Tag Archives: imran khan

آج حیدر آباد میں اہم اعلان متوقع ،میدان سج گیا

حیدرآباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف آج حیدراباد میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گے،جبکہ جلسے سے قبل تحریک انصاف دھڑے بندی کا شکار ہوگئی،پی ٹی آئی کے رہنما خاوند بخش جہجو اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی اور حلیم عادل شیخ سے کھل کر اختلافات سامنے آگئے اور عمران خان کا جلسے کا بایئکاٹ کردیا، جنگ کے رابط کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنما سابق ڈویزنل صدر خاوند بخش جہجو نے تصدیق کی کہ وہ منگل کو حیدراباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کرینگے اور اس کا بایئکاٹ کرینگےان کا کہناتھا کہ ان کا عمران خان سے کوئی اختلافات نہیں ہے تاہم پارٹی کی پالیسوں پر شدید اختلا فا ت ہے چند لوگوں نے پارٹی کویرغمال بناکر پارٹی کا بیڑا غرق کردیا ہے اور بدستور پارٹی سے رابستہ ہیں دوسری جانب ، خاوند بخش جہجو کے بایئکاٹ کی اطلاع ملنے پر پیر کی شب سابق وزیراعلی سندھ پی ٹی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی حلیم عادل نے ان کے گھر پنچے اور انہیں منانے کی کوشش کی تاہم خاوند بخش جہجو نے جلسے میں شرکت نہ کرنے کی معزرت کرلی زرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں دھڑے بندی پسند نا پسند کے باعث حیدراباد میں عمراں خان کے جلسے کے حوالے سے گہماگہمی دیکھنے میں نظر نہیں آئی،،شہر حیدراباد لطیف اباد میں پی ٹی آئی کے جلسوں کے حوالے سے عمران خان،، سمیت دیگر قائدین کی تصویرں جھنڈے لگادیئے گئے لیکن عوام کو متحرک کرنے میں ناکام نظر آئی اسی طرح قاسم اباد میں حالیہ دنوں میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے حیدر اباد جیم خانہ کلب کے سیکرٹری ریٹائرڈ بیوروکریٹ جاوید جونیجو کے بھی عمران خان کے ہمراہ لگائے جانے والے بنیرز یا تو پھاڑ دیئے گئے یا پھر ان کے تصویر پر سیاہی پھینک دی گئی ،،دریں اثنا حیدراباد بائی پاس پرہونے والےجلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گیئں، پی ٹی آئی کی جانب سے پچاس ہزار لگانے کا دعوی کیا جارہا ہے،،،اور ایک لاکھ افراد کے شرکت کا دعوی کررہے ہیں پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، کا کہنا ہے کہ جلسے سے عمران خان کے علاوہ جہانگیر ترین، اسدعمر، شیخ رشید بھی خطاب کرینگے۔

”وارنٹ گرفتاری“

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 ستمبر کے لئے ملتوی کردی،ایک ایک لاکھ روپے کے دو مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔ جمعرات کو تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 توہین رکنی بینچ نے عدالت کیس کی سماعت کی، اس موقع پر اکبر ایس بابر کی طرف سے احمد حسن ایڈووکیٹ اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر بابراعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک شخص کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے، جب طلب کیا گیا تو الیکشن کمیشن میں پیش ہونا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اداروں کا احترام کرتے تو یہاں ہونا چاہیے تھا لہذا الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کاروائی کو آگے بڑھائے۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی الیکشن کمیشن کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت ہائی کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا ہائی کورٹ میں آج ہی سماعت ہونی ہے۔بابر اعوان نے کہا چیف جسٹس نے لارجر بنچ بنا دیا ہے جوسماعت کرے گا جب کہ عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں، جب کہیں گے عمران خان الیکشن کمیشن میں حاضر ہوں گے، عمران خان بیرون ملک تھے اور ایک گھنٹہ پہلے ہی واپس پہنچے ہیں۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے چیر مین تحریک انصاف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جب کہ انہیں ایک لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کو ایک بار پھر طلب کیا ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد عمران خ ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔

توہین عدالت کیس ،الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسلام آباد:توہین عدالت کیس میں آج بھی عمران خان الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہوئے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے بلکہ ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے ان کی نمائندگی کی۔ اکبر ایس بابر کی درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بینچ نے کی، عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کو اپنے دلائل میں کہاکہ آج ہی ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کرنی ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

تحریک انصاف دودھڑوں میں تقسیم ؟مخالفین عمران کیخلاف کیا کرنے جا رہے ہیں ،سنسنی خیز خبر

