Tag Archives: arshad khan

مشہور چائے والا کس شعبے میں جانا چاہتے ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ مسکان جے کے ساتھ فوٹوشوٹ کے بعد اہلخانہ کی ناراضی کے بعد ارشدخان چائے والا کے شوبز کوخیرباد کہنے کی خبریں گرم تھیں لیکن اب’ چائے والا‘ میدان میں آگیااورشوبز سے کنارہ کشی کرنے کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق خبریں تھیں کہ مسکان جے کے ساتھ فوٹو شوٹ کے بعد ارشدخان کی فیملی برہم ہوگئی اور خود کو انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے دور رکھنے کے لیے دباﺅ بڑھ گیا جس کے بعد ارشد خان نے شوبزچھوڑنے کا فیصلہ کیا اور دوبارہ پرانے ڈھابے پر ہی چائے بیچتے دکھائی دیں گے تاہم ارشدخان کے منیجر عبداللہ کاکہناتھاکہ ’سوشل میڈیا سے شہرت پانیوالا سٹارجرنلزم کی دنیا میں قدم رکھنا چاہتا ہے کیونکہ تفریح سے وابستہ یہ وہ واحد کام ہے جواس کی فیملی کیلئے قابل قبول ہے۔ شوبز چھوڑنے کی خبرسامنے آنے پر ارشدخان بھی میدان میں آگئے اور اپنے فیس بک پیج پر لکھاکہ شوبز چھوڑنے اور دوبارہ ڈھابہ سنبھالنے کی خبر جعلی ہے اور اس کو رپورٹ کریں۔

چائے والے کی پہلی فلم کونسی اور کس ملک کی نمائندگی کرے گی؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ارشد خان نے بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان کی فلم سائن کرلی ہے جس کی شوٹنگ متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔کہتے ہیں کہ اوپر والا جب بھی دیتا ہے چھپر پھاڑ کے ہی دیتا ہے ایسا ہی ہوا ہے اسلام آباد کے مشہور و معروف چائے والے ارشد کے ساتھ۔ جس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہوئی اس کی قسمت کا ستارہ ہی جگ مگا اٹھا۔ ارشد خان سوشل میڈیا سے ٹی وی کی زینت بنا جہاں سے اس نے ماڈلنگ شروع کردی اور اب دیکھتے ہی دیکھتے وہ فلم اسٹار بھی بن گیا ہے۔ہاں جی ارشد خان کام کریں گے بھارتی فلم میں ، جسے کوئی اور نہیں بلکہ بجرنگی بھائی جان، ایک تھا ٹائیگر اور سلطان جیسی فلمیں بنانے والے بھارتی ہدایت کار کبیر خان بنارہے ہیں، فلم کے نام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم ارشد اپنے حصے کا کام برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں مکمل کرائیں گے اور اس سلسلے میں جلد ہی وہ دبئی بھی روانہ ہورہے ہیں۔