اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ میں ڈالر گرل ایان علی کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ایان علی سے وہ پاسپورٹ فی الفور طلب کرے جن پر انگلینڈ اور فرانس کے مبینہ دورے کیے گئے نیز رجسٹرار کو حکم دیا جائے کہ فیشن ماڈل کے سفری اخراجات کے گوشوارے بھی عدالت کے روبرو لائے جائیں جو 2012ءمیں بمع بیان حلفی عدالت میں داخل کیے گئے تھے جبکہ دو ضمنی درخواستوں میں کہا گیا کہ مذکورہ گوشوارے ایک کاروباری ادارے نے بطور تحریری شہادت پیش کیے تھے جس نے اس گلیمر گرل کو عدالت میں زیر سماعت دیوانی اپیلوں پر اثر انداز ہونے کا ہدف دیا تھا تاہم اخراجات کے تمام تر دستاویزی ثبوت کے باوجود اس کی صنف اور نام کو عدالت سے پوشیدہ رکھا گیا البستہ اب اس کی شناخت میں کوئی دشواری نہیں اور اس کے پاسپورٹ سے اس کے یورپی دوروں کی تصدیق نسبتاَ آسان ہے عدالت کو بتایا گیا کہ ایان علی مخصوص قوتوں کا آلہ کار ہے اور 2012ءمیں بھی اس کی ذاتی جائیداد کا تنازعہ عدالت میں زیر سماعت نہ تھا اس کی شاہانہ سواری اور سیکیورٹی انتظامات اس کے سرپرستوںکی چغلی کھاتے ہیں اس کے حق میں عدالت کا فیصلہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔
Tag Archives: ayaan ali
ڈالر گرل کی چودھری نثار کے نام ”چھٹی “
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر گرل ایان علی نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزیرداخلہ کے نام وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرادی ہے نجی ٹی وی کے مطابق ایان علی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ان کا نام 29جنوری تک ای سی ایل سے نکالا جائے کیونکہ وہ 30جنوری بیرون ملک جانا چاہتی ہیں۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ای سی ایل سے نام سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نکالا جائے۔