Tag Archives: Heart of Asia

پاک بھارت کشیدگی ….پاکستانی رہنما کی بھارت میں اہم ملاقاتیں

امرتسر(ویب ڈیسک)امرتسر میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کی سائیڈ لائنز پرہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔اس سے قبل سرتاج عزیز نے افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی۔ گذشتہ رات بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شریک رہنماو¿ں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں مشیرخارجہ کی بھارتی وزیراعظم سے خوشگوار ماحول میں تھوڑی دیر کےلیے ملاقات ہوئی تھی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے کسی رہنما نے بھارت میں اہم ملاقاتیں کی ہیں