Tag Archives: babar-azam

بابرنے ہاشم آملہ کاعالمی ریکارڈپاش پاش کردیا

ابوظہبی(نیوزایجنسیاں) سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کر کے بابر اعظم نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میںانہوں نے لگاتار دوسری سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ شاداب خان کے ساتھ ساتویں وکٹ کیلئے 109 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو 219 رنز کے معقول مجموعے تک رسائی دلائی۔اس سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم نے عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہاشم آملا کو ریکارڈ سے محروم کردیا۔یہ بابر اعظم کے کیریئر کی ساتویں سنچری ہے اور وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اننگز میں سات سنچریاں اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔بابر نے اپنے کیریئر کی محض 33ویں اننگز میں ساتویں سنچری اسکور کی جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز ہاشم آملا کے پاس تھا جنہوں نے 41 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

 

لاہور میں لاہوری کا لاہوری کو چھکا ،،دلچسپ خبر

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر پورے ملک میں جشن کا سماں ہے جو لوگ سٹیڈیم نہیں جا سکے وہ گھر بیٹھے پورے اہتمام کے ساتھ میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اس وقت بابر اعظم ورلڈ الیون کے چھکے چھڑانے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 9سال کے بعد قذافی سٹیڈیم پھر سے آباد ہو گیا ہے، پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا میچ جاری ہے جس میں پاکستانی بلے باز بابراعظم اس وقت 82رنز بنا چکے ہیں اور انہوں نے 11ویں اوور میں عمران طاہر کو چھکا مار کر تاریخ بنا دی۔ عمران طاہر کا دراصل تعلق لاہور سے ہی ہے لیکن وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے کرکٹ کھیلتے ہیں۔

بابر اعظم دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ۔۔عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

گیانا(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے ریکارڈز کے انبار لگا دئےے، بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف لگاتار 5میچوں میں4سنچریاں سکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے، بابر اعظم ون ڈے انٹر نیشنل میں اپنی 25ویں اننگز میں کیریئر کی 5ویں سنچری مکمل کر کے کم ترین اننگز کھیل کر 5ون ڈے سنچریاں مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے اور پاکستان کے تیز ترین بلے باز بن گئے، بابراعظم 25ون ڈے میچوں میں مجموعی طورپر1306رنز بنا کر کم ترین میچوں میں سب سے زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 125رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیل کر ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔22سالہ بابراعظم نے اب تک ویسٹ انڈیزکے خلاف آخری 5 میچوں میں 4 سنچریاں سکورکی ہیں جو کسی بھی پانچ یا کم اننگزمیں زیادہ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ ہے،ان کا کوئی بھی دوسرا بلے باز کسی ٹیم کےخلاف پانچ یا کم اننگزمیں 2 سے زائد سنچریاں سکورنہیں کرسکاہے۔باز بابر اعظم نے سابق اوپنر سعید انور کا 24سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔22سالہ بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں اپنی 25ویں اننگز میں کیریئر کی 5ویں سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ کم ترین اننگز کھیل کر 5ون ڈے سنچریاں مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے اور پاکستان کے تیز ترین بلے باز بن گئے۔اس فہرست میں بابر اعظم سے آگے جنو بی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ہیں جنہوں نے 19اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔پاکستان کے لیے سابق اوپنر سعید انور نے 1993ئ میں اپنی 39ویں اننگز میں 5ویں سنچری سکور کی تھی۔ بابراعظم نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ناقابل شکست 125رنزبناکر اپنے کیریئر کے پہلے25ون ڈے میچوں میں اپنے رنزکا مجموعہ 1306کردیاہے جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بیٹسمین کے پہلے 25میچوں میں سب سے زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈکے جوناتھن ٹروٹ کے نام تھا جنہوں نے اپنے پہلے25میچوں میں 1280رنزبنائے تھے، اس فہرست میں سر ویوین رچرڈز 1211رنز کیساتھ تیسرے ، کیون پیٹرسن 1189رنز کیساتھ چوتھے اور کوئٹن ڈی کوک 1181رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔اس سے قبل بابراعظم 21ویں اننگزمیں ایک ہزار رنز مکمل کرکے ون ڈے کرکٹ میں کم ترین اننگزمیں ایک ہزار رنزمکمل کرنے کے عالمی ریکارڈ میں سر ویو ین رچرڈز،کوئنٹن ڈی کوک،کیون پیٹرسن اور جوناتھن ٹروٹ جیسے بلے بازوں کے ساتھ اپنا نام درج کراچکے ہیں۔

بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ …. لمبی چھلانگ

دبئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کے باوجود پہلے نمبر پر براجمان ہے، جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر موجود ہے، بلے بازوں میں اے بی ڈی ویلیئرز سرفہرست ہیں، ڈیوڈ وارنر 9 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین تیسرے نمبر پر آ گئے، ڈی کوک 5 درجے بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، پاکستان کے بابراعظم 57 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 15ویں نمبر پر آ گئے، ریلی روسو 30 درجے ترقی کے ساتھ 32ویں نمبر پر پہنچ گئے، باﺅلرز میں ٹرینٹ بولٹ نے سنیل نارائن سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ آل راﺅنڈرز میں شکیب کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ جمعرات کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں آسٹریلوی ٹیم کے ریٹنگ پوائنٹس میں کمی ہوئی ہے تاہم وہ 119 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جنوبی افریقہ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، پاکستان آٹھویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر ہے، بلے بازوں میں ڈی ویلیئرز پہلے اور کوہلی دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، ڈیوڈ وارنر جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 386 رنز بنا کر 9 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین تیسرے نمبر پر آ گئے، ڈی کوک کینگروز کے خلاف سیریز میں 300 سے زائد رنز بنا کر 5 درجے بہتری پا کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، پاکستان کے بابراعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل تین سنچریاں بنا کر 57 درجے ترقی پاتے ہوئے 15ویں نمبر پر پہنچ گئے، دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے، سنیل نارائن تنزلی کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔، عمران طاہر ترقی پاتے ہوئے تیسرے، عادل رشید ساتویں، مشرفی نویں اور محمدنبی دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔ شکیب الحسن دنیا کے نمبر ایک آل راﺅنڈر برقرار ہیں۔