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں دو دھڑے ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک دھڑے والے مجھ سے رابطے میں ہیں ، ہم بہت جلد پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے جس میں پی ٹی آئی کے ورکرز بلائے جائیں گے ، عمران خان کے ساتھ فردوس عاشق اعوان اور نذر گوندل جیسے لوگ کھڑے نظر آتے ہیں ، نذر گوندل کے بھائی ظفر گوندل ضعیف لوگوں کا فنڈ کھا گئے ،پارٹی کے سربراہ کو اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار نہیں ہونا چاہیے ،   ہم ورلڈ الیون کی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہم سب پارلیمنٹرین کو اپنی تنخواہوں میں سے ایک حصہ روہنگیا مسلمانوں کے لئے دینا چاہیے ۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں روہنگیا مسلمانوں کے حوالے پر بحث کی گئی ، کسی کو کوئی اعتراض نہیں ، مسلمان ملکوں کے ضمیر سوئے ہیں ،او آئی سی کا اجلاس ہوا مگر کوئی ایکشن سامنے نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ وہاں سے لوگ کشتیوں میں جا رہے ہیں ، کشتیاں ڈوب رہی ہیں ، عرب ممالک کا کردار افسوسناک ہے ، روہنگیا مسلمان اقوام متحدہ کیلئے ایک بڑا چیلنج ہیں ، روہنگیا مسلمان بغیر ریاست کے رہ رہے ہیں اور ان کے گھر جلائے جا رہے ہیں ، ان کا قتل کیا جا رہا ہے ،جس طرح شمالی کوریا کے مسئلے پر اقوام متحدہ کا اجلاس بلایا گیا اس مسئلے پر بھی بلانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ آنگ سانگ سوچی اپنے کردار کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ، آنگ سانگ سوچی سے فوری طور پر نوبل انعام واپس لیکر منسوخ کر دینا چاہیے ، دلائی لامہ کا بیان ہے اس نے سوچی کو کہا ہے کہ قتل عام کو رکواؤ۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ ہم سب پارلیمنٹرین کو اپنی تنخواہوں میں سے ایک حصہ روہنگیا مسلمانوں کے لئے دینا چاہیے ، اقوام متحدہ اپنے آپ کو غیر موثر ثابت نہ کرے ، میں نے اس حوالے سے قرارداد بھی جمع کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے ورکرز کا اعتماد کھو چکا ہے ،پارٹی میں دو دھڑے ہیں ، ایک دھڑے والے مجھ سے رابطے میں ہیں ، ہم بہت جلد پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے جس میں پی ٹی آئی ورکرز بلائے جائیں گے ، پی ٹی آئی کا منشور عمران نیازی نے نہیں پارٹی کے ورکرز نے بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ فردوس عاشق اعوان اور نذر گوندل جیسے لوگ کھڑے نظر آتے ہیں ۔ نذر گوندل کے بھائی ظفر گوندل ضعیف لوگوں کا فنڈ کھا گئے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سربراہ کو اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار نہیں ہونا چاہیے ، ہم ورلڈ الیون کی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

