لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی کرین ٹکرانے سے رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا ، مشتعل افراد نے کرین کو آگ لگا دی ۔ لاہور کے علاقے باغبانپورہ کراﺅن ہال کے قریب جاری اورنج ٹرین کے ترقیاتی کام کے دوران کرین اور رکشے میں تصادم ہوگیا ، تصادم کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور تیمور بری طرح زخمی ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقعہ پر پہنچ گیا ۔ ریسکیو عملے نے زخمی رکشہ ڈرائیور تیمور کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ موقعہ پر موجود مشتعل افراد نے کرین کو آگ لگا دی ۔