نیویارک (محسن ظہیر سے ) ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ کامیاب نہیں ہوئی تاہم ایک دن جلد یا بدیر کوئی ایک خاتون امریکہ میں وہ مقام حاصل کرے گی کہ جو میں اس الیکشن میں حاصل نہیں کر سکی ۔ ہماری یہ جدوجہد اور کردار جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن میں شکست کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شکست کا افسوس ہے اور رہیگا لیکن عوام کے حقوق کے لئے جو کردار ادا کیا ہے ، اس پر فخر رہے گا۔ہیلری کلنٹن نے صدر براک اوبامہ اوراپنے نائب صدر کے امیدوار ٹم کین سمیت تمام سپورٹرز کا ساتھ دینے پر شکرئیہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کے ساتھ ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوئی ۔ ہم اعلیٰ اقدار کی بالا دستی کےلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے تما م ارکان کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کردار ادا کیا، اس کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ہماری بات سنی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہم نے جو ایشوز اٹھائے، ان کےلئے جدوجہد جاری رکھنا ہے ۔ہیلری کلنٹن نے کہا کہ میں جواں سال امریکی ارکان کی بھی مشکور ہوں ۔وہ ہمیشہ یقین رکھیں کہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے حقوق کی چیمپئین بنی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوئی ۔ جلد کوئی نہ کوئی ہماری اس کوششوں کو آگے بڑھائے گا ۔
Tag Archives: _87841875_155651541
ووٹنگ کا عمل جاری
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی عوام آج اپنے 58 ویں صدر کو منتخب کرنے جارہے ہیں جس کے لیے مختلف ریاستوں میں پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے، پولنگ کا آغاز روایتی طور پر ریاست نیو ہیمپشائر کے 3 قصبوں سے ہوا، جہاں ووٹر اجتماعی طور پر پولنگ اسٹیشنز پہنچے اور انہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جس کے بعد مختلف ریاستوں میں بتدریج پولنگ شروع ہوتی جارہی ہے۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنے شوہربل کلنٹن کے ہمراہ نیویارک میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ہیلری کلنٹن اپنی رہائشگاہ کے قریب واقع ایلیمنٹری اسکول میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں تو وہاں کھڑے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئیں اور انہیں خوش آمدید میڈیم صدر کہہ کر پکارنے لگے جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے آفس کے لئے خود کو ووٹ دے کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے جب کہ لاکھوں لوگ اس ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے نکلیں ہیں اور میں اپنی ذمہ داریاں پوری طرح سے جانتی ہوں۔صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن اور ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور دونوں ہی اپنی کامیابی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ بلوم برگ کی طرف سے جاری نئے سروے میں ہلیری کو 44 اور ٹرمپ کو41 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے، فوکس نیوز کے سروے کے مطابق 48 فیصد لوگ ہیلری اور 44 فیصد ٹرمپ کے حمایتی ہیں جب کہ سی این این کے سروے میں ریاست پنسلوینیا اور نیوہیمپشائر میں بھی ہیلری آگے ہیں۔