہے،میں جب سے پیدا ہوا تب سے دیکھا کہ یہ دہشتگردی کرتے تھے۔بلدیاتی انتخابات میں بلا چلے نہ کوئی اورصرف تیرچلے گا۔ بلاول بھٹو کا سندھ کے بلدیاتی قانون کوکالا قانون کہنے والوں نے پنجاب میں کسی سے مشاورت نہیں کی ہےسندھ حکومت کابلدیاتی قانون پنجاب کے پی اوراسلام آباد کے قانون سے بہترہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلاول ہاس کراچی میں بلدیاتی نظام پرایک اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاھ،صوبائی صدر نثارکھوڑو،شیری رحمان،صوبائی وزیرسعید غنی،شازیہ عطامری ودیگربھی موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صدرزرداری ملک کے طاقتورصدر تھے انہوں نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کودیئے،ہم نے تمام محکموں کوبلدیاتی اداروں کے تابع کردیا ہے اورکراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال دورسے زیادہ پاورمیئرکودیئے ہیں،ہم نے ان کوسیاسی اختیارات بھی دیئے ہیں ہمارے صحت تعلیم اورداخلہ کے ادارے ان کوجواب دیں گے،جواس قانون کوکالا قانون کہہ رہےہیں ان کامنہ کالا ہوگا،ہم پاکستان زندہ آباد کہنے والے ہو آپ مردہ باد کہنے والے ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہم بلدیاتی نظام کوبااختیارکررہے ہیں اوریہ بوکھلاہٹ کاشکارہیں،اب نہ بلاچلے گانہ کوئی اوربلدیاتی انتخابات میں صرف تیرچلے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مثالی بلدیاتی نظام سندھ کے لوگوں کودیا ہے،ہمارانظام باقی صوبوں سے بہترہے،ہم آنے والے بلدیاتی الیکشن پورے ملک میں جیتیں گے،سندھ کا بلدیاتی قانون مشرف اور 2013 کے بلدیاتی قانون سے بہترین ہے،پنجاب میں بلدیاتی قانون کا یکطرفہ اعلان کیا ہے ،مرضی کابلدیاتی نظام پنجاب میں نافد کیا گیا ہےہم نے سندھ میں سب سے زیادہ اختیار لوکل گورنمنٹ کو دیا ہے ،ہمارے مخالفین نے ہمارے قانون پر تنقید کررہے۔ انہوں نے کہاکہ تنقید کرنا مخالفین کاحق ہے پر جھوٹ نہ بولیں،جوہمارے قانون کوکالا قانون قراردے رہے ہیں انہوں نے پنجاب میں کسی سے مشاورت نہیں کی، اوراسلام آباد میں آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کروارہے ہیں اوروہاں تعلیم اورصحت کے ادارے حکومت بلدیاتی اداروں سے واپس لے رہی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم صحت اورتعلیم کے ادارے چلائیں گے،ہم عباسی شہیداسپتال کوجناح اوراین آئی سی وی ڈی جیسامثالی اسپتال بنائیں گے،خان صاحب نے ہیلتھ کارڈ کی بات کی ہے،ہیلتھ کارڈ ایک دن کووڈ اورہارٹ سرجری کاخرچہ نہیں اٹھاسکتا،ہم ہیلتھ کارڈ کومسترد کرتے ہیں،خان صاحب کاہیلتھ کارڈ سرکاری اسپتال پرڈاکہ ہےاس سے پرائیوٹ اسپتالوں کی لوٹ مارہوگی،مجھے کے پی پنجاب میں ین آئی سی وی ڈی جیساایک اسپتال دکھائیں۔ انہوں نے دوہ لاہورپراطمنیان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی لاہورمیں بہترجگہ بنارہی ہے،ضمنی انتخابات میں بھی لاہورنے اچھارسپانس دیا ہے،پنجاب کے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ان کے مسائل کاحل بھی صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے،ہم نے گھربنائے تھے انہوں نے گھراجاڑے ہیں۔ پاکستان کے بڑے شہروں کی عوام پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے ،ہم کافی عرصے سے گھر بنا رہے تھے لیکن 2021 میں گھر چھینے جا رہے ہیں ،لوگ اب پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے لئے تیار ہیں پیپلز پارٹی نے بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ اختیارات دیئے ہیں ،ملک کے عوام پیپلز پارٹی کو موقع دینا چاہ رہے ہیں۔

