لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ چیمپئن کبھی برے وقت پرافسوس نہیں کرتا بلکہ اس سےسبق سیکھتا ہے، کرکٹ کھیلنے کے دوران ان پر بھی برے وقت آئے، کامیاب وہی ہوتا ہے جو ہارنے سے نہیں ڈرتا، جو ہارنے سے ڈرتا ہے اس کو کبھی جینا نہیں آتا، خطرہ مول لینے سے ڈرنے والا کبھی کامیاب کاروباری نہیں بن سکتا۔ 60 کی دہائی میں سنگاپور اور پاکستان ایک جیسے تھے ، آج سنگاپور بہت آگے نکل گیا ہے، پاکستان کی برآمدات چھوٹے سے جزیرے سنگاپور سے کم ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سڑکوں پر سرمایہ کاری کرنے سے قومیں نہیں بنتیں، قومیں انسانوں پر سرمایہ کاری کرنے سے بنتی ہیں، جہاں انسانوں پر سرمایہ کاری ہو وہ قومیں تباہ نہیں ہو سکتیں، آزادی ملنے کے بعد قوم پر سرمایہ کاری نہیں کی گئی، بدقسمتی ہے کہ آج بھی ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور اب بھی اورنج لائن جیسے منصوبے بن رہے ہیں۔ پاناما لیکس سے فارغ ہو کر ساری توجہ نمل یونیورسٹی پر دوں گا۔
Tag Archives: imran khan
غصہ پانامہ کیس کا یا کچھ اور ….سپریم کورٹ لابی میں عمران خان غصہ سے لال پیلے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی لابی میں عمران خان کی چپل پر ساتھی کا پاو¿ں آگیا چپل کا اسٹرپ ٹوٹنے پر عمران خان غصے میں آگئے نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان پاناما لیکس کیس کی سماعت سننے کیلئے سپریم کورٹ میں آئے ،سماعت ختم ہونے کے بعد عمران خان اپنے رفقا کے ساتھ سپریم کورٹ کی لابی سے واپس جا رہے تھے کہ کسی ساتھی کا پیر عمران خان کے پیر پر آگیا جس سے ان کی چپل کا اسٹرپ ٹوٹ گیا اس پر عمران خان غصے میں آگئے اور انہوں نے بڑ بڑانا شروع کردیا۔
پانامہ کیس ….وزیر اعظم سن لیں ایسا کا م کبھی نہیں ہونے دینگے ….ن لیگ کی قیادت پریشان
اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اورنوازشریف سن لیں ،ہم پاناماکیس کو نہیں بھولنے دیں گے، اس کیس کے لیے کمیشن کی ضرورت ہی نہیں، کچھ بھی ہوجائے پاناما لیکس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں کمیشن بنانے کی ضرورت ہی نہیں اب وقت گزر گیا اب یہ کیس سپریم کورٹ میں ہے اور امید ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے یہی بنچ اس کیس کو سنے گا آئندہ کیس کی سماعت نئے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوگی، اب ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی،بنی گالا میں میڈیا سے بات چیت میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نوازشریف نے وزیراعظم بن کر پیسا بنایا اور باہر بھجوایا،مریم نواز نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، حکمران تسلیم کرلیں کہ ان کی جائیداد ملک سے باہر ہے۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں بیان سیاسی تھا، نوازشریف سے جواب طلب کریں گے ، قوم کو یہ معاملہ نہیں بھولنے دیں گے ،پاناما میں انکشاف کے بعد ان کو یہ جائیداد ماننی پڑی۔انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کیس میں اتنی دلچسپی نہیں لی گئی جتنا قوم اس کیس میں لے رہی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ پاناما کیس کا جتنا جلدی ممکن ہو فیصلہ ہوجائے،امید کرتے ہیں کہ جنوری کے پہلے ہفتے یہی بینچ اس کیس کو سنے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری تمام توجہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس پر تھی، اس کیس سے فیصلہ ہوگا کہ کیا طاقتور کے لیے بھی قانون ہے۔
ہم کمیشن نہیں چاہتے
