All posts by Khabrain News

ڈیجیٹل میپنگ کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائیاں ہونگی،وزیر اعظم

وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ای وی ایم پر احتجاج کی طرح لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹل میپنگ کے دوران بھی احتجاج کیا گیا،وزیر اعظم نے لینڈ ریکارڈ کے ڈیجیٹل سروے اور قبضہ کی زمینوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

عمران خان نےکہا کہ سروے کے نتائج سے پتہ چلا احتجاج کیوں کیا جارہا تھا، سیاسی اشرافیہ،قبضہ مافیا نے ریاستی اور جنگلات کی زمینوں پر قابض تھے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی،لاہور اسلام آباد اور ریاست کی تقریبا 5595 ارب کی مالیت کی زمین پر قبضہ ہے۔

عمران خان نےکہا کہ جنگلات کی 1869 ارب کی زمینوں پر قبضہ ہے  جبکہ فاریسٹ کور کی کمزوری کیوجہ سے زمینوں پر قبضہ ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ درست ڈیجیٹل میپنگ کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائیاں ہونگی، قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ولیمہ لاہور میں ہوگا تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان میں شادی کی تیاریاں شروع کردیں گئیں ہیں ،مسلم لیگ ن کے رہنما مریم نواز کے صاحبزادے کی لاہور میں دعوت ولیمہ کی تاریخ طے ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہو گا، جنید صفدر کا دعوت جاتی امراء میں ہو گا۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوئی تھی، جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح22اگست کو لندن میں ہوا تھا۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بہو اور بیٹے کی تصاویر جاری کی تھیں اور دونوں کو دعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے۔

شاہین شاہ آفریدی پر آئی سی سی نےجرمانہ عائد کردیا

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی 20 میں شاہین آفریدی نے تھرو پھینکی تھی شاہین کی تھرو لگنے سے بنگلہ دیش کے بلے بازعفیف حسین زخمی ہوگئے تھے۔

یہ تھرو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کی تھی۔

گزشتہ روز ہی  بنگلہ دیشی بلے کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش میں گیند مارنے پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے معذرت کر لی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیشی بیٹر عفیف حسین کو گلے لگایا اور ان سے اپنے رویے پر معذرت کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

گیس بحران سمیت تمام مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے : بلاول بھٹو

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے ملک بھر میں گیس کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  موجودہ دور حکومت میں عوام کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے ۔ عمران خان گیس بحران کی وجہ سے ایک وقت کے کھانے کے لئے دربدر شہریوں سے معافی مانگیں،  اگر حکومت بروقت ایل این جی منگوالیتی تو آج یوں ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آج مکمل کرلیا جاتا تو ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا نہ ہوتا، ایک جانب عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں سینکڑوں فیصد اضافہ کیا اور دوسری جانب مہنگی گیس بھی عوام کی پہنچ سے دور کردی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گیس بحران سے نمٹنے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج صنعتیں اپنے برآمدی آرڈرز تک پورے نہیں کرپارہیں ، گیس بحران سمیت دیگر مسائل سے نجات کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔

بھارت میں سیلاب ،17 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ

بھارت میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں کے نتیجے میں کم ازکم سترہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش کے مختلف اضلا ع میں جمعرات سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پانچ اضلاع شدید سیلابی ریلوں کے زد میں آگئے ہیں۔ حکام کے مطابق ان سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر تین بسیں بہہ گئیں ہیں۔ بس میں سوار 12افراد ہلاک ہو گئے اور کچھ مسافر لاپتہ ہیں۔ جبکہ متعدد افراد کو بچا بھی لیا گیا ہے۔ ایک عمارت گرنے سے بھی تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔ ملبے تلے دبے متعدد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ اضلاع میں ڈیزاسٹر ریلیف فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈیموں اور ٹینکوں میں ٹوٹ پھوٹ کے باعث سیلاب کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق جنوبی بھارت میں ہونے والی بارشیں غیر متوقع اور غیر معمولی ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بارشیں متواتراور شدید ہونے سے مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔ ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بالخصوص جنوبی ایشیائی ممالک میں موسموں میں شدت آ رہی ہے اور ان شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ ماحولیاتی تبدلیاں ہی ہیں۔

