Tag Archives: curruption

گدرو پاور پلانٹ منصوبے میں ایک ارب 93کروڑ کی کرپشن تحقیقات شروع

اسلام آباد (آن لائن) توانائی نے گدو پاور پلانٹ میں مبینہ1ارب 93کروڑ کرپشن اور مالی بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور یہ تحقیقات وزارت پاور کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیارات کی حامل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے گدوپاور منصوبے میں مالی بدعنوانی اس وقت سامنے آئی تھی جب خواجہ آصف وزیر توانائی تھے وزارت کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ گدو پاور منصوبے کی تعمیر میں مصروف ایک بڑی کمیٹی کو نواز شریف حکومت کے وزیر پانی بجلی اور سیکرٹری پانی و بجلی نے قیمتوں میں اضافہ کا سہارا لے کر 1ارب 93زائد روپے جاری کر دیئے تھے جب حکومت تبدیل ہوئی ہے تو نئے سیکرٹری توانائی کے اس بھاری مالی بدعنوانی کا نوٹس لیا ہے اور اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے اس منصوبہ کی تعمیر میں مصروف کنسورشیم کی بڑی ۔ ایچ پی دی کمپنی بھی ہے جس سے جواب طلب کیا گیا ہے جبکہ دیگر کمپنیوں میں ہاربن الیکٹرکانٹرنیشنل شامل ہے وزارت پارو ڈویژن کے سابق وزیر اور سیکرٹری نے کمپنی کواربوں روپے فراہم کرنے پر شماریات کے اعدادشمار کا غلط استعمال کیا اور بدنیتی کی بنیاد پر نجی کمپنیوں کو اربوں روپے فراہم کر دیئے گئے جن کی تحقیقات جاری ہیں۔ وزارت ذرائع نے بتایا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری شدید دبا¶ میں ہیں اور تحقیقات کو منصفانہ بنیادوں اور شفاف طریقے سے مکمل کرنا ان کی بس کی بات نہیں ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ کرپشن اور مالی بدعنوانی کا معاملہ ہے جس کی منصفانہ تحقیقات نیب اور ایف آئی اے کے سوا کوئی دوسرا ادارہ کرنے کا اہل نہیں ذرائع نے بتایا کہ ہاربن الیکٹرک کمپنی کو مزید31زائد روپے ادا کردیئے یہ رقم منصوبے کے اس حصہ کی تکمیل پر ادا کئی گئی جس کو حکومتی کمپنی جیٹکو 2نے مکمل کیا تھا گدو پاور منصوبہ کے نجی کنسلٹنٹ کو نیوینس الا¶نس کی مد میں غیر قانونی طور پر 64 لاکھ بھی دیئے گئے ہیں جن کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ تاہم ترجمان پاورڈویژن اس کرپشن پر مو¿قف دینے سے گریزاں ہیں۔

56نئے جج مقرر ،کرپشن کیخلاف میگا آپریشن جاری ، 100ارب ڈالر خوردبرد، بھونچال آگیا

ریاض (خصوصی رپورٹ) سعودی شاہ سلمان نے 56نئے جج مقرر کر دیے ہیں جبکہ سعودی عرب میں 208افراد سے بدعنوانی پر تفتیش کی گئی ہے، ادھراسکولوں کیلئے چین کو دیے گئے2ارب ریال کےٹھیکوں کے باعث وزارت تعلیم بھی بدعنوانی کے کٹہرے میں آگئی۔ سرکاری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سعودی شاہ سلمان نے نچلی سطح کے26ججوں کو ترقی دی اور30نئی بھرتیاں کیں۔ ادھرسعودی اٹارنی جنرل کے مطابق انسداد بدعنوانی کے الزامات کے تحت ابھی تک 208افراد سے تفتیش کی گئی ہے تاہم ان میں سے 7افراد کو رہا کر دیا گیا ہے، شیخ سعود المعجب کا کہنا تھا کہ ان کی 3سالہ تحقیقات کے مطابق منظم کرپشن کے ذریعے ایک سو ارب کا غلط استعمال کیا گیا ہے،سعودی عرب میں اینٹی کرپشن مہم کے تحت جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں 11سعودی شہزادے اور متعدد وزرا بھی شامل ہیں۔ شیخ سعود المعجب کا کہنا تھا کہ ان کی تین سالہ تحقیقات کے مطابق منظم کرپشن کے ذریعے ایک سو ارب ڈالر کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

