کراچی (خصوصی رپورٹ) سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم نے پی ٹی آئی کی سندھ میں پالیسیوں سے اختلاف کے باعث پارٹی کو چھوڑ دیا سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی اپنا وہ کردار ادا نہیں کررہی جو میری سوچ سے مطابقت رکھتا ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اپنے مستقبل کا فیصلہ آنے والے دنوں میں کروںگی۔ واضح رہے کہ ارم عظیم فاروقی ایم کیو ایم سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئی تھی۔ ارم عظیم فاروقی نے مزید کہا کہ میں اپنے سپورٹرز کا شکریہ بھی ادا کرتی ہوں ، پی ٹی آئی کی وہ پالیسیاں جو ملک کے مفاد کے لئے ہوں گی ان میں حصہ دار ہوں گی۔
Tag Archives: imran khan
26اکتوبر کو گرفتاری دینگے یا نہیں بڑی خبر آگئی
اسلام آباد (اے این این، صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ الیکشن کمیشن کومتعصب کہنے پر بھی عمران خان سے جواب طلب کرلیا گیا۔۔جمعرات کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ممبر کمیشن ارشاد قیصر کی آمد میں تاخیرکے باعث دیر سے شروع ہوئی، الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے، فیصلے میں عمران خان کو گرفتار کر کے 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کراچی ائیرپورٹ پر دیے گئے بیان پر بھی عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ میں سے سندھ اور پنجاب کے 2 ممبرز نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی مخالفت کی تاہم 3 ممبرز نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف سے درخواست پر جواب طلب کرلئے اور کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔دریں اثناءترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کے پاس وار نٹ جاری کرنے کا اختیارنہیں، یہ ادارہ تعصب پسند ہے، عمران خان نے کبھی پیش ہونے سے انکارنہیں کیا۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی توہین کی ہے، آج تک کسی بھی سیاستدان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے گئے۔۔واضح رہے کہ عمران خان نے عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں پیش ہونے کے احکامات جاری کیے تھے۔اس سے قبل 15 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیئے تھے۔عمران خان کے وکیل کو دلائل کے لئےگزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نےآخری موقع دیاتھا۔ عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پرتعصب کے الزام عائد کیا تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے نشانے پر ہیں۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات غیر قانونی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ 2013کے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کے الزمات عائد کئے۔ الیکشن کمیشن نے صرف عمران خان کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم غیر قانونی ہے۔ہائیکورٹ نے وارنٹ کو معطل کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن کا آج کا حکم توہین عدالت ہے۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ عدالت میں اٹھائیں گے۔ بابر اعوان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو نئے مینڈیٹ کی فوری ضرورت ہے۔
عمران خان نے مخالفین کو زبردست پیغام دیدیا ،2018میں کیا کرنے والے ہیں،دیکھیں اہم خبر
ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے ایک ارب درخت لگائے، یہ جنگل موسمی حالات کنٹرول کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے، پاکستان میں گزشتہ 2 سال میں 2 ڈگری گرمی بڑھی، بارشیں کم ہوئیں، بلین ٹری سونامی منصوبے کو دنیا بھر میں مانا گیا، ہم سارے پاکستان کو ہرا بھرا کرنے کا پروگرام لائیں گے، پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا، چھانگا مانگا کی سیاست نواز شریف نے شروع کی، نواز شریف نے چھانگا مانگا میں سیاستدانوں کی بولیاں لگائیں جب کہ 2018 میں تمام صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ انسان میں انسانیت ختم ہوجائے تو وہ جانور سے بھی نیچے چلاجاتا ہے، جانورتو اتنا کھاتا ہے جس سے اس کا پیٹ بھر جائے، انسان جب جانوربنتا ہے تو کھا کھا کربھی اس کاپیٹ نہیں بھرتا، انسان جتنا بڑا سوچتا ہے اتنا ہی نیچے گرتا ہے، کامیابی کا راز ہے کہ برے وقت سے گھبرائیں نہیں، برا وقت سوچنے کے لیے آتا ہے۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں طاقتور اور کمزوروں کے لیے الگ الگ قانون ہے لیکن ہمیں سب کے لیے ایک ہی قانون بنان ہے تاکہ کسی طاقتور کو پکڑا جائے تو یہ نہ کہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ آصف زرداری سینما کے ٹکٹ بلیک کرتے تھے لیکن آج ان کے پاس سندھ میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی اور 19 شوگر ملیں ہیں۔ پیپلزپارٹی کیوں نیچے چلی گئی، اگر پیپلزپارٹی میں میرٹ ہوتی تو اعتزاز احسن اور بلاول میں کیا مقابلہ تھا، بینظیربھٹو کے بعد آصف زرداری نے ایک کاغذ دکھایا کہ میں اور بلاول پارٹی سربراہ ہیں۔ ہم بڑے ڈاکوو¿ں کو جیل میں ڈال کر دکھائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف ملے ہوئے ہیں، چیئرمین نیب کی تعیناتی میں ہماری کوئی مشاورت شامل نہیں، دونوں نے خود کو بچانے کیلیے فیصلہ کیا تھا کہ وہ چیرمین نیب خود لائیں گے، قوم نئے چیرمین نیب جاوید اقبال کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ قمر زمان کی طرح بچانے کی کوشش کی گئی تو بڑا رد عمل آئےگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر یہودی ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے حالانکہ فضل الرحمان اور نواز شریف کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی ضرورت نہیں۔
65سال کے ہوگئے،کھلاڑیوں نے کیک بھی کاٹے
لاہور (وقائع نگار) تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چودھری نے کارکنوں کے ہمراہ چیئرمین عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ملکی سلامتی عمران خان کی عمر درازی کی خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر فیاض بھٹی، ارمغان صادق، عفت بخاری، علاﺅالدین بہاری، عدیل جوئیہ، ندیم شاکر، عرفان احمد سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔
عمران خان کا نواز شریف پر اداروں پر حملوں کیلئے ن لیگ کے استعمال کا الزام
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں پر حملوں کے لیے ن لیگ کو استعمال کررہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی اصول کے لیے نہیں بلکہ نی لانڈرنگ کا پیسہ بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اگر نواز شریف پر منی لانڈرنگ ثابت ہوئی تو ان کا باہر سارا پیسا منجمد ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ جمہوریت پر حملہ ہے۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے اعتراف کیا ہے کہ اسحاق ڈار نے معیشت سے متعلق نواز شریف سے جھوٹ بولا۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا سے انضمام کا جو موقع ملا ہے وفاقی حکومت اسے ضائع کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں بالخصوص شمالی و جنوبی وزیرستان کے حالات بہت برے ہیں، ضروری ہے کہ صوبائی اسمبلی میں وہاں کے لوگوں کی بھی نمائندگی ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس قبائلی علاقوں کو صوبے میں ضم کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔عمران خان نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کو اگر موخر کیا گیا تو اس کا نقصان قبائلیوں کو ہوگا اور دہشت گردی کو دوبارہ رخ کرنے کا موقع ملے گا، فاٹا کا انضمام 2018 میں شروع ہوجانا چاہیے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ محمود خان اچکزئی تو افغانستان کے مفاد کی بات کر تے ہیں، ان کا فاٹا سے کچھ لینا دینا ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا سیکریٹریٹ کرپشن کا اڈا ہے اور کرپشن کی وجہ سے قبائلی علاقے پیچھے رہ گئے، پولیٹیکل ایجنٹ کی تعیناتی کے لیے کروڑوں روپے لیے جاتے ہیں۔
اس موقع پر سابق ضلعی جنرل سیکریٹری جے یو آئی (ف) مفتی سجاد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مفتی سجاد نے کہا کہ قوم کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے کرپشن کا خاتمہ اور تعلیم ضروری ہے۔
عمران خان نے بھی قیامت کی نشانی بتا دی
اسلام آباد( نیٹ نیوز) عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ مضحکہ خیز ستم ظریفی ہے کہ آصف زرداری اور ان کی بہن فریال نے میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ صرف اس لیے دائر کیا کیوں کہ میں نے ان کی بے بہا کرپشن پر بات کی۔ایک اور ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نواز شریف کو جماعت کا سربراہ بنانا ایسا ہی ہے جیسے پاگلوں نے پاگل خانے پر قبضہ کر لیا ہو۔
عمران خان نے نواز شریف کو پاگل جبکہ مسلم لیگ ن کو پاگل خانہ کہہ دیا
اسلام آبا (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے (ن) لیگ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے فیصلے پر کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کی آﺅ بھگت کرنا قیمت کی ایک نشانی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نوازشریف کو جماعت کا سربراہ بنانا ایسا ہی ہے جیسے پاگلوں نے پاگل خانے پر قبضہ کرلیا ہو۔
