Tag Archives: amrica-flag

امریکہ کا پاکستان اور بھارت سے بڑا مطالبہ

واشنگٹن(این این آئی) امریکہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ایک مرتبہ پھر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ملکوں کو کشیدگی کے خاتمے کے لئے مذاکرات شروع کرنا ہونگے، پاکستان خود دہشتگردی اور عسکریت پسندی سے متاثر ہے،پاکستان سے مل کر امن و استحکام کی کوششیں جاری رہیں گی، موصل میں عراقی فورسز کی پیش قدمی توقع سے زیادہ تیز ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جاش ارنیسٹ نے کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت میں بہتر تعلقات اور خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں دونوں ممالک کو کشیدگی ختم کرنے کیلئے بات چیت کا سلسلہ شروع کرنا ہوگا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق بیان پر جاش ارنیسٹ کا کہنا تھاکہ انہیں اس بیان کا علم نہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پر امریکا کو تشویش ہے۔ پاکستان خود دہشتگردی اور عسکریت پسندی سے متاثر ہے،پاکستان سے مل کر امن و استحکام کی کوششیں جاری رہیں گی،ادھر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ عراق سے داعش کا قلع قمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس میں پیش قدمی توقع سے بھی تیز ہے، حالیہ کشیدگی پر پاک بھارت تعلقات میں تناو¿ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم پہلے بھی کئی مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات دونوں ملکوں اور خطے کے مفاد میں ہیں اور یہ امریکہ کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔روزانہ کی نیوز بریفنگ میں ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ یہ اہم ہے کہ پاکستان ناصرف اپنے ملک بلکہ خطے میں بھی دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے اہم ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تعاون اور مذاکرات ہوں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ا±ن کا ملک اس ضمن میں کی جانے والی کسی بھی کوششش کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ دوران مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا کی کوشش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پائدار امن قائم ہو۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ بھارت سے قریبی تعلقات ہیں، پاکستان سے سیکورٹی تعاون ہے، خواہش کے دونوں ملک براہ راست مذاکرات کریں اور امن کا راستہ اختیار کریں۔ ٹونر نے تسلیم کیاکہ دہشتگردی کا قلع قمع کرنے میں پاک فوج نے پیش رفت کی ہے لیکن پاکستان عسکریت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے اور دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے بند کردے۔