اسٹیٹ بینک ، ایف آئی اے کا اجلاس:منی لانڈرنگ، سائبرحملوں اور آن لائن فراڈ کی روک تھام کا فیصلہ

منی لانڈرنگ، ڈیجیٹل فراڈ اور سائبر حملوں کے خلاف باہمی تعاون کے لیے ہفتہ کو اسٹیٹ بینک کے دفتر میں اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک اور ڈائر یکٹر ایف آئی اے اور بینکوں کے صدور نے شرکت کی، اجلاس کا کا مقصد منی لانڈرنگ، سائبر حملوں اور آن لائن فراڈ کا قلع قمع کرنے کی اسٹیٹ بینک، بینکوں اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی کوششوں کو مضبوط اور مربوط بنانا تھا،گورنر اسٹیٹ بینک نے بینکوں، اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وائٹ کالر جرائم کی تیزی سے تفتیش ہوسکے اور فراڈ کرنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمات چلائے جاسکیں۔ اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں اینٹی منی لانڈرنگ پر اپنے کام کو مستحکم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں نیز ضوابط اور نگرانی کے حوالے سے اقدامات کیے ہیں تاکہ ڈجیٹل اور سوشل انجینئرنگ فراڈ کی روک تھام پر بینکوں کا کنٹرول بہتر ہو۔ مالی اداروں کی سطح پر بہتر کنٹرول اور صارفین کی آگاہی میں اضافے کے علاوہ موثر طور پر مجرموں کے بارے میں تفتیش اور مقدمہ چلانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ منی لانڈرنگ، ڈجیٹل فراڈ اور سائبر حملوں کے واقعات میں نمایاں کمی لائی جاسکے۔ ایف آئی اے ٹیم نے بینکوں میں سائبر سیکورٹی مضبوط کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی اور تجویز دی کہ بینک اپنے سسٹمز کا انفارمیشن سیکورٹی آڈٹ کرائیں۔ اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ موجودہ ضوابط کے مطابق بینکوں کے لیے لازم ہے کہ وہ باقاعدگی سے اطلاعی نظام کا آڈٹ اور پینی ٹریشن ٹیسٹنگ کرائیں تاہم پی بی اے کے توسط سے انڈسٹری پر اس حوالے سے پھر زور دیا جائے گا۔ اجلاس میں ان شعبوں میں اسٹیٹ بینک، ایف آئی اے اور بینکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے آئندہ کیے جانے والے اہم اقدامات اور ان سے متعلقہ نظام الاوقات کا تعین کیا گیا۔

بھارتی حکومت کو ایک دن کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا پڑے گی: محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انتخابات مسئلہ کشمیر کا حل نہیں، بھارتی حکومت کو ایک دن کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا پڑے گی۔ محبوبہ مفتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو احتجاج کی اجازت نہیں، یہاں جنگل راج ہے لیکن ایسا ہمیشہ نہیں رہے گا، ایک دن آئے گا جب بھارتی حکومت کو مقبوضہ کشمیر کو آرٹیکل تین سو ستر اور پنتیس اے بحال کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ خصوصی حیثیت کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