ملکی تاریخ میں کبھی اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی: شہباز شریف

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہر نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا ہے۔شہباز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی تاریخ میں کبھی اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی، موجودہ مہنگائی کی لہر نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا ہے، آج لوگ آسمان کی جانب ہاتھ اٹھا کر انہیں بددعائیں دے رہے ہیں جنہوں نے ان کا جینا حرام کر دیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ آج لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں، ادویات اور دودھ سمیت ہر چیز کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہوچکی ہیں، آج صورتحال ایسی ہو چکی ہے کہ یقین مانیں خوف آتا ہے۔شہباز شریف نے ملک میںمہنگائی کی صورتحال پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پہلے اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں ہوئی جو اب ہے،پی ٹی آئی نے ہر گھر کو تباہ حال کردیا ہے ۔لوگ آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا، اٹھا کر انہیں بدعائیں دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ادویا ت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ بچوںکے دودھ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا پوری قوم ایسی صورتحال میں ہے جس سے خوف آتا ہے۔

پاک امریکہ فری ٹریڈ معاہدہ کراﺅں گا: لنڈسے گراہم متحرک

ڈیمو کریٹ سنیٹرز سے مل کر امریکی وزیر خارجہ اور صدر جوبائیڈن کو فری ٹریڈ معاہدہ کیلئے خط تیار کرلیا۔
تمام سنیٹرز خط میں پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ پر زور دیں گے۔
لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ خط کو امریکی سینٹ میں بھی لے کر جاﺅں گا۔
افغانستان کے حوالے سے پاک امریکہ تعلقات اہم ہیں: لنڈسے گراہم۔
امریکی سنیٹرز کی پاکستان کمیونٹی سے ملاقات اہم امور پر تعاون کا یقین دلایا۔
جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا بھی اعلان۔

جرائم پیشہ افراد کا اسمبلیوں میں راستہ روکنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی نہ ہو تو انتخابات میں طاقتور ، وار لارڈز اور جرائم پیشہ افراد آگے آ جاتے ہیں، ترقی پذیر ممالک کے پیچھے رہ جانے کی وجہ کرپشن اور اشرافیہ کی بدعنوانی ہے،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا، ناکامی کا ملبہ بھی ہمارے اوپر ہی ڈال دیا گیا، اب بھی افغانستان میں طویل خانہ جنگی ہو جاتی تو اس کا سارا الزام پاکستان پرآ جانا تھا، بھارت کشمیر میں جو کر رہاہے مغرب اس پرتنقید نہیں کرتا اگر کوئی اور ملک اس طرح کررہا ہوتا توبہت شور مچتا،ہمارے ملک میں اردو میڈیم ، انگلش میڈیم اور دینی مدارس کی تعلیم تین طرح کے نظام چل رہے ہیں،غیر مساوی ترقی انتشار کا سبب بنتی ہے، ہمیں تھنک ٹینکس کے ذریعے ہمیں اپنا صحیح تشخص اور حقیقی نکتہ نظر دنیا پر واضح کرنا چاہیے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام مارگلہ ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوموں کے درمیان فرق ہی قانون کی حکمرانی کا ہے۔ غریب ممالک میں وسائل کی کمی غربت کا سبب نہیں ہے بلکہ قانون کی حکمرانی سے ہی معاشرے میں میرٹ اور تہذیب پروان چڑھتی ہے۔ جموریت وہیں مستحکم ہوتی ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔ اگر قانون کی حکمرانی نہ ہو تو انتخابات میں طاقتور ،وار لارڈز اور جرائم پیشہ افراد آگے آ جاتے ہیں۔ قانون کی حکمرانی اس طرح کے جرائم پیشہ افراد کو آگے آنےسے روکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدعنوانی قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی ایک علامت ہے۔ ترقی پذیر ممالک کے پیچھے رہ جانے کی وجہ کرپشن اور اشرافیہ کی بدعنوانی ہے۔ ہمارے ملک میں تحقیق کے شعبے میں بہت کم کام ہوا کیونکہ تحقیق سے حقیقی سوچ پروان چڑھتی ہے کیونکہ اگر تحقیق نہ ہو تو پھر دوسرے لوگ ہمارے بار ے میں اپنی رائے قائم کرتے ہیں۔ ہم اپنی رائے سے حقائق سامنے نہیں لا سکتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغان جنگ میں امریکا کا اتحادی بنا لیکن ناکامی کاسارا ملبہ پاکستان پر ہی ڈال دیاگیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ امریکا کے کسی دوسرے اتحادی کااتنا نقصان نہیں ہوا۔ 30 سے 40 لاکھ افراد بے گھرہوئے جبکہ ہماری معیشت کو 100 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ پچھلے 10، 12 سال کے دوران کسی مغربی ملک کے اخبار نے پاکستان کو اس کا کریڈٹ نہیں دیاالٹا پاکستان کو ڈبل گیم کرنے کا الزام دیا جاتا رہا۔ غلطیاں وہ خود کررہے تھے اور مورد الزام پاکستان کو ٹھہرایا جا رہاتھا۔ ہم ان الزامات کا اس وجہ سے جواب نہیں دے پا رہے تھے کیونکہ ہمارے ملک کی قیادت کی رہنمائی کرنے کے لئے کوئی تھنک ٹینک موجوود نہیں تھا۔ مسائل کے حل کے لئےہمیں لیڈر شپ کی کمی کا سامنا تھا۔۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی افغانستان میں اگر طویل خانہ جنگی ہو جاتی تو اس کا سارا الزام پاکستان پرآ جانا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس سے محفوظ رکھا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لئے یہ انتہائی سبکی کی بات تھی کہ ہم جن کا ساتھ دے رہے تھے وہ ہمیں اتحادی بھی قرار دے رہے تھے ،

