اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عمران خان کو صرف وہ اچھالگتا ہے جو ان کے اپنے مفاد میں ہو،عمران خان اور جہانگیرترین بقائمی ہوش وحواس اپنے جرائم کا اعتراف کرچکے ہیں،عمران خان نے اپنی ہی بیٹی کو شناخت دینے سے انکارکیا،2018میں الزام خان ناکام خان بن جائیں گے،تحریک انصاف والے نئے کاغذوں سے پرانے پکوڑے بیچنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ رقوم کی ترسیل کی تمام تفصیلات عدالت میں جمع کرادی ہیں،تحریک انصاف کے وکلاءہرروز موقف تبدیل کرتے رہے،تحریک انصاف والے نئے کاغذوں میں پرانے پکوڑے بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں،تحریک انصاف ماضی میں ختم ہونے والے مقدمات کے حوالے دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2010میں کالادھن سفید کرنے کاقانون بناجس میں عمران خان کااعترافی بیان ہے،عمران خان کو صرف وہ اچھالگتاہے جوان کے اپنے مفاد میںہو،عمران خان اور جہانگیرترین بقائمی میں اپنے جرائم کااعتراف کرچکے ہیں،تحریک انصاف کو ان کااصل چہرہ دکھارہاہوں جس پر وہ حواس باختہ ہیں۔دانیال عزیز نے کہاکہ جہانگیر ترین نے تین سال میں اپنی اولاد سے647ملین کے تحائف کا لین دین کیا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہاکہ عمران خان نے اپنی ہی بیٹی کو شناخت دینے سے انکار کیا،عمران خان وزیراعظم کو اس لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کہ وہ اچھے کام کر رہے ہیں،2018میں الزام خان ناکام خان بن جائیں گے۔….
Tag Archives: imran khan
جعلی خط دکھانے پر نواز شریف کو جیل بھجوا دینا چاہیئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کا جعلی خط دکھانے پر نواز شریف کو جیل بھجوا دینا چاہیے ، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ کل جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا وہ مسلم لیگ ن کی تاریخ ہے ، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں جمہوریت کی تمیز نہیں ، درحقیقت یہ فاشسٹ ہیں ، عمران خان نے کہا کہ دنیا کے ہر جمہوری ملک میں وزیر اعظم قوم کو جوابدہ ہوتا ہے ، انگلینڈ میں بھی ٹونی بلیئر اور مارگریٹ تھیچر پر الزامات عائد ہوئے تو ان کی پارٹیوں نے انہیں نکال دیا ، اسی طرح ن لیگ کو بھی نواز شریف سے خود جواب طلب کرنا چاہیئے۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے غیر جمہوری رویوں کے خلاف احتجاج کرنے پر ہمارے کارکنوں پر شیلنگ کی ، اس کے علاوہ ماڈل ٹاﺅن میں بھی ان لوگوں نے بے گناہ لوگوں کو گولیاں ماریں ، ہمارے قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن میں احتجاج کرنے کا صرف ایک مقصد تھا کہ ہمیں انصاف دیا جائے ، کیونکہ نواز شریف مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ، قومی اسمبلی میں انہوں نے کہا کہ کسی قطری نے خط نہیں لکھا جبکہ سپریم کورٹ میں ان کا بیان تھا کہ قطری شہزادے کا خط موجود ہے ، دراصل جس قطری شہزادے کے خط کا ذکر کیا جا رہا ہے اس کا نام بھی پاناما میں شامل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ن لیگ کے غنڈوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی ، یہ وہ لوگ کر رہے ہیں جن کے ضمیر بک چکے ہیں اور جن لوگوں کے ضمیر کا سودا نہیں ہوا وہ ابھی سامنے نہیں آ رہے ، ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ قوم اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس کے بعد اب کون ایسی اسمبلی میں جانا چاہے گا بہتر یہی ہوگا کہ ایسی اسمبلی کو بند کر کے نئے الیکشن کروائے جائیں۔
عمران خان کنفیوز اور تنازعات کا شکار…. اہم خبر سے پردہ اٹھ گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 10 ماہ تک شور مچا کر ملک میں انتشار پھیلایا اور اب پاناما کو بھولنے کی بات کرتے ہیں لیکن ہم ان پر ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کو ایک بار پھر شرمندہ ہونا پڑا، آج تحریک انصاف کی جانب سے ایک نیا مو¿قف پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ پاناما کیس کو بھول کر وزیراعظم نوازشریف کی تقریر کی بات کی جائے، اب آپ پاناما کو بھول جائیں لیکن ہم نہیں بھولیں گے،انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 10 ماہ تک شور مچایا اور ملک میں انتشار پھیلایا اس کا جواب کون دے گا، پاناما کیس سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں، جھوٹی کہانی کو مزید جھوٹ بول کر پیش نہیں کیا جاسکتا عمران خان کو مایوسی ہوگی، ہم آپ کو پتلی گلی سے بھاگنے نہیں دیں گے، اور آپ پر ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے،مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خان صاحب کو ہمیشہ عدالتوں کے باہر عدالت لگانے کا شوق ہوتا ہے۔ تحریک انصآف کو آج پھر شرمندہ ہونا پڑا۔ عمران خان کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی نے ایک اور موقف دیا ہے۔ آج تحریک انصاف کا موقف تھا کہ پانامہ پیپرز کو ایک منٹ کے لئے بھول جائیں اور وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر پر بات کریں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ میں عدالت میں ججز اور وکلا کے بجائے عمران خان کا چہرہ دیکھتا ہوں کیوں کہ ان کا چہرہ پاناما کیس کا تھرما میٹر ہے جیسے جیسے کیس چل رہا ہے عمران خان کا چہرہ لٹکتا جارہا ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ وزیراعظم کو عدالت میں بلانا چاہتے ہیں کسی کی خواہش پر وزیراعظم کو عدالت میں طلب نہیں کیا جاسکتا نوازشریف تو خود آئینی اور عوام عدالت میں پیش ہونے پر فخر کرتے ہیں، عدالت جب عمران خان سے ثبوت مانگتی ہے تو وہ اچھل کود شروع کردیتے ہیں اور بغیر ثبوت کے ہی پریس کانفرنس کرتے رہتے ہیں عدالت ثبوت تلاش نہیں کرتی بلکہ ثبوت پر فیصلہ کرتی ہے، عمران خان کے پاس ثبوت نہیں صرف جھوٹ کا پلندہ ہے۔ عدالت ثبوت مانگتی ہے ،آنیاں جانیاں نہیں دیکھتی کبھی ملتان ، کبھی کراچی، کبھی کہیں جلسے کرتے ہیں پہلے ثبوت دیں۔ خان صاحب سے جب ثبوت مانگیں تو وہ پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جیسے جیسے پانامہ لیکس کا کیس آگے چل رہا ہے عمران خان کا چہرہ لٹک رہا ہے۔ پانامہ لیکس کا تھرمامیٹر عمران خان کا چہرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کسی کی انا کی خاطر وزیراعظم کو عدالت طلب نہیں کر سکتی۔ تحریک انصاف والے ہر روز نئی کہانی لے کر آتے ہیں۔ انہیں پتہ ہے جھوٹ سے شرمندگی ہوگی۔ مگر شرم آپ کو آتی نہیں ،انوشے رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی جماعت جھوٹے الزامات لگانے میں ماہر ہے لیکن اب عمران خان کے تمام الزامات ایک ایک کرکے زمین بوس ہوتے جارہے ہیں،اور عدالت میں ان کے وکیل بھی بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عدلات میں گپ شپ کرنے آتے ہیں اورتامک ٹوٹیاں مارتے ہیں۔عمران خان خود کنفیوژ اور تنازعات کا شکار ہیں وہ اور ان کی جماعت جھوٹے الزامات لگاتے ہیں جن کا کوئی ثبوت ان کے پاس موجود نہیں۔
عمران خان بن گئے الزام خان….خطاب کس نے دیا جانیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں ثبوت نہ ہونے کی بات تسلیم کر کے خود کو الزام خان ثابت کر دیا لیکن جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف پر منی لانڈرنگ ، ٹیکس چوری اور فراڈ کے الزامات لگائے لیکن عدالت عظمیٰ میں تسلیم کر لیا کہ ان الزامات کو ثابت کرنے کے لئے ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ۔ عمران خان کے روےے اور سیاست سے واضح ہو گیا کہ وہ الزام خان ہیں جو قوم اور عدالت کا وقت ضائع کر کے اپنی خواہشات کی تسکین چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے سامنے جھوٹے ثابت ہو گئے، سب کے سامنے سچ آ گیا کہ وہ نواز شریف کی بے عزتی اور تحقیر کر کے چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں لیکن عدالت میں ان کے بیان نے خود ثابت کر دیا کہ وہ صرف اپنی خواہشات کی تسکین چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی بات میں تضاد ہے ۔ عمران خان جذبات میں آکر خود پیش ہوئے لیکن ثابت ہو گیا کہ ان کے پاس ثبوت نہیں بلک جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم کو عمران خان نے اربوں روپے کمانے کا طریقہ بتا دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما لیکس معاملے پر پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کو اربوں روپے کمانے کا ایک طریقہ بھی بتادیا ، ان کا کہنا تھا کہ اگرپاناما لیکس کا انکشاف کرنے والی صحافتی تنظیم (آئی سی آئی جے )کی دستاویزات غلط ہیں تو نوازشریف صحافتی تنظیم کے خلاف مقدمہ درج کرےں جس سے نوازشریف کو اربوں روپے مل سکتے ہیں،
