مظفرآباد(وقائع نگار)سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ 5 اگست2019 سوچی سمجھی کشمیر کی تقسیم کی سازش تھی ،دفاع کے ذمہ دار شخص ٹی وی پر آکر کہہ دے کہ ہمارے پاس ایک دو گھنٹے جنگ لڑنے کے لئے ایندھن نہیں تو ایسے موقف پر ان کشمیری بھائیوں کے دلوں پر کیا گزری ہوگی جو 7 دہائیو ں سے زائد عرصہ سے آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی نسلوں ، عصمتوں کی قربانیاں دیتے آئے ہیں ،پانچ اگست کے بعد مسلم کانفرنس ک رول شروع ہوتا ہے ،ایوب خان ، ضیاء الحق ، ذوالفقار علی بھٹو کی قانون ساز اسمبلی سے بھی مسلم کانفرنس کو سوچی سمجھی سازش کے تحت شملہ معاہدہ کی قربانی لگائی گئی ، معرکہ حق ، بنیان مرصوص اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عسکری قیادت سنبھالنے بعد ہندوستان پوری دنیا میں دبائو کا شکار ہے ،اور ہندوستان اس وقت بھی بے شمار ہتھکنڈوں کے ذریعے پاکستان و کشمیریوں کے درمیان دراڑیں ڈلوانے میں مصروف ہے تاہم ہمیں مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ایک ہونا ہوگا اور ثابت کرنا ہوگا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر بنے گاپاکستا ن ،آزاد کشمیر میں الیکشن کا بائیکاٹ کرتے تو الیکشن اگلے بیس سے پچیس سال خواب بن جاتے ، انتخابات ایک جمہوری عمل ہے جس پر میں نے اپنے مخالف حریف کو جیت کی مبارکباد دی ، پونچھ میں جو انتخابات کا مرحلہ باقی رہتا ہے اس کا انعقاد ہونا چاہیے یہی جمہوری روایات ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انھوں سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ حال ہی میں جو الیکشن ہوئے ہیں ان کا پاکستان میں جو اقتدار میں بیٹھے ہیں یا پھر کچھ اور لوگ ہیں ان کو تو فائدہ تو ضرور ہوا ہے لیکن جو کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگاتے آئے ہیں اور بالخصوص مسلم کانفرنس کو الیکشن کے عمل کے ذریعے پورے نظام سے باہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ہم اس کوشش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ہم نے اقتدار کو کبھی منزل نہیں جانا بلکہ ہمیشہ ریاستی تشخص کو پروان چڑھانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہے اور اب بھی ہیں ، مسلم کانفرنس کو تو اب بھی نقصان پہنچایا جارہا ہے دھیر کوٹ میں جو تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا جارہا ہے وہ چن چن کر مسلم کانفرنس کے لوگوں کیخلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں ، مسلم کانفرنس نے ادارے دیئے ، حقوق دیئے ، مسلم کانفرنس کے دس کارکن بھی جب تک موجود ہیں وہ کچھ بھی غلط ہونے سے قبل اپنی جانیں دے دیں گے لیکن جھکیں گے نہیں ، ہا ں اگر کوئی چیز پاکستان اور مملکت پاکستان کے مفاد میں ہے تو ہمیں بتایا جائے مسلم کانفرنس تائید و حمایت کریگی یوں دیوار سے لگانے کے بعد اسمبلی سے بھی باہر کرکے مسئلہ کشمیر پر کوئی سودے بازی کا سوچے تو مسلم کانفرنس آج بھی اس راستے کی دیوار ثابت ہو گی ، ایکشن کمیٹی کے 2023 کے جو چار پانچ مطالبات تھے ان کی حمائت کی ، کوئی بھی ایسا شخص جس کا تعلق جیک ، پیپلزپارٹی ، مسلم کانفرنس ، ن لیگ سے ہے اگر وہ آئین و قانون کے خلاف ہے تو وہ پھانسی کا حق دار ہے ۔پونچھ کے لوگ بہادر لوگ ہیں قربانیاں دینے والے ہیں ، پونچھ کے لوگ کبھی پاکستان کے خلاف نہیں ہو سکتے ہاں کچھ گروہ اپنے ذاتی مقاصد کے لئے ضرور ہو سکتے ہیں ، پونچھ کے عوام کا کوئی ایسا ایجنڈا نہیں جس سے پاکستان کی سلامتی کو کوئی نقصان ہو ، ہمارا نظام تبدیلی کا متقاضی ہے کیونکہ کوئی بھی شخص گرفتار بعد میں ہوتا ہے اور اس کی رہائی اور پشت پنائی کے لئے ٹیلی فونک اور سیاسی دبائو پہلے ہی بڑھ جاتا ہے ، کوئی افسر بات نہ سنے تو اس کا تبادلہ کردیا جاتا ہے ایسے نظام کو درست کرکے آئین و قانون کی پاسداری ، میرٹ گڈ گورننس کو لازم و ملزوم بنانا ہوگا تو سب احتجاج اور سازشیں خود ہی دم توڑ دیں گی ،موجودہ صورتحال کو دانشمندانہ اور حکمت عملی کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے اور اسے حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس کے لئے کوئی باہر سے نہیں آسکتا یہ پاکستان و آزاد کشمیر دونوں حکومتوں اور عوام کا معاملہ ہے جو امید ہے کہ جلد اپنے منتطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
- باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
- گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
- ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
- * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
- قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے
- فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای
- چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
- کراچی، آٹزم سے متاثرہ بچوں کی مفت تعلیم اور تھراپی کا انتظام
- پمز’ مریضوں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ’ نئے شعبے’ خصوصی تعلیمی پروگرام شروع
- اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشاف
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر زبیر موتی والا ،انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ،زکریہ عثمان ،حنیف گوہر ،یونس بشیر ،شیخ عمر ریحان ، فیصل معیز اور دیگر موجود ہیں
- کراچی تباہ حال ،صنعتکاروں اور تاجروں نے شہر کو خطرناک قرار دیدیا
- وزیراعلیٰ سندھ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
- 5 اگست 2019کو کشمیر کی تقسیم سوچی سمجھی سازش تھیسردار عتیق احمد خان
- مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی پاور ڈویلپمنٹ آف آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت، ہارورڈ میں داخلے کا جھانسہ دینے کا الزام
- 1965کے تحت 2023 تک کے زیر التوا 86 فیصد مقدمات کے فیصلے
- لمز میں فضائی آلودگی کے اسباب اور پھیلا پر تحقیق کیلئے نیا مرکز قائم
- دو مزید واقعات میں 8 سالہ معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