پہلا ٹی 20:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو63رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے پہلے ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کو63رنز سے شکست دے دی ہے۔
کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران نے ٹاس جیت کر پاکستانی قائد بابر اعظم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
مہمان ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 201 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 137سکور بناکر پویلین لوٹ گئی،شائی ہوپ نے سب سے زیادہ 31رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے وسیم جونیئر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4اوورز میں 40رنز دیکر 4کھلاڑیوں کا شکار کیا،شاداب خان نے 3،شاہین آفریدی،حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔
قبل ازیں ویسٹ انڈیز کی طرف سے اننگز کا آغاز شائی ہوپ اور کنگ نے کیا، تاہم دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر سپنر محمد نواز نے 7 کے مجموعی سکور پر برینڈن کنگ کی وکٹ حاصل کی۔
اس کے بعد کیریبین ٹیم کے نوجوان کپتان نکولس پوران نے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف باؤلرز کو دو بلند و بالا چھکے لگائے، اس دوران نوجوان فاسٹ باؤلر محمد وسیم کی شاندار گیند پر وہ بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے 10 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔ چھٹے اوور کی دوسری گیند پر محمد وسیم نے ایک مرتبہ پھر وکٹ حاصل کی، تھامس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس سے قبل قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا مگر بابر اعظم بغیر کوئی سکور بنائے عقیل حسین کی گیند پر پہلے اوور کی دوسری ہی بال پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر200رنز بنائے،فخر زمان10سکور بناکر شیفرڈ کی گیند پر بروکس کو کیچ دے بیٹھے،محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے52گیندوں پر 78رنز کی اننگزکھیلی اور شیفرڈ کا شکار بنے،حیدر علی نے بھی نصف سنچری سکور کی ،چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین آصف علی تھے جو کہ صرف 1رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،افتخار احمد 7سکور بناکر سمتھ کا شکار بنے،حیدر علی نے 68رنز کی اننگز کھیلی اور ڈریکس کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 10گیندوں پر2چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 30رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ،ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیفرڈ نے سب سے زیادہ 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قومی 11رکنی ٹیم میں کپتان بابراعظم،محمد رضوان،فخر زمان،حیدر علی،افتخار احمد،آصف علی،شاداب خان،محمد نواز،محمد وسیم جونیئر،حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں میں نکولس پوران کپتان،شمراہ بروکس،ڈومینک ڈریکس،شائی ہوپ،برینڈن کنگ،رومین پاول،روماریو شیفرڈ،اوڈین اسمتھ،عقیل حسین،ڈیون تھامس اوراوشین تھامس شامل ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکواٹر کراچی کا دورہ کیا، سپہ سالار کو آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکواٹر کراچی کا دورہ کیا۔ کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو فارمیشن کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، صوبے خصوصاً کراچی کی سیکیورٹی صورتحال بھی بریفنگ کا حصہ تھی۔
آرمی چیف نے کور کی آپریشنل تیاریوں اور اندرونی سلامتی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فارمیشن کی خدمات، قربانیوں، دہشت گردی اور جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کے لئے فارمیشن اور سندھ رینجرز کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہیڈ کوارٹرز سندھ پولیس کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آرمی چیف نے صوبائی سکیورٹی صورتحال میں بہتری کو یقینی بنانے میں سندھ پولیس کے اہم کردار کو سراہا، شہدا کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی اور شہداء اور لواحقین کی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا جبکہ لواحقین کو پاک فوج کی ہر ممکن حمایت کا یقین دلایا۔