عمران خان پر منشیات استعمال کرنے کا الزام ….تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان منشیات استعمال کرنے کے الزام بارے پوچھے گئے سوال کا جواب نہ دے سکے، منگل کومقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر (ایڈیکشن )نشہ کرنے کا بھی الزام ہے اس بارے آپ کا کیا موقف ہے، انہوں نے صحافی کے دیگر سوالات کا جواب تو دیا لیکن منشیات استعمال کرنے کے الزام بارے پوچھے گئے سوال کا جواب گول کرگئے، اس موقع پر عمران خان سے مخدوم جاوید ہاشمی کے بیان بارے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار جوڈیشل مارشل لا کا لفظ سنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر غیر سنجیدہ سوالات نہ کئے جائیں۔
”ثبو ت مل گئے“ ….عمران خان کا دھماکہ خیز بیان
پیپلز پارٹی بارے عمران خان کا اہم اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کہتے ہیں کہ جب تک نوازشریف سے احتساب شروع نہیں ہوتا انصاف نہیں ملے گا جب کہ پلی بارگین کا قانون بالکل غلط ہے یہ نہیں ہونا چاہیے اور چیرمین نیب کوفوری فارغ کردینا چاہیے، ہم نے خیبرپختونخوامیں جو احتساب کمیشن بنایا اس میں کوئی پلی بارگین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن کمیشن میں کیس ہار جائے گی جب کہ پاناما کیس میں ہم کہہ رہے ہیں فیصلہ کریں لیکن (ن) لیگ کے وکیل مزید تاریخ مانگ رہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے 1983 میں فلیٹ لیا جو کبھی نہیں چھپایا لیکن نوازشریف نے مے فیئر کے فلیٹس چھپانے کے لیے جھوٹ بولا جب کہ زمین لینے میں ہم نے کون سا قانون توڑا ہے، میں تو حلال کی کمائی باہر سے پاکستان لے کر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق خیبرپختونخوا حکومت کو ناکام کرنا چاہتا ہے کیوں کہ ڈھائی سال سے ریلوے ٹریک بنانے کی اجازت نہیں مل رہی جب کہ مولانا صاحب کے بارے میں وکی لیکس نے صحیح انکشاف کیا تھا، وہ کہتے رہے کہ انہیں وزیراعظم بنا دیں۔
پاناما کے معاملے پر عوام میں جارہے ہیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں ملک میں جمہوریت کو بچانا ہے تو نواز شریف سے جواب لینا ہوگا۔اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پاناما اہم کیس ہے، اس معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہیں، بیرون ملک دولت پاکستان عوام کی ہے، اپوزیشن کا کام حکومت سے جواب لینا ہوتا ہے، جب بھی حکومت قانون توڑتی ہے تو اپوزیشن کو جواب لینا ہوتا ہے۔ پوری اپوزیشن متفق ہے کہ پاناما معاملے پر نواز شریف کو جواب دینا پڑے گا کیونکہ پاکستان میں جمہوریت کو بچانا ہے تو نوازشریف سے جواب لینا ہوگا، پاناما کے معاملے پر عوام میں جارہے ہیں، دیکھتے ہیں 27 دسمبر کو پیپلز پارٹی کیا اعلان کرتی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ تحریک انصاف سڑکوں پر نہ آتی تو پاناما کیس ختم ہوجاتا، لوگوں میں تشویش ہے کہ پاناما کیس اتنا لمبا کیوں چلا کیونکہ پاکستان کا نظام صرف کمزوروں کو پکڑتا ہے، ہمارا المیہ ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ نواز شریف کو سزا نہیں ہوگی، پاناما کے معاملے پر وزیراعظم نے اسمبلی میں جھوٹ بولا لیکن انہیں پتہ تھا کہ سپریم کورٹ میں جھوٹ نہیں چلے گا، قطری شہزادے کا خط بھی جھوٹا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کیس فوری طور پر سنا جائے۔عمران خان نے کہا کہ نیب پاکستان میں کرپشن بڑھا رہی ہے، اگر نیب کامیاب ہوتا تو کرپشن نہ بڑھ رہی ہوتی، سوشل میڈیا پر پوچھا جارہا ہے کہ نیب بتائے کرپشن پر کتنا حصہ دینا ہوگا اور کتنا خود رکھیں، نواز شریف کے خلاف نیب میں 12 کیسز ہیں، اسحاق ڈار نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ نوازشریف کے لیے منی لانڈرنگ کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا اور نیپرا جیسے ادارے حکومت کے تابع ہوں گے تو حکومت اپنی من مانی کرے گی، ہم اس معاملے کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔جعلی خبر پر خواجہ آصف کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیر دفاع کی جانب سے دھمکی آمیز ٹوئٹ نے بین الاقوامی برادری میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہودی لابی پہلے ہی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف ہے، وزیردفاع ایک جھوٹی خبر پر اتنی بڑی دھمکی دینے سے پہلے تحقیق تو کرلیتے۔