Tag Archives: court-1

کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے مذہبی جماعتوں کی اپیل

فیصل آباد(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنائے تاکہ ملک میں غیر یقینی صورت حال کا خاتمہ ہو ظفر حجازی کو عہدے سے برطرف کر کے گرفتار کیا جائے شریف خاندان کے تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور ان کے خلاف جعل سازی کے مقدمات درج کئے جائیں نئے کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لئے بازاروں میں اذانیں دی جائیں گی الیکشن سے پہلے تمام سیاسی و مذہبی لیڈروں کا بے رحم احتساب کیا جائے اور تمام ممبران پارلیمنٹ کی 62 ٬ 63 کے تحت سکریننگ کی جائے سنی وزیراعظم ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر فی الفور استعفیٰ دیں کیونکہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وہ حق حکمرانی کھو چکے ہیں ا میں سنی اتحاد کونسل کی دعوت پر منعقدہ تحاد کونسل کے زیراہتمام تیس اہل سنت جماعتوں کا مشترکہ اجلاس کے بعد مشترکہ ا اعلا نیہ جلاس کی صدارت چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میںگو نواز گو تحریک چلائی جائے گی اجلاس میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول بھی تیار کیا گیا اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ن لیگ فوج اور عدلیہ پر سازش کا الزام لگا کر ملک دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہے فوج دشمنی دراصل ملک دشمنی ہے نواز شریف نااہلی سے پہلے اداروں سے لڑ کر جعلی ہیرو بننا چاہتا ہے پاناما سے اقامہ تک کی ساری کہانی حکمران خاندان کی کرپشن کی داستان ہے نواز شریف کا وزیراعظم ہوتے ہوئے دبئی میں اقامہ لے کر ملازمت کرنا پوری قوم کے لئے باعث شرم ہے پاناما کیس میں وزیراعظم کی نااہلی سے ملک میں کرپشن کے خاتمے کا آغاز ہو گا۔