”آئی ایم سوری “آخر کار معافی مانگ ہی لی
اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے توہین عدالت پر عمران خان کا جواب تسلیم کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کی بحث 3 سال سے سن رہے ہیں، آپ باہر زیادہ بحث کرتے ہیں، جو جواب آپ نے جمع کرایا ہمیں یہی چاہیے تھا۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے توہین عدالت نہیں کی، وکیل عمران خان بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ پہلے بھی ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی جمع کرا چکا ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس میں کل فل بینچ سماعت کرے گا جب کہ میں توہین عدالت کیس پر بحث کرنا چاہتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج ہمیں توہین عدالت پر جواب چاہیے تھا آپ نے جمع کرا دیا جس پر بابراعوان نے کہا کہ میں توہین عدالت پر تھوڑی بحث کرنا چاہتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کی بحث 3 سال سے سن رہے ہیں، آپ باہر زیادہ بحث کرتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ جو جواب آپ نے جمع کرایا ہمیں یہی چاہیے تھا جس پر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے توہین آمیز الفاظ پر مبنی جواب واپس لے لیا تھا، رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے استفسار کیا کہ وکیل نے تو الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی تھی جس پر بابر اعوان نے عمران خان کی جانب سے معافی مانگنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وکیل نے میرے موکل کی جانب سے ہی معافی مانگی تھی۔بابر اعوان نے الیکشن کمیشن سے توہین عدالت درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تو وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جس بات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اس پر جواب جمع نہیں کرایا گیا، عمران خان نے اپنے جواب میں ابھی تک معافی نہیں مانگی اور اگر معافی کا لفظ استعمال نہیں کرنا تو انگریزی کا کوئی اور لفظ استعمال کر دیا جائے جب کہ عمران خان نے حیدرآباد کے جلسے میں بھی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ عمران خان کو 13 بار معافی مانگنے کا موقع دیا گیا تاہم ریکارڈ اور قانون جو کہتا ہے اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ بابر اعوان نے سماعت کے موقع پر کہا کہ ہمارے مخالفین کی خواہش کے مطابق تو فیصلہ نہیں ہو سکتا جس پر چیف الیکشن کمشنر کا استفسار کیا کہ کیا عمران نے حیدرآباد میں دوبارہ توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے، عمران خان نے جلسے میں جو کچھ کہا وہ براہ راست نشر ہوا۔ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت پر جواب کو تسلیم کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دریں اثناءعمران خان نے توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن سے مانگی گئی معافی تسلیم کر لی۔ وکیل بابراعوان کہتے ہیں پارٹی فنڈ نگ کیس میں بھی جواب جمع کرا دیا، الیکشن کمیشن اب شوکاز نوٹس واپس لے۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے موقف اختیا رکیا کہ عمران خان کے وکیل نے توہین آمیز الفاظ پر مبنی درخواست واپس لے لی تھی۔ وکیل نے عمران خان کے کہنے پر ہی غیر مشروط معافی مانگی، عمران خان نے معافی نامے کو کبھی چیلنج بھی نہیں کیا، الیکشن کمیشن کا احترام کرتا ہوں، عدالتیں معافی مانگنے والوں کو معاف کر دیتی ہیں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کہا جواب تسلیم کرنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ 27 ستمبر کو کریں گے۔واضح رہے اس سے پہلے عمران خان نے موقف اختیا رکیا تھا انہوں نے الیکشن کمیشن سے توہین عدالت کیس میں معافی نہیں مانگی، وکیل نے معافی ذاتی حیثیت میں مانگی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے
یار اتنی بے شرمی۔۔۔عمران خان نے مریم نواز اور سپیکر ایاز صادق بارے ایسی بات کہہ دی کہ یقین نہ آئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز شریف کا کوئی کارنامہ نہیں ہے لیکن سب اس کے سامنے ہاتھ باندھے بیٹھے رہتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق اور مریم نواز شریف سے متعلق ایک حیران کن بات بھی کہی جسے سن کر کاشف عباسی بھی حیران رہ گئے۔ عمران خان معروف صحافی و اینکرپرسن کاشف عباسی کو انٹرویو دے رہے تھے تو انہوں نے سوال کیا کہ کوئی چوہدری، کوئی چوہدری نثار آپ کے ساتھ رابطے میں ہے؟