لاہور (ویب ڈیسک)سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی کارکردگی کی شاندار الفاظ میں تعریف وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنی گڈگورننس کے ذریعے نظام کو بہتر بنایا ہے۔ ڈاکٹر عشرت حسین وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں، وہ قابل تعریف ہیں۔ڈاکٹر عشرت حسین شہبازشریف کی اچھی کارکردگی کے باعث مسلم لیگ (ن) کو 2013 کے الیکشن میں کامیابی ملی۔ تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، سالڈویسٹ مینجمنٹ، انفراسٹرکچر ، توانائی اور دیگر شعبوں میں شہبازشریف کے منصوبے مثالی حیثیت رکھتے ہیں۔اربوں ڈالر کے منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کرنا ان کا بڑا اعزاز ہے۔ کرپشن کے خلاف شہبازشریف کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ شہبازشریف ایک پرعزم لیڈر اور ریفارمر ہیں۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اداروں کی استعدادکار بڑھا کر عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔
Tag Archives: eshrat-ul-abad
بانی متحدہ ”پاگل“قرار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے بانی متحدہ کو پاگل قرار دیدیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ بانی کی ذہنی حالت درست نہیں رہی، ایم کیو ایم لندن مخدوش ہو چکی ہے۔ متحدہ پاکستان میں لیڈر زیادہ اور کارکن کم ہیں۔ کراچی میں سیاسی خلا پیدا ہو چکا ہے۔ ایسی صورتحال انتہا پسندی اور عدم استحکام کو جنم دیتی ہے جس سے دشمن ملک بشمول بھارت فائدہ اٹھائیں گے۔ فاروق ستار میں حقیقی لیڈروں والی کوئی بات نہیں ہے۔ الطاف حسین سے اختلاف اور پھڈوں کی وجہ سے پاکستان چھوڑنا پڑا۔
سابق گورنر سندھ کس سیاسی جماعت میں جائیں گے؟؟؟اہم خبر
کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سلیم شہزاد نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق گورنر سندھ داکٹر عشرت العباد خان نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔پیرکی صبح دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت سلیم شہزاد نے کہاکہ دبئی میں قیام کے دوران سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور سابق صدر پرویز مشرف سے رابطہ ہواہے۔انہوں نے کہاکہ مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہوں۔ دبئی میں دیگر اہم سیاسی رہنماﺅں سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں، اس موقع پر انہوں نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور سابق گورنر سابق کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔
عشرت العباد کی بڑی سیاسی پارٹی میں شمولیت ….سندھ کی سیاست میں ہلچل
کراچی (ویب ڈیسک) دبئی سے جب پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری وطن روانہ ہوئے تو ان کو سابق گورنر عشرت العبادبھی ائیر پورٹ پر پاکستان کیلئے الوداع کرنے آئے۔اب ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف صحافی جنید سلیم نے دعوی کیا ہے کہ سابق گورنر عشرت العباد پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔ سابق گورنر نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہے۔