Tag Archives: imran-khan-and-zardari

حکومت گرانے کیلئے زرداری تیا ر،عمران کا انکار۔۔وجہ کیا بنی ؟اہم ترین خبر

 لاہور /  اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے 17 جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے کنٹینر میں آصف زرداری کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے 17 جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے کنٹینر میں آصف زرداری کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا ہے۔ اب عمران خان اور آصف زرداری الگ الگ خطاب کریں گے۔دوسری جانب ماڈل ٹاؤن لاہور میں عوامی تحریک کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں منگل کو اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس اور17 جنوری کے احتجاج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر 17 جنوری کے احتجاج میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے خطابات کے شیڈول پر بھی غور کیا گیا۔ عوامی تحریک نے تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کے ایک دوسرے سے متعلق تحفظات پر فیصلہ کیا ہے کہ آصف زرداری اور عمران خان الگ الگ وقت پر احتجاج میں شرکت اور شرکا سے خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج میں اپوزیشن جماعتیں ایک گلدستے کی مانند شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے علاوہ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے 17 جنوری کو لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔

عمران خان کا یو ٹرن ….زرداری کیساتھ مل کر کیا کرنے والے ہیں

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے ایک نکاتی ایجنڈے پر آصف علی زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہوسکتی ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارنے کالادھن سفید کرنے کی اسکیمیں بنائیں جب کہ نوازشریف اپنا پیسہ بنانے کے لیے ملک تباہ کررہے ہیں، پیسہ بنانے کے لیے حکمران ملک کو کھوکھلا کر رہے ہیں اور کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے لہذا کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، پاناما کیس پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے اور ہمیں اس کو جیتنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کی سازش کی ضرورت نہیں جب کہ رقم بڑھاو¿ نواز شریف میں تمہارے ساتھ ہوں فضل الرحمان کا نعرہ ہے۔چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کے ایک نکاتی ایجنڈے پر آصف علی زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہوسکتی ہیں اور تحریک انصاف پاناما لیکس پر پیپلز پارٹی سے بات کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں تحریک انصاف کو کراچی سے 8 لاکھ ووٹ ملے،آئندہ الیکشن میں کراچی سے بھرپور حصہ لیں گے اورمیں اب کراچی کے لگاتار دورے کروں گا جب کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے حلقوں سے بھی الیکشن لڑیں گے۔