Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی کر لی
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    105 سالہ ایتھلیٹ کی لمبی عمر کا حیران کن راز

    By Khabrain Newsجون 1, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    105 سالہ تھائی ایتھلیٹ ساوانگ جانپرم کے دن کا آغاز عموماً صبح ساڑھے 5 بجے ہوتا ہے۔

    وہ ناشتے میں 2 ابلے ہوئے انڈے کھاتے ہیں جبکہ سبزیاں اور پھل بھی کھاتے ہیں۔

    اس کے بعد صبح 6 یا 7 بجے وہ ساحل پر جاتے ہیں یا گھر کے قریب اسٹیڈیم میں اپنی 73 سالہ بیٹی سری پن کے ساتھ ٹریننگ کے لیے جاتے ہیں۔

    وہ پہلے ایک سے 2 کلومیٹر چہل قدمی کرتے ہیں جس کے بعد ایک سے 2 بار 100 میٹر تک تیزی سے دوڑتے ہیں۔

    اس کے بعد وہ دیگر کھیلوں جیسے جیولین تھرو، شاٹ پٹ یا دیگر کی مشق بھی کرتے ہیں۔

    ان کی ٹریننگ کا معمول مؤثر بھی ثابت ہوا ہے اور گزشتہ دنوں انہوں نے تائیوان میں ورلڈ ماسٹرز گیمز میں 4 سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔

    تو ان کی طویل العمری اور کامیابی کا راز کیا ہے؟

    اس کا جواب ساوانگ جانپرم نے ایک انٹرویو میں دیتے ہوئے بتایا کہ ورزش کو معمول بنانا، صحت بخش غذائیں، خوشگوار مزاج، ہمیشہ پرسکون رہنا، صاف فضا میں سانس لینا اور اچھی صفائی کا خیال رکھنے جیسی عادات ان کی طویل عمر اور کامیابی کے راز ہیں۔

    وہ ہمیشہ سے کھیلوں سے محبت کرتے تھے اور انہوں نے بتایا کہ ‘میں باکسنگ دیکھنا پسند کرتا تھا اور تھائی لینڈ کے پہلے باکسنگ چیمپئن Pone Kingpetch میرے فیورٹ تھے’۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ خود انہوں نے کھیلوں کا حصہ بننے کا فیصلہ 97 سال کی عمر میں کیا۔

    اس حوالے سے ان کی بیٹی سری پن نے انہیں متاثر کیا جو تھائی ویٹرن ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی ایک ایتھلیٹ ہیں اور وہ اپنے والد کو ان ایونٹس میں لے جاتی تھیں جن میں وہ بطور ایتھلیٹ شریک ہوتی تھیں۔

    سری پن نے بتایا کہ ‘وہ اس ماحول کو پسند کرنے لگے تھے کیونکہ وہ نئے دوست بنا لیتے تھے اور نئے لوگوں سے ملتے تھے، انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ 60، 70 یا 75 سال کی عمر بھی ایتھلیٹ بن رہے ہیں’۔

    پہلے تو ساوانگ جانپرم کے خاندان فکرمند تھے کہ ان مقابلوں کے لیے کیے جانے والے سفر سے وہ بہت زیادہ تھک جائیں گے، مگر 21 مقابلوں اور 78 تمغوں کے بعد ان کی فکرمندی ختم ہوچکی ہے۔

    ساوانگ جانپرم نے ہنستے ہوئے بتایا کہ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ وہ کچھ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں مگر ان کی بیٹی انہیں ٹھیک رکھتی ہے۔

    سری پن کے مطابق ‘اگر میں محسوس کرتی ہوں کہ وہ کچھ تھکے ہوئے ہیں تو ہم جاگنگ کی بجائے صرف چہل قدمی کرتے ہیں’۔

    ان کا کہنا تھا کہ گھر سے باہر جانے اور جسمانی طور پر متحرک رہنے سے جسمانی فٹنس سے بھی زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ‘میرے والد بیمار ہوتے ہیں یا دوا کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ ضد نہیں کرتے بلکہ آرام سے ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں’۔

    سری پن کو توقع ہے کہ ان کے والد کی کامیابی سے دیگر معمر افراد کو بھی حوصلہ ملے گا۔

    ابھی وہ دونوں 23 ویں ایشیا ماسٹرز ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.