بنی گالہ(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ خود پاناما کیس کا فیصلہ کرے کیونکہ ہم کمیشن نہیں چاہتے۔بنی گالا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز چیف جسٹس نے کمیشن بنانے یاکیس چلانے کاآپشن دیا تھا اور ہم نے کمیشن کے قیام پر فیصلے کے لیے چیف جسٹس سے وقت مانگاتھا تاہم ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ خود پاناما کیس کا فیصلہ کرے کیونکہ ہم کمیشن نہیں چاہتے۔
جھو ٹوں کی داستان سننے جارہاہوں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس میں جھوٹوں کی داستان سنتے عدالت جا رہا ہوں ۔ اللہ کرے کہ معاملہ لمبا نہ ہو جائے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے لئے عدالت آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ پانامہ پر جھوٹوں کی داستان ہی سنتے جا رہا ہوں۔ پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق صحافی کے ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ معاملہ لمبا نہیں جانا چاہیئے۔ اللہ کرے معاملہ جلدی ختم ہو جائے بلکہ آج ہی اس کیس کا فیصلہ ہو جانا چاہیے ۔
پاناما کیس ختم ….عمران خان کی تصدیق ….اہم ترین خبر ….کھلبلی مچ گئی
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت میں ثابت کر دیا کہ دبئی میں جب سٹیل مل بیچی گئی تو وہ خسارے میں تھی۔ تحریک انصاف نے صرف ایک دستاویز سے ساری کہانی بے نقاب کر دی ہے اور یہ دستاویز میڈیا کو بھی دی جائے گی۔ سپریم کورٹ میں تو سماعت جاری ہے لیکن آج مسلم لیگ (ن) کا کیس ختم ہو گیا ہے۔ قطری شہزادے کے خط کے بعد آج ایک اور کمال ٹرسٹ ڈیڈ کی صورت میں ہوا ہے۔ تحریک انصاف کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ معاملہ اگر عدالت میں نہ آتا تو لوگوں کو کچھ پتہ ہی نہ چلتا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا بنایا ہوا سارا کیس ایک ہی دستاویز سے ختم ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت تو جاری ہے لیکن ہمارے حساب سے ان کا کیس ختم ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جمع کرائی گئی تمام دستاویزات سے ہی تمام معلومات نکال کر انہیں غلط ثابت کر دیا۔ عمران خان نے کہا کہ جیسے ہی پانامہ پیپرز کے انکشافات ہوئے اس کے بعد سے نئی نئی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں اور شریف خاندان 7 ماہ کہانیاں بدلتا رہا ہے۔ 2012ءمیں مریم نواز شریف نے تو کسی بھی قسم کی پراپرٹی سے متعلق انکار ہی کر دیا تھا اور اگر پانامہ پیپرز نہ آتے تو یہ کبھی ان جائیدادوں کو تسلیم ہی نہ کرتے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شریف خاندان کی جانب سے بتایا گیا کہ میاں محمد شریف نے سٹیل مل 1980ءمیں بیچی جس کا پیسہ دو جانب گیا اور اسی پیسے سے ہی برطانیہ میں 2006ءمیں فلیٹ خریدے جبکہ میں نے خود 1998ءمیں ان کی پراپرٹی کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔ دوسری کہانی قطری خط کے بعد سامنے آئی جس کے مطابق پیسہ دبئی سے قطر اور قطر سے لندن چلا گیا اور قطری شہزادہ حاتم طائی ثابت ہوا جس نے پیسہ دیدیا اور دبئی سٹیل مل بیچ کر لندن میں فلیٹ خریدے لیکن انہیں کی دی گئی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ جب سٹیل مل بیچی گئی تو 2.6 ملین درہم کا نقصان ہو رہا تھا او رپیسہ تو تھا ہی نہیں، اس لئے ساری کہانی وہاں ہی ختم ہو جاتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس انکشافات کے بعد سے مسلم لیگ (ن) کا موقف بدل رہا ہے۔ نواز شریف نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا کہ ہمارے پاس تمام دستاویزات ہیں لیکن آج عدالت سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ منی ٹریل ہے ہی نہیں اور سپریم کورٹ کو کوئی دستاویزات ہی نہیں دی گئیں۔ یہ سمجھتے تھے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ پارلیمینٹ میں رہے گا اور کچھ دنوں کے بعد لوگ بھول جائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پہلے قطری شہزادے نے چھلانگ مار کر خط دیا اورحکومت نے ایک اور ڈرامہ کیا ہے اوراچانک ٹرسٹ ڈیڈ کی صورت میں ایک کمال ہوا ہے۔ مریم نواز اور حسین نواز نے ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق ایک معاہدہ کیا تھا، کہ حسین نواز کی کمپنی کے نام پر فلیٹس ہیں لیکن آج پتہ چلا ہے کہ ٹرسٹ ڈیڈ میں نیلسن اور نیسکول کا نام ہی نہیں تھا۔ سپریم کورٹ نے قطری شہزادے کے خط کی بھی دھجیاں اڑا دی ہیں کیونکہ اس کا سر ہے نا ہی پاﺅں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی آبزور کیا کہ قوم سے جھوٹ بولا اور پارلیمینٹ سے بھی جھوٹ بولا گیا۔ نواز شریف نے اب ایک اور جھوٹ بولا ہے کہ ان کے بچوں نے جو کاروبار شروع کیا وہ 2005ءمیں جدہ کی مل بیچ کر شروع کیا گیا لیکن آج ہم نے سپریم کورٹ میں دستاویزات دی ہیں کہ حسن نواز جو 1999ءمیں طالب علم تھے ، صرف 2 سال بعد 2001ءمیں 24 سے 25 سال کی عمر میں لندن میں اربوں روپے سے پراپرٹی کا بزنس شروع کر دیتے ہیں، ایسا کیسے ممکن ہوا اور یہ سارا پیسہ کدھر سے آیا کہ وہ ساڑھے چھ سو کروڑ روپے کے گھر میں رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سٹیل مل بیچنے سے پہلے ہی حسن نواز نے کاروبار شروع کیا اور آف شور کمپنیاں اس لئے چھپائی گئیں کہ ان کے پیچھے اربوں روپے تھے اور اس تمام کاروبار کیلئے رقم کس طرح باہر گئی، اس بارے میں سپریم کورٹ میں کوئی ثبوت نہیں دیا گیا حالانکہ نواز شریف چھ ماہ پہلے کہہ رہے تھے کہ تمام ٹرانزیکشن کے ثبوت موجود ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ تمام معاملات کے بارے میں پتہ ہونے کے باوجود نیب نے چھان بین نہیں کی اس لئے پی ٹی آئی وکیل نعیم بخاری نے چیئرمین نیب کے خلاف کریمنل پروسیڈنگز کرنے کا بھی کہا ہے۔ موٹو گینگ میرے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کریں گے، نوازشریف کے خلاف فیصلہ آیا تو صرف عہدہ نہیں جائے گا یہ جیل جائیں گے۔ 2013ءالیکشن میں تو ان کی دھاندلی چل گئی اب الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے مزید کہا کہ لیگی حکمرانوں کی حرکتیں دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔ اب کوئی دبئی کا شہزادہ سامنے نہ آ جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ شریف برادران کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ معاملہ عدالت میں چلا جائے گا اس لئے متضاد بیانات دیتے رہے۔ ٹی او آرز پر اسی لئے نہیں مان رہے تھے کہ معاملہ کو تاخیر کا شکار کر کے ماضی کی طرح مٹی ڈال دیں گے لیکن تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور جیالوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شریف فیملی 13 سال مے فیئر فلیٹس میں رہی جس کا صرف کرایہ ڈیڑھ ارب بنتا ہے دنیا میں کون سا سخی ہے جو اتنے پیسے چھوڑ دے۔ سپریم کورٹ کا بنچ بڑا تگڑا ہے۔ اب فیصلہ نوازشریف کے اپنے امپائر نہیں کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کی عدالت میں ان کا جھوٹ ثابت ہو چکا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کا نام پانامہ میں آیا تو اس نے پارلیمنٹ میں صفائی دی کہانیاں سنا رہے ہیں۔ نوازشریف نے ایک بار پہلے بھی جھوٹ بولا تھا جب کہا کہ میں نے جنرل راحیل کو ثالثی کیلئے نہیں نہاں یہ آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ نوازشریف کی درخواست پر بھی جنرل راحیل نے ثالثی کی۔ اب کی بار نوازشریف کا صرف جھوٹ ہی نہیں پکڑا جائے گا بلکہ اربوں کی کرپشن بھی پکڑی جائے گی اس لئے یہ جیل جائیں گے۔ میرے پاس تمام اثاثوں کی منی ٹریل موجود ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے محتلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف پر بڑی ذمہ داری ہے۔ ملک کو اندرونی خطرات کے حوالے سے فوج کی بڑی اہمیت ہے۔ جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے وہ دہشتگردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوئے۔ نیشنل ایکشن پلان میں کالعدم تنظیمو ںکے حوالے سے طے کردہ پلان پر پنجاب میں بالکل عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ اصولوں کی بنیاد پر پارلیمنٹ نہیں جا رہے۔ نوازشریف اور آصف زرداری کے مفادات ایک ہیں اس لئے دونوں ہی احتساب نہیں چاہتے۔ زرداری کے باہر رہنے یا ملک میں رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ ان کے باہر رہنے سے پیپلزپارٹیی کو فائدہ ہو گا بلاول بھٹو کو کام کرنے کا موقع ملے گا۔
عمران خان نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو فون گھما دیا
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اورانہیں پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے ٹیلی فونک رابطے میں دفاع وطن کیلئے درپیش چیلنجرز سے نمٹنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہاکہ قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے ۔
کپتان کی ٹیم تیار ….ن لیگ میں ہل چل
بنی گالہ (ویب ڈیسک)بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حامد خان میڈیا کے دباو¿ پر کیس سے الگ ہوئے ہیں وہ تحریک انصاف کےساتھ 30 سال سے تھے اور رہیں گے تاہم پاناما پر اب 4 رکنی وکلا ٹیم کو کیس میں شامل کررہے جس کی قیادت نعیم بخاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں سب کچھ مشاورت سے ہوگا، لندن میں ثبوت ڈھونڈنے نہیں بچوں سے ملنے گیا تھا، میری صرف بیٹوں سے ملاقات ہوئی اور ان کے پاس پاناما کیس کے شواہد نہیں۔
قطری شہزادے کے خط کے حوالے سے چیرمین پی ٹی ائی نے کہا کہ قطری شہزادے کے خط پر بہت سے سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں، نوازشریف کو3 تقریروں میں قطری شہزادہ یاد نہیں آیا، عدالت میں جواب دینے کا وقت آیا تو قطری شہزادہ چھلانگ مارکر آگیا۔ عمران خان نے کہا کہ یہ کوئی میرا ذاتی کیس نہیں ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی طاقتور کو عدالت نے نہیں پکڑا اس لیے جو لوگ احتساب سے ڈررہے ہیں وہ سب نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور احتساب سے بچنے کے لیے لوگ نوازشریف کی مدد کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔
عمران نے تیسری شادی کی خبر دیدی
مانچسٹر (ویب ڈیسک) تیسری شادی کا نمبر آنے والا ہے، کپتان نے عندیہ دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مانچسٹر میں دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کیلئے موجود تھے جہاں انہوں نے تیسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔ شادی کی تقریب میں مہمانوں سے گفتگو کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ شادی سے متعلق مجھ سے مشورہ نہ لیں، میرا ٹریک ریکارڈ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا کریں کہ میری تیسری شادی کامیاب ہو۔ عمران خان اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے شرما گئے جبکہ تقریب میں موجود لوگوں نے تیسری شادی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا۔ حال ہی میں ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 2طلاقوں کے بعد ان کا شادی پر یقین مزید پختہ ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے بارے میں سب سے بہترین بات یہ ہے کہ زندگی ناقابل یقین ہے، آپ نہیں جانتے کہ کل کیا ہونے والا ہے۔ اس انٹرویو کے بعد سے عمران خان کی تیسری شادی کے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