Tag Archives: dance-naya-akhbar

ننگ دھڑنگ ڈانس ….ہوٹل بُک ….

لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں مخصوص طبقے نے نیوایئر نائٹ کے موقع پر شراب و شباب کی محفلیں سجانے کیلئے 150سے زائد فارم ہاﺅسز، ہوٹلز اور گیسٹ ہاﺅسز کی بکنگ کروا لی جہاں پر ڈانس پارٹیوں کے ساتھ ساتھ کھانوں کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ایک ارب روپے اڑائے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پارٹیز میں عام افراد کے ساتھ ساتھ سیاستدان وسرکاری افسر بھی شرکت کریں گے جن کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینے کے لئے خفیہ طور پر 2000 سے زائد اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگ گئیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں منچلوں، سیاستدانوں اور قانون کے رکھوالوں سمیت دیگر افراد کی جانب سے نیوایئر نائٹ کے موقع پر محفلیں سجانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ان محفلوں کا انتظام شہر اور اس کے گردونواح میں موجود ڈیڑھ سو سے زائد فارم ہاﺅسز، گیسٹ ہاﺅسز اور ہوٹلز میں کیا جا رہا ہے۔ محفلوں کو دو اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پرائیویٹ پارٹیوں میں صرف ان لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوتی ہے جنہیں انتظامیہ کی جانب سے مدعو کیا گیا ہو جبکہ دوسری قسم کمرشل پارٹیز کی ہے جن میں کوئی بھی شخص آسکتا ہے، تاہم اس کے لئے میزبان کی جانب سے فراہم کی جانیوالی مختلف اقسام کی منشیات خریدنا ہوتی ہیں۔ پارٹیز میں فروخت کی جانیوالی منشیات میں چرس، ایم ڈی ایم پاﺅڈر، آئس، کرسٹل اور مختلف برانڈز کی درآمدی ”ڈانسنگ پلز“ شامل ہیں۔ مذکورہ پارٹیوں کے آرگنائزرز محکمہ ایکسائز کے ٹیکس سے بچنے کیلئے پاس اور دعوت نامے پرنٹ نہیں کرواتے بلکہ نیوایئر پارٹیوں کیلئے سوشل میڈیا کو تشہیر کے انتہائی مو¿ثر ذریعے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیو ایئر پارٹیز کو رنگین بنانے کے لئے شراب فروشوں اور قحبہ خانوں میں ایڈوانس بکنگ کروائی جا رہی ہے اور پارٹی کروانے والوں نے متعلقہ ایس ایچ اوز سے بھی رابطے تیز کر دیئے ہیں تاکہ پولیس کی جانب سے کارروائی سے بچا جا سکے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف کا مو¿قف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہ کی۔