 

میگا کرپشن ؟پنجاب کے میٹرو بس منصوبہ بارے تہلکہ خیز رپورٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے میٹرو بس منصوبوں کی لاگت میں نمایاں فرق موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میٹرو بس کے پنجاب کیلئے دیئے گئے ٹھیکے وفاقی حکومت کے ٹھیکوں کی نسبت منگے داموں پر دیئے گئے۔ نیوایئر پورٹ اسلام آباد کے میٹرو منصوبے کے ٹھیکے کی لاگت صرف 70 کروڑ روپے فی کلو میٹر میں طے ہوئی جبکہ ملتان کے میٹرو بس منصوبے کی لاگت اس منصوبے کی فی کلو میٹر لاگت سے دوگنی ہے جو ایک ارب 56 کروڑ روپے فی کلو میٹر میں دی گئی۔ لاہور میٹرو منصوبے کی فی کلو میٹر لاگت بھی ایک ارب دس کروڑ روپے تھیے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے میٹرو بس کے چار منصوبے شروع کئے گئے جو لاہور‘ ملتان‘ اسلام آباد میں دو منصوبے شامل ہیں۔ اعدادوشمار کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ چاروں منصوبوں کی لاگت وفاق کے مقابلے میں زیادہ پائی گئی ے۔ سب سے کم لاگت نیوایئرپورٹ کیلئے میٹرو بس منصوبے کے ٹھیکے کی ہے جو صرف 70 کروڑ روپے فی کلو میٹر میں طے ہوئی جبکہ ملتان کے میٹرو بس منصوبے کی لاگت نیوایئر یمٹروبس منصوبے کی فی کلو میٹر لاگت سے دوگنا ایک ارب 56 کروڑ روپے میں دی گئی لاہور منصوبے کی بھی ایک کلو میٹر کی لاگت ایک ارب دس کروڑ روپے تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ 24 ارب روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا اس ٹریک کی لمبائی 22.5 کلو میٹر ہے۔ ٹریفک کی فی کلو میٹر لاگت ایک ارب چھ کروڑ روپے آئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پشاور موڑ تا نیو ایئر رپورٹ میٹرو بس فیز ٹو کی لاگت کا اندازہ 18 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ پشاور موڑ تا نیو ایئررپورٹ میٹرو ٹریک کی لمبائی 25.6 کلو میٹر ہے۔ یہ لاہور میٹر بس منصوبہ 29.8 ارب روپےکی لاگت سے بتایا گیا لاہور میٹرو ٹریک کی لمبائی 27 کلو میٹر ہے اس حساب سے اس کی فی کلو میٹر لاگت ایک ارب دس کروڑ روپے ہے جبکہ میٹرو بس پراجیکٹس میں سب سے مہنگا پراجیکٹ ملتان میٹرو کا رہا جس کی کل لاگت 29 ارب روپے تھی۔ ملتان میٹرو بس ٹریک کی کل لمبائی 18.5 کلو میٹر ہے۔ ملتان میٹرو بس ٹریک کی فی کلو میٹر لاگت ایک ارب 56 کروڑ روپے ہے۔

میگا کرپشن ،ناجائر اثاثہ جات ،سابق وزیر کے گھر چھاپہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک)کروڑوں روپے کی کرپشن اور اثاثے بنانے کے الزام میں بھارت کے سابق وزیرخزانہ پی چدم برم کے گھرپرسی بی آئی حکام نے چھاپامارا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کِک بیکس کے ایک مقدمے کے بعد چدم برم کے بیٹے کے گھراور 16مقامات پر چھاپے مارے گئے۔سی بی آئی چھاپے پر کانگریس رہنما اور سابق بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کا کہنا ہے کہ حکومت ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما اور سابق بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کے گھر پر سی بی آئی نے چھاپا مارا، چدم برم کے خلاف گزشتہ روز کرپشن کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔چدم برم کی تلاش کے لئے ان کے بیٹے کارتی کے گھر اور دیگر پندرہ مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے۔سی بی آئی نے گھر سے اہم دستاویزات اور ضروری سامان کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔گزشتہ ماہ کارتی کو شوکاز نوٹس بھی بھیجا گیا تھا، ان پر منی لانڈرنگ کا الزام بھی ہے جبکہ چھاپوں کے بعد چدم برم کا کہنا تھا کہ حکومت مجھے نشانہ بنا رہی ہے اور میری آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بی جے پی رہنماﺅں نے الزام لگایا ہے کہ چیدم برم نے 18 مختلف ممالک میں اکانٹس کھول رکھے ہیں اور جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔

چین کے بعد پاکستان کرپشن کم کرنے والے ممالک کی فہرست جاری ….دنیا بھر اورجنو بی ایشیا میں پا کستان کتنے نمبرپر ہے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈسیک)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے جنوبی ایشیا میں کرپشن کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق چین کے بعد پاکستان کرپشن کم کرنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔گلوبل سوسائٹی آرگنائزیشن ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے جنوبی ایشیا میں کرپشن کم کرنے والے ممالک کے بارے میں رپورٹ جاری کردی جس کے تحت سری لنکا کرپشن میں منفی چاردرجے تنزلی کا شکار ہوا ہے جبکہ بھارت کرپشن میں کمی میں صرف پانچ درجے بہتری لاسکا ابھرتی ہوئی معاشی طاقت چین کرپشن میں بارہ درجے بہتری کی طرف گامزن ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں کرپشن کم کرنے میں پاکستان کی درجہ بندی میں 9 درجے کی بہتری کے ساتھ116ویں نمبرپرآگیا۔ رپورٹ کے مطابق چین کرپشن میں 12درجے بہتری کی طرف گامزن ہے بنگلہ دیش2، نیپال اور ایران سات، سات درجہ کی طرف گامزن ہے۔رپورٹ میں176ممالک میں شفافیت کے لحاظ سے پاکستان کا 116ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ شفافیت کے لحاظ سے پاکستان کو پہلے کی نسبت 32پوائنٹس ملے۔ 2012میں پاکستان 174ممالک میں 139 ویں نمبر پر تھا۔

ایڈیشنل سیکرٹری کیخلاف اہم تحقیقات

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ انسداد رشوت ستانی نے ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر عدنان ظفر کے خلاف کرپشن کے الزام میں تحقیقات شروع کردی ہے۔ ان پر تقررو تبادلوں میں اہلکاروں اور افسروں سے رشوت لینے‘ کرپشن میں ان کی حمایت کرنے‘ غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والے پراجیکٹس Hiv Aids اور ہیپاٹائٹس میں بے قاعدگیوں کا الزام ہے۔ ان کے خلاف درخواست دہندہ نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر عدنان ظفر نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے ہیڈکلرک کی مدد کی۔ وہ 6,0233,092 روپے کے فراڈ میں ملوث تھا۔ اس سے دو لاکھ روپے رشوت لے کر اسے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہیڈکلرک مقرر کردیا۔ ایک ہیڈکلرک کو 5 لاکھ روپے رشوت لے کر بجٹ اینڈ اکاﺅنٹس آفیسر حافظ آباد تعینات کردیا۔ ڈاکٹر عدنان ظفر پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر ظفر عباس گریڈ 18 میں جونیئر آفیسر کی مدد کی اور انہیں جھنگ میں ای ڈی او ہیلتھ تعینات کردیا گیا۔ ڈاکٹر ظفر نے 4 ملین روپے کی گھٹیا ادویات خریدیں‘ ان کے خلاف اس ضمن میں ایف آئی اے تحقیقات کررہی ہے۔ نیشن رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عدنان ظفر نے ایک ملین روپے رشوت وصول کی اور ڈاکٹر ظفرعباس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا اور اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دی۔ درخواست گزار کا یہ بھی الزام ہے کہ جب ڈاکٹر احمد سیدین خالد پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل تھے‘ ان کی گریڈ 18 میں بلاجواز ترقی کردی اور انہیں شیخوپورہ میں پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی لگا دیا۔ متعلقہ حکام نے رابطہ پر ڈاکٹر عدنان ظفر کے خلاف تحقیقات کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ نہ تو پیش ہوئے ہیں اور نہ ہی ریکارڈ پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم پر بڑے بڑے تاجروں سے بھاری رشوت کا الزام

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور نئی دہلی کے وزیر اعلی آروند کجریوال نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بڑے تاجروں سے رشوت لے چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واراناسی میں عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کچھ صفحات ہوا میں لہراتے ہوئے کہا کہ وہ بڑے تاجروں کی اکاﺅنٹ بک کے ساتھ یہاں آئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی نے ان سے رشوت لی ہے۔