امریکی عدالتی نظام پر سوالیہ نشان، 2 کالوں کا قاتل سفید فارم پولیس افسر بری

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی عدالت نے رو رو کر آسمان سر پر اٹھانے والے 2 مظاہرین کے قتل کے الزام میں گرفتار سفید فام ملزم کو بری کر دیا۔سفید فام امریکی شہری کائلی رٹن ہاوس نے 25 اگست 2020 کو کنوشا میں نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کائلی رٹن ہاوس نے عدالت میں اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین سے جان کا خطرہ تھا، اپنے تحفظ میں گولی چلائی تھی۔امریکی عدالت کی 12 رکنی جیوری نے 25 گھنٹے غور کے بعد کائلی رٹن ہاوس کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا جس پر سیاہ فام کمیونٹی سراپا احتجاج ہے۔متعدد ڈیموکریٹ اراکین نے فیصلے کو عدالت کی بے ضمیری قرار دے دیا جبکہ امریکی صدر نے کہا کہ فیصلے سے مجھ سمیت کئی امریکیوں کو غصہ اور تشویش ہو گی مگر لوگوں کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ اب جیوری فیصلہ سنا چکی ہے۔ڈیموکریٹ اراکین کانگریس نے عدالت کے فیصلے کو سفید فاموں کے غلبے کی جانب ایک قدم قرار دے دیا۔کوری بش کا کہنا تھا کہ انصاف کا نظام ایسا ہے کہ سفید فام انتہا پسند آزاد گھومیں اور سیاہ فام پنجروں میں قید رہیں جبکہ کانگریس مین ایڈریانو کا کہنا تھا کہ انصاف ہونے سے روکنے کے لیے سفید آنسو ہی کافی ہیں، ایک اور قاتل کو آزاد کیا گیا، امریکی نظام بری طرح تباہ ہو چکا ہے۔اکثر ری پبلکن اراکین کانگریس کی جانب سے کائلی رٹن ہاوس سے متعلق عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔کانگریس مین ٹیلر گرینی کا کہنا ہے کہ تحفظ کرنے والے اچھے ہوتے ہیں اور کائلی بھی اچھا لڑکا ہے جبکہ ری پبلکن کانگریس مین گائٹز نے کہا کہ کائلی کانگریس میں انٹرن شپ ملنے کا حقدار ہے

