Tag Archives: Anushka

کوہلی کی محبوبہ مختصر کرداروں تک محدود ،وجہ کیا بنی ؟؟

نیویارک (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے سنجے دت کی سوانح عمری پر بننے والی فلم کی شوٹنگ نیویارک میں شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے نیویارک میں موجود ہیں۔ فلم میں انوشکا مختصر کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے فلم کے سیٹ پر میک اپ کے دوران لی گئی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کے لئے 2 روزکی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد وہ ممبئی میں فلم ”جب ہرے مٹ سجل“ کی شوٹنگ میں دوبارہ حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم میں سنجے دت کی گرل فرینڈ کا کردار نہیں بلکہ تصوراتی کردار ادا کر رہی ہیں۔

انوشکا شرما کے نزدیک خوبصورت مرد کون….ویرات کوہلی کی چھٹی

بھارت (ویب ڈیسک) بھا رتی کرکٹرویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما کی قریبی اورگہری دوستی کے چرچوں سے کون واقف نہیں، تفریح مقام ہویا کوئی پارٹی یا ہوبھی کرکٹ میچ دونوں ہی اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں جب کہ دونوں کئی باربرملا اپنی گہری دوستی کا اظہاربھی کرچکے ہیں۔انٹرویو کے دوران جب انوشکا سے خوبصورت ترین مرد کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے گہرے دوست ویرات کا نام لینا ہی گوارہ نہ کیا اوربغیر کسی ہچکچاہٹ کے بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہوراداکاراکشے کمارکا نام لیا۔