Tag Archives: Imran

عمران خان سپر ہٹ ثابت….سیاسی دورے میں بھاگم بھاگ

 کراچی(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دورہ کراچی کا دوسرا روز بھی بھاگم بھاگ رہا، کبھی ایک جگہ پہنچتے تو کبھی دوسری جگہ، عمران خان کے تیز تر دوروں نے انہیں سپر ہٹ ثابت کر دیا۔ شہر قائد کے دورے پر آئے ہوئے تحریک انصاف کے سپر فٹ سربراہ عمران خان کا یہی مقصد رہا کہ آج سارا کام نمٹا دیا جائے لہٰذا دورے کے دوسرے روز وہ کسی پل نہ ٹھہرے۔کپتان دوست کی رہائشگاہ سے نکلے اور انصاف ہاو¿س میں کراچی ڈویژن کی کیبنٹ سے میٹنگ کی۔ یہاں سے نکلے اور نجی ٹی وی کو انٹرویو دینے کے لئے پہنچے۔ یہاں سے فارغ ہوئے تو سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور ذوالفقار مرزا سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ پھر بھوک نے ستایا تو ڈیفنس کے نجی ریسٹورنٹ پہنچ گئے اور چائنیز اور سی فوڈ پر ہاتھ صاف کیا۔کھانا کھا کر فارغ ہوئے تو پھر انصاف ہاو¿س پہنچ گئے جہاں وکلاءرہنماو¿ں سے ملاقات کی۔ کراچی بار کے وکلاءسے ملاقات کے بعد عمران خان پھر نکل پڑے لانڈھی کی جانب جہاں ممبر سازی کیمپ ان کا منتظر تھا۔ لانڈھی نمبر 4 میں ممبر سازی کیمپ کا افتتاح کیا اور پھر ایک پریس کانفرنس بھی کر ڈالی۔

وزیر اعظم ایسا کریں گے توہی پار لیمنٹ میں جاﺅں گا

لاہور(ویب ڈیسک) چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ایوان میں جواب دینے کے پابند ہیں لہذا جب تک نوازشریف پارلیمنٹ میں آکر پاناما کیس پر جواب نہیں دیتے تب تک میں ایوان میں نہیں جاو¿ں گا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پورے ملک میں کم ہوگئی ہے لیکن حکومت دہشت گردی ختم کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہ کرسکی جب کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،وزیرداخلہ کو اس معاملے پر ایوان میں نہ صرف اپنی صفائی پیش کرنی چاہیئے بلکہ استعفیٰ دینا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سہرا صرف پاک فوج کو جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کا کام عوامی مفادات کا تحفظ کرنا ہے اور نواز شریف ایوان میں جواب دینے کے پابند ہیں لیکن اگر وزیراعظم جوابدہ نہیں تو پارلیمنٹ کا کیا کام ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ نہیں جاتے تو اس کی اہمیت ہی ختم ہوجائے گی، خواجہ آصف پارلیمنٹ میں کہتےہیں کہ نوازشریف فکرنہ کریں یہ لوگ بھول جائیں گےتو اس کے بعد پارلیمنٹ کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک نوازشریف پاناما کیس پر پارلیمنٹ میں آکر جواب نہیں دیتے تب تک میں ایوان میں نہیں جاو¿ں گا کیونکہ میں پارلیمنٹ میں تقریریں سننے نہیں جاتا، منیٓ لانڈرنگ سب سے بڑا جرم ہے اور وزیراعظم نے اربوں کی منی لانڈرنگ کی خواطر جھوٹ بولا اور ہم پارلیمنٹ میں نواز شریف سے جھوٹ کا جواب لینے آئے ہیں۔