DTH سروس کا معاملہ، پیمرا کا نوٹس ، شہزاد سکائی کو آخری وارننگ

Pemra اتھارٹی نے ایک بار پھر گیارہ نومبر2021ءکو پاکستان کے واحد DTH لائسنس ہولڈر شہزاد سکائی کو آخری وارننگ دے دی ہے کہ وہ60 روز کے اندر اندر کروڑوں روپوں کے واجبات ادا کر دے۔ تا کہ Pemra اتھارٹی شہزاد سکھائی کی DTH کمرشل سروس18 ماہ کی مہلت پر غور کر سکے۔ اس بات سے صاف واضح ہے کہ جب تک شہزاد سکائی کمپنی 60 روز کے اندر اندر Pemra کو کروڑوں روپوں کے واجبات ادا نہیں کر دیتی۔ Pemra شہزاد سکائی کی اس درخواست پر بالکل غور نہیں کرے گی کہ شہزاد سکائی کمپنی کو DTH کی کمرشل سروس شروع کرنے کے لئے 18 ماہ کی مہلت دی جائے۔Pemra پہلے ہی متعدد بار شہزاد سکائی کو بار بار کروڑوں روپوں کے واجبات اور DTH کی کمرشل سروس شروع کرنے کی مہلت دیتی رہی ہے۔ لیکن شہزاد سکائی کمپنی ہر بار ناکام رہی ہے۔ بلکہ کئی بار تو شہزاد سکائی کمپنی نے Pemra کو جواب دینا بھی گوارہ نہیں کیا۔DTH کے لائسنس کے لئے بڈینگ نومبر2016ءمیں ہوتی تھی۔ جس کے بعد تین کمپنیوں کو مجموعی طور پر 14 ارب69کروڑ کے عوضDTH کے تین لائسنس مل گئے تھے۔ کامیاب ہونے والی ہر ایک کمپنی کو 4 ارب 90 کروڑ روپے کا DTH لائسنس پڑ گیا تھا بعد میں DTH لائسنسوں کے حوالے سے کچھ پارٹیاں پہلے ہائی کورٹ میں پھر سپریم کورٹ میں چلی گئی تھیں۔ عدالتوں نے تمام معاملات DTH لائسنسوں کے حق میں کر دیئے۔ عدالتی فیصلے کے بعدDTH لائسنسوں کا رُک جانے والا معاملہ دوبارہ 2018ءمیں شروع ہوا۔ شہزاد سکائی کمپنی وہ واحد کمپنی ہے۔ جسے ستمبر 2018ءوزارت داخلہ نے Securty Clearnce جاری کر دی تھی۔ Securty Clearence جاری ہونے کے ساتھ ہی شہزاد سکائی کمپنی کو دو آپشن دی گئی تھیں۔ یا تو تمام کے تمام Applicatle License Fee (ALF) ایک ہی مرتبہ ادا کر دیئے جائیں یا پھر 50 فیصد ادا کر دیئے جائیں اور باقی ماندہ واجب الادا 10 سالانہ قسطوں میں ادا کر دیئے جائیں۔ شہزاد سکائی کمپنی نے دوسری آپشن قبول کی اور 2 ارب 45 کروڑ ادا کر دیئے۔ جب کہ باقی ماندہ واجب الادا 2 ارب 45 کروڑ اگلے دس سالوں میں ادا کرنے کی حامی بھری۔ یہ سب کچھ لکھ پڑھت میں 11 فروری2019ءمیں ہو گیا تھا۔ اور اس کے ساتھ ساتھ DTH کی کمرشل سروس ایک سال بعد فروری 2020ءمیں شروع کرنے کی بھی حامی بھری۔ یہ سب کچھ نہ کرنے کی صورت میں شہزاد سکائی کمپنی کا لائسنس بھی منسوخ ہو سکتا تھا۔ چونکہ شہزاد سکائی کمپنی نہ تو پہلی قسط فروری 2020ءمیں ادا کی نہ ہی DTH کی کمرشل سروس فروری 2020ءمیں شروع کر سکے۔ لائسنس کے معاہدے کے مطابق سالانہ قسط بروقت ادا نہ کرنے کی صورت میں 5 فیصد سے لے کر 15 فیصد ماہانہ جرمانہ بھی عائد ہو جاتا ہے۔ بجائے اسی کے کہ شہزاد سکائی کمپنی 2 سالوں کے واجبات ادا اور DTH کی کمرشل سروس شروع کرے۔ شہزاد سکائی کمپنی نے 30 جنوری 2020ءمیں DTH کی کمرشل سروس شروع کرنے کے لئے Pemra سے ایک سال کی مہلت مانگ لی۔ جس پر Pemra نے شہزاد سکائی کمپنی کو ایک سال کی مہلت دے دی۔ لیکن Pemra نے شہزاد سکائی کمپنی کو DTH کمرشل سروس شروع کرنے کے لئے ایک سال کی مہلت صرف اس شرط پر دی کہ شہزاد سکائی کمپنی اس کے بعد دوبارہ کبھی بھی DTH کمرشل سروس شروع کرنے کی مزید مہلت نہیں مانگے گی۔ اور شہزاد سکائی کمپنی اس بات کی پابند ہو گی کہ وہ اکتوبر 2020ءتک DTH کی کمرشل سروس شروع کرے۔ Pemra نے ان شرائط کو 2 جون 2020ءپھر 9 جولائی 2020ءاور پھر 17 جولائی 2020ءکو شہزاد سکائی کمپنی کو بھجوایا۔ لیکن شہزاد سکائی کمپنی نے Pemra کو کوئی جواب دینا گوارہ ہی نہ کیا۔ لیکن شہزاد سکائی کمپنی نے 19 اکتوبر2020ءکوPemra سے ایک بار پھر درخواست کی کہ کوئی مہربانی فرمائیں۔ شہزاد سکائی کمپنی DTH کی کمرشل شروع نہ کرنے کی وجہ ہمیشہ سے ہی کرونا وبا Declane کرتا رہا۔ جس پر Pemra نے کمپنی کو لکھا کہ کرونا وبا کو بَہانا بنانا چھوڑ دیں۔ کیونکہ کرونا وبا کا زور ٹوٹ چکا تھا اور دنیا بڑی تیزی کے ساتھ اپنے اپنے کام پر واپس آ رہی تھی۔ پھر 22 ستمبر2021ءکو Pemra اتھارٹی کے سامنے شہزاد سکائی کمپنی کے نمائندے شہباز ظہیر، بلال طارق، کامران شجاع، فصاحت علی اور مِس وَردا پیش ہوئیں۔ اِس میٹنگ کے بعد Pemra نے شہزاد سکائی کمپنی کو دو سالوں کے واجبات ادا کرنے اور DTH کمرشل سروس شروع کرنے کے حوالے سے کچھ ہدایات جاری کیں۔ جن میں کمپنی سے کہا گیا کہ وہ دستاویزی ثبوت دیں۔ کہ انہوں نے Satellite Capecty حاصل کر لی ہے۔ انٹرنیشنل Vendors سے ضروری سامان خرید لیا ہے۔ DTH سیٹ اپ کے لئے زمین حرید لی ہے۔ جس سے پتہ چل سکے کہ کمپنی DTH کی کمرشل سروس شروع کرنے میں سنجیدہ بھی ہے کہ نہیں۔کمپنی نے Pemra کو اِس حوالے سے کو دستاویزی ثبوت نہیں دیا ہے۔ نہ ہی اس بارے میں Pemra کو مطلع کیا۔ ان تمام معاملات کے بعد Pemra نے 11 نومبر2021ءکو شہزاد سکائی کمپنی کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ واجبات ادا کرے۔DTH کی کمرشل سروس شروع کر دے اور DTH کی کمرشل سروس شروع کرنے کے لئے جن لوازمات کی ضرورت ہے وہ پوری کرے۔Pemra اتھارٹی کے اس فیصلے کو اور چیئرمین Pemra کے فیصلے کو Pemra اتھارٹی کے باقی ارکان اشفاق جمانی ایگزیکٹو ممبر میجر جنرل امیر عظیم باجوہ چیئرمین PTA شاعرہ شاہد سیکرٹری آئی اینڈ بی ڈاکٹر محمد اشفاق احمد چیئرمین FBR محمد ارفین ممبر فیصل شیر جان ممبر مسز صفیہ ملک ممبر سید حسین ابوزر پیرزادہ ممبراور مسز فرح عظیم شاہ ممبر نے مکمل طور پر تائید کی اور اسی بات پر زور دیا کہ شہزاد سکائی کمپنی کو یہ آخری وارننگ ہے۔

