Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
    • ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
    • * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
    • قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے
    • فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای
    • چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
    • کراچی، آٹزم سے متاثرہ بچوں کی مفت تعلیم اور تھراپی کا انتظام
    • پمز’ مریضوں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ’ نئے شعبے’ خصوصی تعلیمی پروگرام شروع
    • اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشاف
    • کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر زبیر موتی والا ،انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ،زکریہ عثمان ،حنیف گوہر ،یونس بشیر ،شیخ عمر ریحان ، فیصل معیز اور دیگر موجود ہیں
    • کراچی تباہ حال ،صنعتکاروں اور تاجروں نے شہر کو خطرناک قرار دیدیا
    • وزیراعلیٰ سندھ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
    • 5 اگست 2019کو کشمیر کی تقسیم سوچی سمجھی سازش تھیسردار عتیق احمد خان
    • مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی پاور ڈویلپمنٹ آف آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت، ہارورڈ میں داخلے کا جھانسہ دینے کا الزام
    • 1965کے تحت 2023 تک کے زیر التوا 86 فیصد مقدمات کے فیصلے
    • لمز میں فضائی آلودگی کے اسباب اور پھیلا پر تحقیق کیلئے نیا مرکز قائم
    • دو مزید واقعات میں 8 سالہ معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف و زرداری کے خلاف عدالتیں خاموش ہیں اور عمران کے کیسز فاسٹ ٹریک پر ہیں، شعیب شاہین

    By Khabrain Newsدسمبر 21, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    عمران خان کے وکیل و پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس انتقام کے سوا کچھ نہیں، نواز شریف نے بلٹ پروف گاڑی چھ لاکھ میں لی مگر نیب اور ایف آئی اے خاموش ہیں، عدالتیں زرداری اور نواز شریف کے خلاف مقدمات نہیں سن رہیں۔

    اڈیالہ جیل کے باہر گفت گو میں شعیب شاہین نے کہا کہ آج ہم نے توشہ خانہ کیس میں عدالت کو کہا ہے کہ پہلے دیگر کیسز سنیں، عدالتیں آصف زرداری اور نواز شریف کے خلاف مقدمات کو نہیں سن رہیں لیکن عمران خان کے خلاف مقدمات فاسٹ ٹریک پر چل رہے ہیں، نواز شریف نے بلٹ پروف گاڑی چھ لاکھ میں لی ہے مگر ایف آئی اے اور نیب بھی خاموش ہے عمران خان کا کیس سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں۔

    انہوں ںے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پاکستان کو 190 ملین پاونڈ ملے مگر بانی پی ٹی آئی کو ملزم بنادیا، اس وقت تک زرداری پر کوئی کیس نہیں، حسن نواز نے پراپرٹی ٹائیکون کو 9 ارب کی پراپرٹی 18 ارب روپے میں بیچی مگر لیکن 9 ارب روپے رشوت دینے پر نہ کوئی کیس بنا نہ کوئی رپورٹ سامنے آٗئی، ریاستی ادارے دیانت دار لوگوں کے خلاف ایکشن لیں گے تو عوام میں اعتماد کا فقدان ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے جج اعجاز آصف کو او ایس ڈی بنادیا گیا، وہ جج جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے کرتے ہیں اسے نوازا جاتا ہے، 26 نومبر کو قتل عام ہوتا ہے اور ریاست پاکستان آج تک خاموش ہے، اسنائپر کے ذریعے گولیاں ماری گئیں، ملزمان کو رہا کریں او جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں، اگر حکومت نے سنجیدگی دکھائی تو سول نافرمانی کی کال واپس لے لیں گے اگر اتوار تک ہماری بات نہ مانی گی تو اوورسیز پاکستانی اتوار سے پیسے نہیں بھیجیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو متنازعہ بنادیا گیا، پراسیکیوشن کو صرف پی ٹی آئی کے خلاف لگادیا گیا، آئی ایم ایف کے ایڈوائزر نے کہا جب بانی پی ٹی آئی کو ہٹایا گیا 12 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی طاقت کو ختم کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ ٹویٹر اکاؤنٹ باہر سے ہینڈل ہوگا کیونکہ جو یہاں سے کرے گا اس کو اٹھالیا جائے گا۔

    شعیب شاہین نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے خود کو فواد چوہدری سے لاتعلق کیا ہے، جو بھگوڑے ہوں گے ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    جیل کے باہر گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ جب یہاں سے سزا ہوتی ہے تو ہائی کورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے، القادر ٹرسٹ کا کیس ہائی کورٹ جائے گا جس میں چھ مہینے لگ سکتے ہیں، اگلے تین سے چار مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جو 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہوئے ان پر مزید مقدمات بنائے جارہے ہیں، عمران خان کے دو مطالبات ہیں لیکن حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اگر دو مطالبات پر ہماری بات مانتے ہیں تو اتوار سے زر مبادلہ نہ بھیجنے کی کال واپس لے لیں گے اگر مطالبات نہیں مانتے تو ہم اوورسیز پاکستانیوں کو کہیں گے زرمبادلہ نہ بھیجیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.