راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کو اسلام آباد دھرنے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی تجویز دے دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فون کیا جس میں انہوں نے اسلام آباد دھرنے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی تجویز دی۔ترجمان پاک فوج کےمطابق آرمی چیف نے کہا کہ دونوں اطراف سے تشدد کو روکا جائے، تشدد قومی مفاد اور ہم آہنگی کے لیے ٹھیک نہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کو ختم کرنے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ایک پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