عمران خان خوب گرجے ،برسے،وجہ کیا بنی ؟؟

لاہور(خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکو نوازشر یف کو نااہل قراردینے پر قوم سپریم کورٹ کا شکر یہ ادا کرتی ہے‘مر یم نوازشر یف کو لوگوں کو ارب پتی بننے کے گر سکھانے کےلئے لیکچر دینے چاہیے‘حسن نواز600کروڑ کے گھر کا مالک کےسے بنا ؟موٹر سائےکل پر پھرنے والا اسحاق ڈار اور اسکے بچوں کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے عوام ”مریم بی بی “سے سوال ضرور کریں ‘این اے120میں29ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو رہی الیکشن کمیشن کو وارننگ دیتے ہیں وہ اس کو چیک کریں ہم کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ‘عوام نے ووٹ کے ذریعے سپر یم کورٹ آف پاکستان کو بتانا ہے کہ طاقتوار ڈاکوکا احتساب کر نے پر آپ کا شکر یہ اداکرتے ہیں ‘اگر عوام نے نوازشریف کو ووٹ دینا ہے تو پھر ایک ووٹ یہ بھی ڈالنا کہ جیلوں میں باقی چوروں کو جیلوں سے نکال دیں کےونکہ پاکستان کی جیلوں میں سارے چوروں کی چوری نوازشر یف کی لندن کے ایک محل سے بھی کم ہے جب اس ملک کا وزیر اعظم ڈاکہ مارتا ہے تو وہ نیب میں کر پٹ آدمی کھو بےٹھتا ہے اور آصف زدراری جیسا ڈاکوبھی بچ جاتا ہے ‘موجودہ چےئر مین نیب خود کر پٹ ہے ‘پنجاب میں پولیس بری نہیں (ن) لیگ نے سیاسی مداخلت سے اس کو تباہ کردےا ہے ‘(ن) لیگ کے غنڈے 2بچوں کی ماں کو سڑ ک پر مارتے رہے مےں پنجاب پولےس سے پوچھتاہوں اس کوشرم کےوں نہےں آئی ؟کارکنا ن ڈاکٹر ےاسمےن راشد کا بھر پور ساتھ دےں دھاندلی نہےں ہونے دینی انشاءاللہ ڈاکٹر ےاسمےن راشد کامےاب ہوں گی۔وہ لاہورعلاقہ مزنگ مےں ڈاکٹر ےاسمےن راشد کے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر چوہدری محمدسرور ‘ےاسمےن راشد ‘شفقت محمود ‘عبدالعلےم خان ‘مےاں اسلم اقبال سمےت تحر ےک انصاف کے کارکنوں اور قائدےن کی بہت بڑی تعداد بھی شر ےک ہوئی عمران خان نے اپنے خطاب مےں کہا کہ 17ستمبر کو جو لاہور کا الےکشن ہونے جا رہا ہے ےہ عام الےکشن نہےں ےہ پاکستان کے مستقبل کا فےصلہ ہونے جا رہا ہے مےں ڈاکٹر ےاسمےن کی مہم مےں اس لےے آےا ہوں کہ مےں پاکستان کے کمزور طبقے کو پےغام دےنے آےا ہوں اور لاہور کے پسے ہوئے لوگوں کو بتانا چاہتا ہے کہ پاکستان مےں طاقتوار ہمےشہ جےتا ہے اور پاکستان کی عدالتوں مےں کمزور کو کبھی انصاف نہےں ملا اور پاکستان مےں ہر طاقتوار جو مر ضی ناجائز کام کر سکتا ہے اور کمزور اپنا جائز کام بھی پےسے دےئے بغےر نہےں کرواسکتا۔ اےن اے120کے الےکشن مےں ےہ فےصلہ ہوگا کہ عوام نے اپنے ووٹ سے پاکستان کی عدلےہ کو ےہ بتانا ہے کہ سپر ےم کورٹ ہم کتنی دےر سے انتظار کر رہے تھے کہ آپ کب طاقتوار کا احتساب کر ےں گے اور سپر ےم کورٹ سے کہےں گے کہ آپ نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکو کو نااہل قرار دےدےا ہے آپ کا شکر ےہ اور عوام کے ووٹ سپر ےم کورٹ کو مضبوط کر ےگی ہم سپر ےم کورٹ سے کہتے ہےں کہ پاکستان چوروں‘ ڈاکوﺅں اور قاتل اسمبلےوں مےں نہےں جےلوں مےں ہونا چاہےے اور انکا ٹھکانہ اڈیلہ جےل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مےں سائےکل ‘بھےنس چور جےلوں مےں اور بڑے چوروں اور ڈاکو اسمبلےوں مےں جاتے ہےں اور پولےس اےسے لوگوں کی حفاظت کر تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا ووٹ ججز کو حوصلہ اورطاقت دےں گی ہم نئے پاکستان مےں داخل ہو رہے ہےں پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو سڑکوں پر اس لےے کہتا پھر تا ہے کہ مجھے کےوں نکلا کےوں وہ خود کو طاقتوار سمجھتا ہے اوراس کا خےال تھا کہ اس کو کوئی نہےں نکال سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ شےر کو ووٹ دےنے والے اس شخص کو ووٹ ڈالےں گے جس کو سپرےم کورٹ اور جے آئی ٹی نے اےک سال سے زائد کا وقت دےا مگر وہ لندن مےں محل خر ےدنے اور دولت باہر لے جانے کا حساب نہےں دے سکے بلکہ اےک نہےں کئی بارجھوٹ بولے اور پھر ےہ قطر ی خطے لے آئے سب جانتے ہےں کہ قطر ی شہزادہ خود اےک بڑا فراد ہے پاکستان مےں کوئی طاقتوار کبھی نہےں پکڑا گےا اس لےے نوازشر ےف کہتے ہےں مجھے کےوں نکالا ؟اگر عوام نے نوازشر ےف کو ووٹ دےنا ہے تو پھر اےک ووٹ ےہ بھی ڈالنا کہ جےلوں مےں باقی چوروں کو جےلوں سے نکال دےں کےونکہ پاکستان کی جےلوں مےں سارے چوروں کی چوری نوازشر ےف کی لندن کے اےک محل سے بھی کم ہے جب تک اس ملک کا وزےر اعظم ڈاکہ مارتا ہے تو وہ نےب مےں کر پٹ آدمی کو بےٹھتا ہے۔ نوازشرےف اور آصف زرداری اپنے چوری بچانے کےلئے نےب کے موجودہ چےئر مےن نےب کو لائے اور نےب کا چور خود کر پٹ ہے اور جب چےئر مےن نےب کر پٹ ہے تو آصف زرداری جےسے ڈاکوں بھی بچ جاتے ہےں اور (ن) لےگی کر پٹ وزراءکو بھی کوئی نہےں پکڑتا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لےگ کا لاہور مےں ووٹ دےنا ملک مےں چوری کی حماےت کے مترادف ہوگا جب وزےراعظم کر پٹ ہوتا تو ملک مےں ادارے تباہ ہوجاتے ہےں لندن اور جاپان مےں بہت سی تباہی مگر وہاں ادارے مضبوط تھے جسکی وجہ سے وہ ترقی ےافتہ ہے جو نقصان ملک کو کسی بمبار ی سے نہےں ہوتا وہ کر پٹ وزےر اعظم پاکستان کو پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ےاسمےن کا وفاقی حکومت ‘پنجاب حکومت ‘پولےس اور (ن) لےگ کے غنڈوں کے ساتھ مقابلہ ہے پولےس مر ےم بی بی کی سپورٹ کر رہا ہے اور مےئر کا سٹاف بھی (ن) لےگ کو سپورٹ کر رہا ہے مگر ڈاکٹر ےاسمےن کامےاب ہوگی اگر لوگ اب لوگ سامنے نہےںا ٓرہے تو اس کی وجہ ےہ ہے کہ عوام (ن) لےگ کی انتقامی کارروائےوں سے ڈرتے ہےں عوام ووٹ مانگنے کےلئے آنےوالے (ن) لےگےوں سے سوال کر ےں۔ نوازشر ےف اور اسحاق ڈار کے بچوں نے کون سا کاروبار کےا کہ انکے بچے اربوں پتی بن گے۔ انہوں نے کہا کہ لندن کی سالانہ آمدن 50سلامی ممالک سے زےادہ آمدن ہے (ن) لےگ سے پوچھوں بارک اوبامہ اور بش کے بچے کےوں اربوں پتی بن گئی ان سے پوچھوںحسن نواز شر ےف جس گھر مےں لندن مےں رہتا ہے اسکی 600کروڑ قےمت ہے مر ےم نوازسے پوچھوں حسےن نوازکےسے ارب پتی بن گےا مےں 60لاکھ کا لندن مےں قر ضے سے فلےٹ لےا پاکستان اور لاہورکے شہرےوں کا پےسہ چوری ہوکے پاکستان سے باہر گےا اسحاق ڈار چند سال پہلے موٹرسائےکل پھرتا آج وہ اور اسکے بچے اربے پتی بن چکے ہےں ۔مر ےم نواز شر یف کو لوگوں کو ارب پتی بننے لے لےکچر دےنے چاہےے لوگوں کو گر بتاﺅں لاہور اور پاکستان کے عوام بڑے بڑے ڈاکوﺅں سے تنگ آچکا ہے کےونکہ ےہ اقتدار مےںا ٓنے سے پہلے غرےبوں کے مسائل کے حل کی بات کرتے ہےں مگر اقتدار مےں آکر ڈاکے مارتے ہےں مےں لاہورپولےس سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 2بچوں کی ماں کو جب (ن) لےگ کے غنڈوں نے جب سڑکوں پر گھسٹےا تو آپ کو شرم کےوں نہےںا ٓئی ؟کے پی کے مےں پولےس شفاف ہونے کی وجہ سے وہاں پر جرائم کم ہوئے ہےں اور اگر وہاں کوئی واقعہ ہوتا تو پولےس انکو پکڑ کر جےل مےں ڈال دےتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مےں ہونےوالے2سروں مےں اس بات کی تصدےق ہوگئی ہے کہ خےبر پختونخواہ مےں پنجاب کے مقابلے مےں5فےصدغر بت کم ہوئی ہے اس کی وجہ ےہ ہے کہ وہاں پولےس آزاد ہوئی ہے اورپولےس مےں تبدےلی لےکر آئے ہم شہبا زشر ےف جےسی تبدےلی نہےں لائے شہبازشریف پولےس مےں تبدےلی لائے ہےں اورانکی وردی تبدےل کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے مےں65فےصد سےاحت مےں اضافہ ہوا ہے ٹر ےلےن درخت پروگرام سے5لاکھ کو روزگار ملا ہے اور لوگوں کوساڑھے5پانچ لاکھ صحت انشورنس دی ہے اور ڈےڑھ لاکھ بچے پرائےویٹ سکولوں مےں آئے ہےں۔ (ن) لےگ نے6بارےاں لےں مگر اےک ہسپتال اےسا نہےں بناےا جس مےں کلثوم نوازشرےف کا علاج ہوجاتا نوازشر ےف ‘شہبا زشر ےف اور انکے بچوں کا جب علاج ہوتا ہے تو ےہ ملک سے باہر چلے جاتے ہےں مےں نے2دفعہ اپنا علاج شوکت خانم سے کرواےا مجھے باہر جانے کی ضرور ت نہےں پڑی لاہور مےں لوگوں کو پےنے کا صاف پانی مےسر نہےں (ن) لےگ نے سےاسی مداخلت کر کے پولےس کو تباہ کرد ےاہے ہم ےہ نہےں کہتے ہےں پولےس بری ہے اصل مےں پولےس کو (ن) لےگ نے تباہ کردےا ہے وکلاءکے کنونشن مےں (ن) لےگ پولےس والوں کو کالے کوٹ پہنوائے اور نوازشر ےف جم خانہ کلب کی عادت سے باز نہےں آئے آج بھی اےمپائر کو ساتھ ملا کر ہی مےچ کھےلتے ہےں ۔29ہزار ووٹوں کی تصدیق نہےں ہوئی تصاوےر والی ووٹر لسٹےں دی جائے ہم الےکشن کمےشن کو پہلے سے کہہ رہے ہےں وہ شفاف انتخابات کروائے 2013ءمےں تو ہمےں پتا ہی نہےں چلا کہ دھاندلی کےسے ہوئی مگر اب قوم 2013والے انتخابات قبول نہےں کر ےں گی ۔ انہوں نے کہا کہ 17ستمبر کو پاکستان کے مستقبل کا فےصلہ ہے کارکنوں نے (ن) لےگ کوکسی صورت دھاندلی نہےں کر نے دےنا اور ڈاکٹر ےاسمےن کا بھر پور ساتھ دےنا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور این اے 120 میں نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اگر مجھے حلقے کے لوگوں نے منتخب کر لیا تو میں اتنا شور مچاﺅں گی کہ کم از کم حلقے میں صاف پانی تو ضرور آ جائے گا ،این اے 120 کے لوگوں کو عمران خان کا مشکور ہونا چاہئے کہ اس کی وجہ سے مسلم لیگ ن نے اس حلقے میں نالیاں اور گند صاف کرانا شروع کر دیا ہے۔قرطبہ چوک مزنگ میں تحریک انصاف کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے اب این اے 120 میں گلیاں بنائی جا رہی ہیں اور نئے ٹرانسفارمر لگائے جا رہے ہیں ،یہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے لیکن میں نے لوگوں کو کہا ہے کہ شکر کریں کہ عمران خان کی وجہ سے اب صوبائی حکومت نے حلقے کے وہ کام کرانا شروع کر دیئے ہیں جنہیں وہ کئی سال سے بھولے بیٹھے تھے۔ انہوں نے 4 سال حلقے میں کوئی کام نہیں کیا لیکن اب شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کامیاب کرایا گیا تو میں اتنا شور کروں گی کہ کم از کم علاقے میں پینے کا صاف پانی تو آ ہی جائے گا ،مجھے ڈور ٹو ڈور کمپین کرتے ہوئے شرم اور حیرت محسوس ہوتی ہے کہ کیا یہ ملک کے وزیر اعظم کا حلقہ ہے ؟جہاں نہ پینے کا صاف پانی ہے نہ سکول اور نہ ہی صحت کی کوئی بنیادی سہولت نہیں ،مریم نواز کو حلقے کے لوگوں سے ووٹ مانگتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

