Tag Archives: dawood-story-fb_647_042516085543

انڈر ورلڈڈان داﺅد ابراہیم کی زندگی بارے اہم انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور بہت جلد انڈر ورلڈ کے ڈان داو¿د ابراہیم کی زندگی پر بننے والی فلم ‘حسینہ’ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس کی پہلی جھلک ریلیز کردی گئی ہے۔جب اس فلم میں شردہا کپور کے مزکزی کردار کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں، تو سب کا یہی کہنا تھا کہ وہ اس کردار کے لیے کافی چھوٹی ہیں اور شاید ان پر یہ رول اچھا نہ لگے، تاہم فلم کے پہلے پوسٹر نے ان تمام باتوں کو بے بنیاد ٹھہرا دیا۔اس پوسٹر کو شردہا کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیا، جس میں مداحوں کو ان کا نیا روپ دیکھنے کو ملاخیال رہے کہ شردہا کپور سے قبل اس فلم میں حسینہ کے کردار کی آفر دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کو کی گئی تھی، تاہم مصروف شیڈول کے باعث انہیں فلم میں اداکاری سے معذرت کرنی پڑی۔فلم ‘حسینہ: دی کوئین آف ممبئی’ میں شردہا کپور کے بھائی سدہانتھ کپور داو¿د ابراہیم کا کردار جبکہ انکور بھاٹیہ شردھا کپور کے شوہر کا کردار کر رہے ہیں۔اپوروا لاکھیا کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم رواں سال 14 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔خیال رہے کہ شرد ھا کپور نے اپنی فلم ‘باغی’ میں شاندار ایکشن سینز فلمائے تھے اور توقع ہے کہ اس فلم میں ان کا ایک نیا روپ دیکھنے کو ملے گا۔