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیانات مسترد کر دیئے

پاکستان نے دہشتگردی سے متعلق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیانات کومسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیردفاع کے بیانات کو ‏مسترد کرتا ہے راج ناتھ سنگھ کے پاکستان مخالف بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نےپاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے بھارتی وزیردفاع نے ‏بیان میں پاکستان کےخلاف دھمکی آمیزرویہ اپنایا۔
انہوں نے کہا کہ بی جےپی ہمیشہ سےتاریخی حقائق کومسخ کرتی آئی ہے بھارت میں انتخابات ‏کےوقت بی جےپی یہی رویہ اپناتی ہے بی جےپی نےاترپردیش میں انتخاب جیتنےکیلئےاشتعال ‏انگیز زبان استعمال کی۔
اس سے قبل 21 نومبر کو پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ‏مسترد کیا اور باور کرایا کہ ‏پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ‏ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیردفاع کے غیرذمہ دارانہ ‏بیان کو مسترد ‏کرتا ہے بھارتی وزیردفاع کادھمکی آمیزبیان اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ ہے۔

غلطیاں امریکا نے کیں، قربانی کا بکرا پاکستان کو بنایا گیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غلطیاں امریکا نے کیں لیکن قربانی کا بکرا پاکستان کو بنایا گیا۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ قربانیوں کا کریڈٹ دینے کے بجائے مغربی میڈیا نے الٹا پاکستان کو ڈبل گیم کھیلنے کے الزام میں بدنام کیا، امریکا کی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا۔

ان کا کہنا تھاکہ افغانستان کی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے پرسب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا اور سارا نزلہ بھی پاکستان پر گرا۔

وزیراعظم نے افغانستان کی جنگ میں امریکا کا اتحادی بننے کو پاکستان کا تاریک دور قرار دیا اور کہاکہ شرم کا مقام تھا کہ ہم ساتھ بھی دے رہے ہیں اور اتحادی ہم پر بمباری بھی کررہا ہے، ہمارے لوگ بھی مررہے ہیں اور قصوروار بھی ہمیں ٹھہرایا جارہا ہے جو نقصان پاکستان نے اٹھایا امداد اس کا چھوٹا سا حصہ بھی نہیں تھی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی بیٹرز کی شاندار پرفارمنس، ویسٹ انڈیز کو 201 رنز کا ہدف

تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں  پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، محمد رضوان 78 اور حیدر علی 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہوگئے ، تاہم رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز مکمل کرلیے ہیں۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 35 رنز پر گری جب فخر زمان 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

جس کے بعد حیدر علی اور محمد رضوان کے درمیان 105 رنز کی شراکت داری بنی ، تاہم جب ٹیم کا مجموعی اسکور140 رنز پر پہنچا تو رضوان 78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 147 رنز پر گری جب محمد آصف 1 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے علاوہ افتخار احمد 7 اور حیدر علی 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اختتامی اوور میں محمد نواز نے 10 گیندوں پر 30 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز تک پہنچایا۔

 ویسٹ انڈیزکی جانب سے  روماریو شیفرڈ نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ اوشین تھامس،عقیل حسین، ڈومینک ڈریکس اوراوڈین اسمتھ نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لندن میں 30 فیصد کورونا مریضوں میں اومی کرون کی تصدیق

برطانیہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے ساتھ ساتھ لندن میں 30 فیصد مریضوں کے اومی کرون ویرینٹ سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی منسٹر مائیکل گوو کا کہنا ہے کہ لندن میں 30 فیصد مریض اومی کرون میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں مزید پابندیاں نہ لگائی گئیں تو جنوری میں اومی کرون کی بڑی لہر آنے کا خدشہ ہے۔
ماہرین کے مطابق اپریل کے آخر تک کورونا کی نئی قسم سے اموات کی تعداد 25 سے 75 ہزار تک جا سکتی ہے۔ اُدھر امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی