ابوظہبی(نیوزایجنسیاں) سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کر کے بابر اعظم نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میںانہوں نے لگاتار دوسری سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ شاداب خان کے ساتھ ساتویں وکٹ کیلئے 109 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو 219 رنز کے معقول مجموعے تک رسائی دلائی۔اس سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم نے عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہاشم آملا کو ریکارڈ سے محروم کردیا۔یہ بابر اعظم کے کیریئر کی ساتویں سنچری ہے اور وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اننگز میں سات سنچریاں اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔بابر نے اپنے کیریئر کی محض 33ویں اننگز میں ساتویں سنچری اسکور کی جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز ہاشم آملا کے پاس تھا جنہوں نے 41 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