لاہور(خبرنگار) پاکستان تحرےک انصاف کے چےئر مےن عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکو نوازشر ےف کو نااہل قراردےنے پر قوم
باقی صفحہ4بقیہ نمبر15

سپرےم کورٹ کا شکر ےہ ادا کرتی ہے‘مر ےم نوازشر ےف کو لوگوں کو ارب پتی بننے کے گر سکھانے کےلئے لےکچر دےنے چاہےے‘حسن نواز600کروڑ کے گھر کا مالک کےسے بنا ؟موٹر سائےکل پر پھرنے والا اسحاق ڈار اور اسکے بچوں کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے عوام ”مرےم بی بی “سے سوال ضرور کرےں ‘اےن اے120مےں29ہزار ووٹوں کی تصدےق نہےں ہو رہی الےکشن کمےشن کو وارننگ دےتے ہےں وہ اس کو چےک کرےں ہم کسی صورت دھاندلی نہےں ہونے دےں گے ‘عوام نے ووٹ کے ذرےعے سپر ےم کورٹ آف پاکستان کو بتانا ہے کہ طاقتوار ڈاکوکا احتساب کر نے پر آپ کا شکر ےہ اداکرتے ہےں ‘اگر عوام نے نوازشر ےف کو ووٹ دےنا ہے تو پھر اےک ووٹ ےہ بھی ڈالنا کہ جےلوں مےں باقی چوروں کو جےلوں سے نکال دےں کےونکہ پاکستان کی جےلوں مےں سارے چوروں کی چوری نوازشر ےف کی لندن کے اےک محل سے بھی کم ہے جب اس ملک کا وزےر اعظم ڈاکہ مارتا ہے تو وہ نےب مےں کر پٹ آدمی کھو بےٹھتا ہے اور آصف زدراری جےسا ڈاکوبھی بچ جاتا ہے ‘موجودہ چےئر مےن نےب خود کر پٹ ہے ‘پنجاب مےں پولیس بری نہےں (ن) لےگ نے سےاسی مداخلت سے اس کو تباہ کردےا ہے ‘(ن) لےگ کے غنڈے 2بچوں کی ماں کو سڑ ک پر مارتے رہے مےں پنجاب پولےس سے پوچھتاہوں اس کوشرم کےوں نہےں آئی ؟کارکنا ن ڈاکٹر ےاسمےن راشد کا بھر پور ساتھ دےں دھاندلی نہےں ہونے دینی انشاءاللہ ڈاکٹر ےاسمےن راشد کامےاب ہوں گی۔وہ لاہورعلاقہ مزنگ مےں ڈاکٹر ےاسمےن راشد کے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر چوہدری محمدسرور ‘ےاسمےن راشد ‘شفقت محمود ‘عبدالعلےم خان ‘مےاں اسلم اقبال سمےت تحر ےک انصاف کے کارکنوں اور قائدےن کی بہت بڑی تعداد بھی شر ےک ہوئی عمران خان نے اپنے خطاب مےں کہا کہ 17ستمبر کو جو لاہور کا الےکشن ہونے جا رہا ہے ےہ عام الےکشن نہےں ےہ پاکستان کے مستقبل کا فےصلہ ہونے جا رہا ہے مےں ڈاکٹر ےاسمےن کی مہم مےں اس لےے آےا ہوں کہ مےں پاکستان کے کمزور طبقے کو پےغام دےنے آےا ہوں اور لاہور کے پسے ہوئے لوگوں کو بتانا چاہتا ہے کہ پاکستان مےں طاقتوار ہمےشہ جےتا ہے اور پاکستان کی عدالتوں مےں کمزور کو کبھی انصاف نہےں ملا اور پاکستان مےں ہر طاقتوار جو مر ضی ناجائز کام کر سکتا ہے اور کمزور اپنا جائز کام بھی پےسے دےئے بغےر نہےں کرواسکتا۔ اےن اے120کے الےکشن مےں ےہ فےصلہ ہوگا کہ عوام نے اپنے ووٹ سے پاکستان کی عدلےہ کو ےہ بتانا ہے کہ سپر ےم کورٹ ہم کتنی دےر سے انتظار کر رہے تھے کہ آپ کب طاقتوار کا احتساب کر ےں گے اور سپر ےم کورٹ سے کہےں گے کہ آپ نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکو کو نااہل قرار دےدےا ہے آپ کا شکر ےہ اور عوام کے ووٹ سپر ےم کورٹ کو مضبوط کر ےگی ہم سپر ےم کورٹ سے کہتے ہےں کہ پاکستان چوروں‘ ڈاکوﺅں اور قاتل اسمبلےوں مےں نہےں جےلوں مےں ہونا چاہےے اور انکا ٹھکانہ اڈیلہ جےل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مےں سائےکل ‘بھےنس چور جےلوں مےں اور بڑے چوروں اور ڈاکو اسمبلےوں مےں جاتے ہےں اور پولےس اےسے لوگوں کی حفاظت کر تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا ووٹ ججز کو حوصلہ اورطاقت دےں گی ہم نئے پاکستان مےں داخل