وزیر اعظم کا 500اور1000کے کرنسی نوٹ منسوخ کرنیکا اعلان

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے کالے دھن اور کرپشن کی روک تھام کیلئے 8 اور 9 نومبر کی درمیانی رات سے 500 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ غیر معمولی اعلان وزیر اعظم نریندرمودی نے پیر کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے یہ دونوں نوٹ کاغذ کے ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں ہوں گے، اس اقدام کا مقصد کرپشن، بدعنوانی، کالے دھن، جعلی کرنسی اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنسی کی دیگر اقسام، جن میں ڈیمانڈ ڈرافٹ، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی وغیرہ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل اقتدار سنبھالتے ہی حکومت کو کرپشن اور بدعنوانی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جعلی کرنسی اور کالے دھن کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومت کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کا ایک مقصد پاکستان کے ایسے انتہاپسند گروپس سے نمٹنا بھی ہے جو بھارت میں کارروائیاں کرتے ہیں، سرحد پار دشمن بھارت کے جعلی نوٹوں کے ذریعے اپنی کارروائیوں کی فنانسنگ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس 500 اور 1000 کے نوٹ ہیں وہ انہیں ڈاک خانوں اور اپنے بینک اکاﺅنٹس میں جمع کراسکیں گے اور جمع کرائی جانے والی رقم کیلئے کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم عوام کی ہی رہے گی، لیکن جن لوگوں کے پاس کالا دھن ہے، اگر وہ یہ رقم بینکوں میں جمع کراتے ہیں تو انہیں محکمہ انکم ٹیکس کو جواب دینا ہوگا کہ یہ رقم ان کے پاس کہاں سے آئی اور اس پر انہوں نے ٹیکس کیوں جمع نہیں کرایا تھا۔ بینکوں میں رقم جمع کرانے کیلئے 10 نومبر سے 30 دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ منگل کو اور ملک کے کچھ علاقوں میں بدھ کو بھی اے ٹی ایم مشینیں بند رہیں گی۔ منگل کو بینک بھی صارفین کیلئے بند رہیں گے تاکہ وہ خود کو نئے نظام کیلئے تیار کرسکیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے پانچ سو اور 2000 روپے کا نیا نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، پانچ سو کے نئے نوٹ پر دہلی کے لال قلعے کی تصویر ہوگی جبکہ گلابی رنگ کے نئے دو ہزار کے نوٹ پر بھارت کے مریخ مشن منگل یان آربیٹر کی تصویر ہوگی۔ آئندہ چند دنوں تک بینکوں سے رقم نکالنے پر بھی کچھ پابندیاں عائد رہیں گی، یعنی کتنی رقم نکالی جاسکتی ہے۔ بی بی سی ہندی کے مطابق صارفین اپنے بینک اکاﺅنٹس سے ہفتے میں صرف بیس ہزار روپے جبکہ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ دس ہزار روپے نکلوا سکیں گے۔ 500 اور 1000 کے نوٹ شناختی کارڈ دکھا کر جمع کرائے جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران 500 اور 1000 کے نوٹ سرکاری اسپتالوں میں، ریلوے ٹکٹ بکنگ کاﺅنٹر، سرکاری بسوں اور ایئرلائن ٹکٹ کاﺅنٹر پر ٹکٹ، سرکاری مراکز سے پٹرول، ڈیزل اور گیس اسٹیشن سے خریداری کیلئے، ریاستی اور مرکزی حکومت کے زیر کنٹرول کو آپریٹیو اسٹورز، ریاستی حکومتوں کے دودھ کی خریداری کے بوتھ، شمشان گھاٹ میں استعمال کیے جا سکیں گے۔ تاہم وزیر اعظم کے مطانق یہ پابندیاں جلد ہی ہٹا لی جائیں گی۔ حکومت کے اس اعلان کے بعد سو روپے کا نوٹ ہی سب سے بڑا نوٹ رہ جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت میں کرپشن ایک بڑا مسئلہ ہے اور اندازوں کے مطابق ملک کی متوازی معیشت کی مالیت بھی کھربوں ڈالرز ہے۔ حکومت کرپشن اور متوازی معیشت کی یہ رقم نکلوانا چاہتی ہے۔ ستمبر میں ہی ایک ایمنسٹی اسکیم ختم ہوئی ہے جس میں لوگوں کو کالا دھن سامنے لانے کیلئے سہولت دی گئی تھی۔
نوٹ ختم