تازہ تر ین

شکست پر افسوس۔۔۔

نیویارک (محسن ظہیر سے ) ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ کامیاب نہیں ہوئی تاہم ایک دن جلد یا بدیر کوئی ایک خاتون امریکہ میں وہ مقام حاصل کرے گی کہ جو میں اس الیکشن میں حاصل نہیں کر سکی ۔ ہماری یہ جدوجہد اور کردار جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن میں شکست کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شکست کا افسوس ہے اور رہیگا لیکن عوام کے حقوق کے لئے جو کردار ادا کیا ہے ، اس پر فخر رہے گا۔ہیلری کلنٹن نے صدر براک اوبامہ اوراپنے نائب صدر کے امیدوار ٹم کین سمیت تمام سپورٹرز کا ساتھ دینے پر شکرئیہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کے ساتھ ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوئی ۔ ہم اعلیٰ اقدار کی بالا دستی کےلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے تما م ارکان کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کردار ادا کیا، اس کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ہماری بات سنی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہم نے جو ایشوز اٹھائے، ان کےلئے جدوجہد جاری رکھنا ہے ۔ہیلری کلنٹن نے کہا کہ میں جواں سال امریکی ارکان کی بھی مشکور ہوں ۔وہ ہمیشہ یقین رکھیں کہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے حقوق کی چیمپئین بنی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوئی ۔ جلد کوئی نہ کوئی ہماری اس کوششوں کو آگے بڑھائے گا ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain