اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی ریفرنس خارج کردیا۔چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری اور محمد خان ڈاہا کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے دونوں رہنماو¿ں کے خلاف ریفرنس ناقابل سماعت ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بدنیتی پر مبنی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا جو الیکشن کمیشن نے خارج کر دیا ہے اس لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج حق اور سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں بھیجا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے تقریباً 6 ماہ تک کیس کی دو درجن سے زائد سماعتیں کیں۔
Tag Archives: imran khan
خواتین کے عالمی دن پر ….عمران خان کا بڑ ا ٹوئٹ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اسلامی اقدار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خواتین کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ تعمیر ملت میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے ۔بدھ کے روز عالمی یوم نسواں کے موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ قوم کی بہادر ماﺅں، بیٹیوں اور بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہمیں صرف خواتین سے امتیاز سلوک پر نہیں لڑنا چاہیے بلکہ اسلامی اقدار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خواتین کو عزت کیساتھ ان کے حقوق دینے چاہیئں ۔
عمران خان کا کھانا اکثر کس کے گھر سے آتا ہے جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شاپنگ کا شوق نہیں ہے ایک شو میں شلوارقمیص پہننے کی آفر ہوئی اور کہا گیا کہ اس شو میں جتنے بھی سوٹ پڑے ہوں گے وہ آپ کو گفٹ کئے جائینگے پھر وہ اتنے شوٹ ملے کہ 20 سال تک وہی سوٹ پہنتا رہا نئے خریدنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئی۔ تنہا رہتا ہوں کبھی بھوکھا اور پیاسا سو جاتا ہوں اور اکثر اپنے نوکروں کے گھر کا کھانا منگوا کر کھا لیتاہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران کیا‘ عمران خان نے مزید کہا کہ امریکن سفیر مجھ سے ملنے آیا تو سب نے اپنے نوکروں سے کہا کہ یار کچھ بندوبست کرلینا۔ انہوں نے پہلے سبز چائے دے دی بعد میںتھوڑی قیمت والے بسکٹ لے آئے وہ بھی پیکنگ میں تو امرکی سفیر خود پیکنگ سے نکال کر کھاتا بھی رہا اور ہنستا بھی رہا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے پاس اگر پیسہ آجائے تو اس پر ہسپتال اور سکولز کو فنڈ دے کر خوشیاں بٹور لیتا ہوں۔ کبھی نہیں سوچا کہ جینز کی پینٹ کے ساتھ بوٹ پہنوں میں جو مل گیا حتیٰ کی چپل پہن کر گھومتا رہتا ہوں‘ عمران خان نے مزید کہا کہ شوکت خانم سے لے کر یونیورسٹی تک سب اس لئے کیا ہے کہ میرے ملک کے غریب مستفید ہوسکیں ‘ دس گارڈ بھی رکھ سکتا ہوں بہتر ہے جو تنخواہ ان کو دوں وہی ہسپتال کو دے دوں۔
آئندہ ٹکٹ کس کو ملے گا ؟؟؟کپتان کی ہدایت جاری
لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کا تمام تر توانائی آئندہ انتخابات پر صرف کرنے کا فیصلہ۔ تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے آئندہ عام انتخابات میں 50ہزار سے زائد ووٹ لینے اور دوسری پوزیشن پر آنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے 2013ءکے عام انتخابات میں 50ہزار سے زائد ووٹ لینے اور مخالف جماعت کے امیدوار سے دوسری پوزیشن پر آنے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام امیدواروں کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عمران کی ہدایت
عمران خان کا پیپلز پارٹی کو کرارا جواب
اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔منگل کو سماجی رابطے ی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کے اے پی سی میں شرکت نہیں کررہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ پارلیمانی جماعتیں فوجی عدالتوں کے بل پر اتفاق کرچکی ہیں،جبکہ 6مارچ کو اسمبلی میں اس سے متعلق بل پیش کیاجائےگا۔
عمران خان مایوس ….اندرونی کہانی منظر عام پر
اسلام آباد(ویب ڈیسک)”میں اور مایوس! ایساہو نہیں سکتا“یہ بات تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدالت عظمیٰ میں پانامہ کیس کی سماعت سے قبل ایک صحافی کی جانب سے سوال کے جواب میں کہی۔ عمران خان اور صحافی کے درمیان مکالمہ ہوا اور صحافی نے سے سوال کیا کہ خان صاحب بہت افسردہ اور مایوس نظر آ رہے ہیں جس پر عمران خان نے زوردار قہقہ لگاتے ہوئے کہا ”میں اور مایوس! ایسا ہونہیں سکتا “۔انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ چیئرمین نیب اور ایف بی آر عدالت میں کیا بولتے ہیں۔
دہشت گردی کیسے ختم ہو گی ؟؟؟ عمران خان کا اہم بیان
پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان سے فوائد حاصل کرنے کے لیے فاٹا میں جلد از جلد استحکام قائم کرنا ہوگا جبکہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے سے دہشت گردی ختم ہوجائے گی۔پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے لاہور اور پشاور میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حیات آباد دھماکے میں ججز کو ٹارگٹ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ’نیشنل ایکشن پلان پر پورے ملک میں اتفاق رائے ہوا، نیپ سے فوائد حاصل کرنے کے لیے فاٹا میں جلد از جلد استحکام قائم کرنا ہوگا اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں جلد از جلد ضم کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ’فاٹا کو وسائل دینے ہی ہوں گے کیونکہ وہاں ہر چیز تباہ ہوچکی ہے، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے علاوہ اور کوئی بہتر راستہ نہیں ہے جبکہ فاٹا کے ضم ہونے سے دہشت گردی ختم ہوجائے گی۔عمران خان نے کہا کہ ’فاٹا کو ضم کرنا آسان نہیں ہوگا، فاٹا کے علیحدہ قوانین اور رسم و رواج ہیں اس لیے ضم کرنے کے عمل میں تھوڑا مسئلہ آئے گا، آپریشن ’ضرب عضب‘ ختم ہونے پر فاٹا اور خیبر پختونخوا کو ایک ہونا تھا لیکن اس میں تھوڑی تاخیر ہوئی۔‘واضح رہے کہ پشاور میں ججز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔
پنجاب میں رینجرز آپریشن ….کپتان کا حکومت سے بڑا مطالبہ
لاہور: (دنیا نیوز) میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کو کھری کھری سنا دیں۔ کہا دہشتگردی کو ختم کرنے کا کام فوج یا رینجرز پر مت چھوڑا جائے اگر کراچی میں رینجرز کا آپریشن ہو سکتا ہے تو پنجاب میں کیوں نہیں؟۔ کیا یہاں دہشتگردوں کو پال رکھا ہے؟۔ عمران خان بولے شہباز شریف نے چند سال پہلے دہشتگردوں کو پیغام دیا کہ پنجاب میں کچھ نہ کرنا۔ حمزہ شہباز ایس ایچ اوز تعینات کرتا ہے۔ حکومت رائے ونڈ میں بیٹھ کر پولیس کو سیاسی بنا رہی ہے بہتر نتائج کے لیے پولیس کو غیرجانبدار اور غیرسیاسی بنانا ہو گا۔ کپتان نے دھماکے کو پی ایس ایل کے خلاف سازش بھی قرار دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے تو اس پر عمل کیوں نہیں ہو رہا؟۔ جسٹس قاضی عیسیٰ کی رپورٹ پر توجہ دینی چاہیئے۔
عمران نے تیسری شادی کا وقت بتا دیا
کراچی (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی شادی کے بارے میں سنجیدگی سے نہیں سوچا ساری توجہ پانامہ کیس پر ہے ۔بدھ کے روز صحافی کے شادی کے سوال پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ابھی تک شادی کے بارے میں سوچا ہی نہیں کیونکہ پانامہ سے جان ہی نہیں چھوٹ رہی اس وقت میری ساری توجہ پانامہ کیس پر مرکوز ہے،پاناما کا معاملہ حل ہوگیا تو میری شادی کا بھی مسئلہ حل ہو جائیگا