ہو رہے ہےں پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو سڑکوں پر اس لےے کہتا پھر تا ہے کہ مجھے کےوں نکلا کےوں وہ خود کو طاقتوار سمجھتا ہے اوراس کا خےال تھا کہ اس کو کوئی نہےں نکال سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ شےر کو ووٹ دےنے والے اس شخص کو ووٹ ڈالےں گے جس کو سپرےم کورٹ اور جے آئی ٹی نے اےک سال سے زائد کا وقت دےا مگر وہ لندن مےں محل خر ےدنے اور دولت باہر لے جانے کا حساب نہےں دے سکے بلکہ اےک نہےں کئی بارجھوٹ بولے اور پھر ےہ قطر ی خطے لے آئے سب جانتے ہےں کہ قطر ی شہزادہ خود اےک بڑا فراد ہے پاکستان مےں کوئی طاقتوار کبھی نہےں پکڑا گےا اس لےے نوازشر ےف کہتے ہےں مجھے کےوں نکالا ؟اگر عوام نے نوازشر ےف کو ووٹ دےنا ہے تو پھر اےک ووٹ ےہ بھی ڈالنا کہ جےلوں مےں باقی چوروں کو جےلوں سے نکال دےں کےونکہ پاکستان کی جےلوں مےں سارے چوروں کی چوری نوازشر ےف کی لندن کے اےک محل سے بھی کم ہے جب تک اس ملک کا وزےر اعظم ڈاکہ مارتا ہے تو وہ نےب مےں کر پٹ آدمی کو بےٹھتا ہے۔ نوازشرےف اور آصف زرداری اپنے چوری بچانے کےلئے نےب کے موجودہ چےئر مےن نےب کو لائے اور نےب کا چور خود کر پٹ ہے اور جب چےئر مےن نےب کر پٹ ہے تو آصف زرداری جےسے ڈاکوں بھی بچ جاتے ہےں اور (ن) لےگی کر پٹ وزراءکو بھی کوئی نہےں پکڑتا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لےگ کا لاہور مےں ووٹ دےنا ملک مےں چوری کی حماےت کے مترادف ہوگا جب وزےراعظم کر پٹ ہوتا تو ملک مےں ادارے تباہ ہوجاتے ہےں لندن اور جاپان مےں بہت سی تباہی مگر وہاں ادارے مضبوط تھے جسکی وجہ سے وہ ترقی ےافتہ ہے جو نقصان ملک کو کسی بمبار ی سے نہےں ہوتا وہ کر پٹ وزےر اعظم پاکستان کو پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ےاسمےن کا وفاقی حکومت ‘پنجاب حکومت ‘پولےس اور (ن) لےگ کے غنڈوں کے ساتھ مقابلہ ہے پولےس مر ےم بی بی کی سپورٹ کر رہا ہے اور مےئر کا سٹاف بھی (ن) لےگ کو سپورٹ کر رہا ہے مگر ڈاکٹر ےاسمےن کامےاب ہوگی اگر لوگ اب لوگ سامنے نہےںا ٓرہے تو اس کی وجہ ےہ ہے کہ عوام (ن) لےگ کی انتقامی کارروائےوں سے ڈرتے ہےں عوام ووٹ مانگنے کےلئے آنےوالے (ن) لےگےوں سے سوال کر ےں۔ نوازشر ےف اور اسحاق ڈار کے بچوں نے کون سا کاروبار کےا کہ انکے بچے اربوں پتی بن گے۔ انہوں نے کہا کہ لندن کی سالانہ آمدن 50سلامی ممالک سے زےادہ آمدن ہے (ن) لےگ سے پوچھوں بارک اوبامہ اور بش کے بچے کےوں اربوں پتی بن گئی ان سے پوچھوںحسن نواز شر ےف جس گھر مےں لندن مےں رہتا ہے اسکی 600کروڑ قےمت ہے مر ےم نوازسے پوچھوں حسےن نوازکےسے ارب پتی بن گےا مےں 60لاکھ کا لندن مےں قر ضے سے فلےٹ لےا پاکستان اور لاہورکے شہرےوں کا پےسہ چوری ہوکے پاکستان سے باہر گےا اسحاق ڈار چند سال پہلے موٹرسائےکل پھرتا آج وہ اور اسکے بچے اربے پتی بن چکے ہےں ۔مر ےم نواز شر یف کو لوگوں کو ارب پتی بننے لے لےکچر دےنے چاہےے لوگوں کو گر بتاﺅں لاہور اور پاکستان کے عوام بڑے بڑے ڈاکوﺅں سے تنگ آچکا ہے کےونکہ ےہ اقتدار مےںا ٓنے سے پہلے غرےبوں کے مسائل کے حل کی بات کرتے ہےں مگر اقتدار مےں آکر ڈاکے مارتے ہےں مےں لاہورپولےس سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 2بچوں کی ماں کو جب (ن) لےگ کے غنڈوں نے جب سڑکوں پر گھسٹےا تو آپ کو شرم کےوں نہےںا ٓئی ؟