Tag Archives: fog

دھند کی جگہ پُر اسرار فضائی ماحول….شہریوں میں خوف و ہرا س

لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں دھند کی بجائے انتہائی خطرناک ،آلودگی سے بھر پور دھوئیں کا انکشاف،نجی ٹی وی کے مطابق شہر میں پھیلنے والا سلسلہ دھند کی بجائے آلودگی اور مختلف زہریلی گیسوں کی وجہ سے ہے ،چیف میٹرولوجسٹ محمد حنیف کے مطابق شہر میں دھند کی بجائے آلودہ اور زہریلا سموک سسٹم داخل ہوا ہے جسکی وجہ سے شہری سانس اور آنکھوں کی بیماریوں کا شکار بن سکتے ہیں ،اس وجہ سے گھر سے کم نکلا جائے ،انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ بارش سے ختم ہو گا تاہم بارشیں کب ہونگی اس بارے آئندہ چند روز میں کوئی امکان نہیں۔پنجاب میں ہرطرف دھند کا راج ہے۔صبح ہوتے ہی حد نگاہ کم ہوگئی اورٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے لگی۔شہریوں کا کہناتھاکہ دھند کے باعث گرمی کم ہوئی ہے جس سے انہیں ریلیف ملا تاہم فضا میں موجود گردو غبار آنکھوں میں چبھن کے مسائل بھی پیدا کررہی ہے۔دوسری طرف ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک موسم کی وجہ سے لاہور سمیت وسطی پنجاب میں آنے والے دنوں میں بھی صبح کے وقت دھند رہنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے بتایاکہ ابھی بارش کی کوئی توقع نہیں ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے میدانی علاقے گردوغبار اور دھند کی چادر کی لپیٹ میں ہیں۔دھند کی وجہ سے لاہور ائرپورٹ پر حد نگاہ ساڑھے تین سو میٹر تک رہ گئی جبکہ سڑکوں پر بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