موسم سرد ہوتے ہی گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ، گھروں میں کھانا پکانا دشوار، عوام کی دہائی

موسم سرد ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا، لاہور، فیصل آباد، ملتان ، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں گیس پریشر کم انتہائی کم، خواتین کا کھانا پکانا دشوار ہو گیا، ایل پی جی اور لکڑیاں مہنگی، شہری دہائیاں دینے لگے۔ سردی میں اضافہ کیا ہوا، گیس بحران نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔ لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، پشاور اور کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ سے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہو گئے۔ لاہور کے کئی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، مہنگائی کے ہاتھوں پستے عوام اب گیس نہ ہونے کی وجہ سے سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ کراچی میں خواتین دیہات کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئیں، بچوں کو 2 وقت کا کھانا دینے کیلئے لکڑیوں پر کھانا پکانے لگیں۔ شہر کے علاقوں بہادر آباد ، نمائش، لائنز ایریا، گلشن اقبال، صدر، لیاری میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نیو کراچی، بفرزون ، اورنگی ٹاون اور بلدیہ ٹاون میں بھی شہریوں کو گیس پریشر میں کمی کی اذیت کا سامنا ہے۔ شہر قائدؒ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں کا کھانا خرید نہیں سکتے، سلنڈر بھی قوت خرید سے باہر ہے، حکومت مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے۔