کے پی کے مےں پولےس شفاف ہونے کی وجہ سے وہاں پر جرائم کم ہوئے ہےں اور اگر وہاں کوئی واقعہ ہوتا تو پولےس انکو پکڑ کر جےل مےں ڈال دےتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مےں ہونےوالے2سروں مےں اس بات کی تصدےق ہوگئی ہے کہ خےبر پختونخواہ مےں پنجاب کے مقابلے مےں5فےصدغر بت کم ہوئی ہے اس کی وجہ ےہ ہے کہ وہاں پولےس آزاد ہوئی ہے اورپولےس مےں تبدےلی لےکر آئے ہم شہبا زشر ےف جےسی تبدےلی نہےں لائے شہبازشریف پولےس مےں تبدےلی لائے ہےں اورانکی وردی تبدےل کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے مےں65فےصد سےاحت مےں اضافہ ہوا ہے ٹر ےلےن درخت پروگرام سے5لاکھ کو روزگار ملا ہے اور لوگوں کوساڑھے5پانچ لاکھ صحت انشورنس دی ہے اور ڈےڑھ لاکھ بچے پرائےویٹ سکولوں مےں آئے ہےں۔ (ن) لےگ نے6بارےاں لےں مگر اےک ہسپتال اےسا نہےں بناےا جس مےں کلثوم نوازشرےف کا علاج ہوجاتا نوازشر ےف ‘شہبا زشر ےف اور انکے بچوں کا جب علاج ہوتا ہے تو ےہ ملک سے باہر چلے جاتے ہےں مےں نے2دفعہ اپنا علاج شوکت خانم سے کرواےا مجھے باہر جانے کی ضرور ت نہےں پڑی لاہور مےں لوگوں کو پےنے کا صاف پانی مےسر نہےں (ن) لےگ نے سےاسی مداخلت کر کے پولےس کو تباہ کرد ےاہے ہم ےہ نہےں کہتے ہےں پولےس بری ہے اصل مےں پولےس کو (ن) لےگ نے تباہ کردےا ہے وکلاءکے کنونشن مےں (ن) لےگ پولےس والوں کو کالے کوٹ پہنوائے اور نوازشر ےف جم خانہ کلب کی عادت سے باز نہےں آئے آج بھی اےمپائر کو ساتھ ملا کر ہی مےچ کھےلتے ہےں ۔29ہزار ووٹوں کی تصدیق نہےں ہوئی تصاوےر والی ووٹر لسٹےں دی جائے ہم الےکشن کمےشن کو پہلے سے کہہ رہے ہےں وہ شفاف انتخابات کروائے 2013ءمےں تو ہمےں پتا ہی نہےں چلا کہ دھاندلی کےسے ہوئی مگر اب قوم 2013والے انتخابات قبول نہےں کر ےں گی ۔ انہوں نے کہا کہ 17ستمبر کو پاکستان کے مستقبل کا فےصلہ ہے کارکنوں نے (ن) لےگ کوکسی صورت دھاندلی نہےں کر نے دےنا اور ڈاکٹر ےاسمےن کا بھر پور ساتھ دےنا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور این اے 120 میں نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اگر مجھے حلقے کے لوگوں نے منتخب کر لیا تو میں اتنا شور مچاﺅں گی کہ کم از کم حلقے میں صاف پانی تو ضرور آ جائے گا ،این اے 120 کے لوگوں کو عمران خان کا مشکور ہونا چاہئے کہ اس کی وجہ سے مسلم لیگ ن نے اس حلقے میں نالیاں اور گند صاف کرانا شروع کر دیا ہے۔قرطبہ چوک مزنگ میں تحریک انصاف کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے اب این اے 120 میں گلیاں بنائی جا رہی ہیں اور نئے ٹرانسفارمر لگائے جا رہے ہیں ،یہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے لیکن میں نے لوگوں کو کہا ہے کہ شکر کریں کہ عمران خان کی وجہ سے اب صوبائی حکومت نے حلقے کے وہ کام کرانا شروع کر دیئے ہیں جنہیں وہ کئی سال سے بھولے بیٹھے تھے۔ انہوں نے 4 سال حلقے میں کوئی کام نہیں کیا لیکن اب شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کامیاب کرایا گیا تو میں اتنا شور کروں گی کہ کم از کم علاقے میں پینے کا صاف پانی تو آ ہی جائے گا ،مجھے ڈور ٹو ڈور کمپین کرتے ہوئے شرم اور حیرت محسوس ہوتی ہے کہ کیا یہ ملک کے وزیر اعظم کا حلقہ ہے ؟جہاں نہ پینے کا صاف پانی ہے نہ سکول اور نہ ہی صحت کی کوئی بنیادی سہولت نہیں ،مریم نواز کو حلقے کے لوگوں سے ووٹ مانگتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

