Tag Archives: imran-khan-dharna

پی ٹی آئی دھرنے کی تاریخ دوبارہ تبدیل ۔۔۔ ؟

لاہور (ویب ڈیسک)یکم نومبر کو سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے پیش نظر تحریک انصاف نے حکومت مخالف دھرنے کی تاریخ کا ازسرنوجائزہ لینے کیلئے سرجڑ لئے جبکہ مختلف جماعتوں کی احتجاج میں شمولیت سے روکنے کیلئے حکومت بھی متحرک ہوچکی ہے، مذاکرات کیلئے سعدرفیق،پرویزرشید اورمیر حاصل خان بزنجو پر مشتمل تین رکنی کمیٹی نے کام شروع کردیا۔گزشتہ روز بنی گالہ میں کور کمیٹی کے اجلاس میں یکم نومبر کو سپریم کورٹ میں سماعت کے حوالے سے غور کیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے لیڈرشپ سے پوچھا کہ کیا ہمیں اپنا دھرنا موخر کرنا چاہئے یا نہیں،جس پر شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین سمیت دیگر مرکزی رہنماﺅں نے رائے دی کہ دو نومبر کے احتجاج کے حوالے سے تحریک انصاف کی تیاریاں مکمل ہیں مگراس آپشن پر مزید غور کی ضرورت ہے،کیونکہ عدالت سے اگر وزیراعظم یا ان کے خاندان کے دیگر افراد کے حوالے سے کوئی آرڈر جاری ہوگیا تو اسلام آباد بند کرنے کا جواز باقی نہیں رہے گا۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ق)اچانک پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت کے اعلان کے بعد حکومت دیگر جماعتوں کو روکنے کیلئے متحرک ہوئی ہے۔حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے دو سے تین روز میں تحریک انصاف اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرےگی۔قوی امکان ہے کہ دھرنا دونومبر کو ہی دیا جائیگا۔

حکومت کا دھرنا روکنے کا پلان سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کا دھرنا روکنے کے لیے سیاسی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک وفاقی وزراءکے سپردکردیا گیا۔معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی۔حکومت انتظامی سطح پر فیصلہ کرچکی ہے کہ اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیاجائےگا،اور اس کے ساتھ ہی سیاسی حکمت کے راستے پر بھی چل نکلی۔اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کرکے معاملے کا سیاسی حل نکالنے کی کوشش کی جائےگی،تحریک انصاف کے ساتھ بھی بلواسطہ یا بلاوسطہ رابطے کرکےاسلام آباد کو بند کرنے سے باز رکھنے کا راستہ نکالا جائے گا۔پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ مل کرکسی بھی غیر قانونی اورغیر آئینی اقدام سے باز رکھنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پربھی بات ہوگی۔پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانےپربھی غورکیاجاسکتا ہے۔پارلیمانی جماعتوں سے فوری رابطے کاٹاسک وفاقی وزراء پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق اور میرحاصل بزنجو کوسونپ دیاگیا۔کمیٹی پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، ق لیگ، جماعت اسلامی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور جے یو آئی (ف) سے رابطے کررہی ہے،حکومتی کمیٹی بی این پی عوامی، فاٹا اراکین سمیت دیگر ا?زاد اراکین قومی اسمبلی وسینیٹرز سے رابطے کرےگی۔