نیب ریفرنس کے بعد اسحاق ڈار کو مستعفی ہو جانا چاہیے: عمران خان

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کے اکنامک ہٹ مین ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں معیشت کا اتنا برا حال نہیں ہوا جتنا آج ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ دورِ حکومت میں جو ظلم معیشت کے ساتھ ہوا، وہ ہمارا دشمن بھی نہیں کر سکتا۔ پاکستان کی تاریخ میں معیشت کا اتنا برا حال نہیں ہوا جتنا آج ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملکی معیشت پر بہت ظلم کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا قرضہ نہیں لیا گیا اور نہ ہی اتنی کم سرمایہ کاری کبھی آئی۔ بنگلا دیش اور بھارت کی برآمدات بڑھتی جا رہی ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کا موازنہ مشرف اور زرداری سے کیا جائے تو ان کے ادوار میں زیادہ سرمایہ کاری آئی۔ چھوٹا سا طبقہ امیر اور عوام غریب سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری نہ آنے کی وجہ کرپشن ہے۔ برآمدات اور درآمدات میں 30 ارب ڈالرز کا فرق آیا۔ اسحاق ڈار پاکستان کے اکنامک ہٹ مین نکلے ہیں۔ نیب ریفرنس کے بعد انھیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے بہت ترقی کی اور ججز نے ان کا نکال دیا۔عمران خان نے کہا کہ سی پیک کے باجود ملک میں سرمایہ کاری کم ہوئی، آج نوجوانوں کی بڑی تعداد بے روزگار ہے۔ گردشی قرضے بھی بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں اس وقت سب سے زیادہ انرجی بحران ہے۔ حکمرانوں نے بجلی کی قیمت تک دگنی کر دی۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دن بدن غربت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

عمران خان نے شریف خاندان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 اسلام آبادچیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ شریف خاندان این اے 120 کے نتائج چوری کرنے پر تمام سرکاری ذرائع استعمال کررہا ہے لیکن یہ جتنا بھی زور لگا لیں پاکستان کو ان کی کرپشن سے نجات دلوا کے ہی دم لوں گا۔اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر بیرسٹر بابر اعوان سے ملاقات میں چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں مقابلہ احتساب کے حامیوں اور کرپشن کے محافظوں کے مابین ہوگا، وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اراکین براہ راست اور بالواسطہ انتخابی مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے تمام اسباب انتخابات کے نتائج چوری کرنے پر لگائے جارہےہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کا صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے پوری قوم کی نظریں این اے 120 کے ضمنی انتخابات پر جمی ہیں اور قوم دیکھے گی کہ الیکشن کمیشن ان انتخابات کی شفافیت کے لئے کیا اقدامات اٹھاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کو 2 حکومتوں کے اثر سے آزاد رکھنے لئے الیکشن کمیشن کے کردار کے منتظر ہیں ہمارے ساتھ اللہ اور عوام کی حمایت ہے جب کہ شریف خاندان کے ساتھ تمام سرکاری ادارے مدد کررہے ہیں لیکن یہ لوگ جتنا مرضی زور لگا لیں ہم پاکستان کو ان کی کرپشن سے نجاب دلوا کر ہی دم لیں گے۔

عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر عمران خان کو 14 ستمبر کیلئے شو کازنوٹس جاری کر دیاہے جبکہ عمران خان نے توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی فل بینچ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ فیصلے کی نقول تاخیر سے موصول ہوئیں ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے ۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت چودہ ستمبر تک ملتوی کر دی ۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل عمران خان بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قانون بننے سے پہلے ہی عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ۔بابر اعوان نے کہاکہ قانون نہ ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن شوکاز نوٹس جاری کر رہا ہے گزشتہ روز پاس ہونے والے بل میں الیکشن کمیشن کو اختیار دینے کا کہا گیا ہے اورجو قانون ابھی بنا نہیں اس کا عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس دیناغلط ہے بابر اعوان نے کہا کہ ایک دوروز میں اپیلٹ ٹریبونل میں جارہے ہیںاور قانون جس دن سے بنے گا اسی دن سے لاگوہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

نااہلی کیس؛ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف درخواست خارج کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی ہے۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست ہاشم بھٹہ نے دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلف نامہ پیش کیا ہے۔کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل شاہد گوندل پیش ہوئے تاہم درخواست گزار ہاشم بھٹہ کیس کی سماعت میں پیش نہ ہوسکے۔ الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے کیس کی عدم پیروی پر ہاشم بھٹہ کی درخواست خارج کردی۔